چکوال(بیورو رپورٹ)رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیوں سے راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے ہیں ، پٹواریوں ، ان کے سہولت کاروں ، محکمہ بلڈنگز کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائیوں کے بعد گزشتہ روز واسا کا رشوت خور سپروائزر بھی اڑیکے لگ گیاہے، محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی سرکاری دفاتر میں گرم ہونے والے رشوت کے بازار بند کرنے کے لئے تسلسل سے کاروائیاں جاری ہیںجو انتہائی حوصلہ افزا ہیں تا ہم ہر محکمہ میں کرپشن کی پھیلنے والی وباء کا قلع قمع کرنے کے لئے کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ۔
