کراچی (این این آئی) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پورٹ قاسم پر لنگر انداز کنٹینر شپ AGAMEMNON 8 پر تعینات دو بھارتی شہریوں کی سمندری دستاویزات میں سنگین بے ضابطگیوں کا سراغ لگاتے ہوئے متعلقہ شپنگ کمپنی ایم ایس سی پاکستان پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن حکام نے جہاز پر تعینات بھارتی عملے کے دو ارکان کے سی مین دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران نشاندہی کی کہ ان کے پاس نیشنل سی مین بک یا متعلقہ فلیگ سٹیٹ کی جانب سے جاری کردہ درست سی مین بک موجود نہیں تھی جبکہ پیش کیے گئے سرٹیفکیٹ آف ڈسچارج (CDC) دستاویزات بھی مقررہ تقاضوں کے مطابق نہیں تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق دستاویزات میں بے ضابطگیوں کے حامل بھارتی شہریوں کی شناخت آتھلنگم کارتھیکیان اور ولیکّیٹل بابو سِزلے کے نام سے ہوئی۔ دونوں کے پاس بالترتیب بیلیز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے جاری کردہ سی ڈی سی دستاویزات موجود تھے، جنہیں امیگریشن حکام نے قواعد و ضوابط کے مطابق نہ ہونے کی بنیاد پر غیر تسلی بخش قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شپنگ کمپنی ایم ایس سی پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی۔ کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا جواب غیر تسلی بخش قرار پانے پر دونوں بھارتی عملے کے ارکان کے حوالے سے فی کس 5 لاکھ روپے، مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہوں پر غیر ملکی عملے کی امیگریشن اور سمندری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے نگرانی کا عمل مؤثر بنایا جا رہا ہے اور قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اپنے فریڈم ہائوس پر فشنگ کرتے ہوئے۔
- پورٹ قاسم پر بھارتی عملے کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں
- ایرانی وزیرِ خارجہ کی مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے اہم ملاقات، جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال
- شکر گڑھ،کھیتوں سے 15فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، علاقہ مکینوں نے مار ڈالا
- منشیات فروش ملزم کوعمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم
- روزانہ 30 منٹ تیز قدم چلنا دل کے امراض کو40 فیصد کم کرتاہے:تحقیق
- این سی سی آئی اے کی آن لائن مالی فراڈ کے نئے طریقہ کار سے متعلق شہریوں کو آگاہی
- مصر ‘ سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کی تیاری
- نئے صوبے بننے سے عوامی مسائل کے حل میں آسانی آئے گی: خرم سہیل خان لغاری
- دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- سعودی عرب نے تیل کے بعد معدنیات کے شعبے میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے معاہدوں پر دستخط کر دیے
- پارک میں کھیلتے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- سوئی نادرن گیس کمپنی کے دفاتر میں ڈریس کوڈ نافذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی
- یکم جنوری 27ء کا سورج کئی صوبوں کے پاکستان کیساتھ طلوع ہوگا، فاروق ستار
- جاسوسی کیمروں پر پابندی، کیس کی سماعت8 دسمبر تک ملتوی
- محکمہ داخلہ پنجاب کے چیریٹیز کمیشن کا دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز
- کینیڈا کے تاریخی گرجا گھر کا 120سال پرانا، 130کلووزنی قیمتی گھنٹا چوری
- بھارت’ اقلیتوں کے مذہبی مقامات سے متعلق عالمی کمیشن کی رپورٹ جاری
- پنجاب کی مختلف نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری
- کیمروں والی عینکوں پر پابندی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب
