لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی ایس پی رینک کے 14سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ شہباز احمد ہنجرا کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او پیپلز کالونی گوجرنوالہ تعینات، ایس ڈی پی او صدر، میانوالی کاشف مسعود کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او دائود خیل، میانوالی تعینات ،ڈی ایس پی رائیٹ مینجمنٹ پولیس سرگودھا شاہد سلطان کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او صدر ،میانوالی تعینات ،ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور ریحان ضیاء کو ایس ڈی پی او صدر ، پاکپتن تعینات ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجرپورہ لاہور مرزا ناصر بیگ کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور تعینات ،تقرری کے منتظر شاہد عنایت بھٹی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ،گوجر پورہ لاہور تعینات ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چکوال عبدالغفار کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او صدر ،ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات ،ایس ڈی پی او گوجرہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ علم دین کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او صدر ،مظفرگڑھ تعینات ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایس پی lllایس پی یو پنجاب ، لاہور غازی عارف محمود خان کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او گوجرہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات ، ڈی ایس پی ، پی ایچ پی سیالکوٹ طارق محمود کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ آفیسر ،سپیشل برانچ ، سیالکوٹ تعینات ، ڈسٹرکٹ آفیسر ،سپیشل برانچ ، سیالکوٹ طاہر محمود کوتبدیل کر کے ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس سیالکوٹ تعینات ،تقرری کے منتظر محمد اسلم کو ایس ڈی پی او پنڈی گھیب، اٹک تعینات ،ایس ڈی پی او پنڈی گھیب ، اٹک احمد خان کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن llراولپنڈی تعینات اور ڈی ایس پی آپریشنز ،سبزہ زار لاہور عبداللہ جان کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب پولیس نے بچوں کے حقوق کے تحفظ، جنسی استحصال کے خاتمے اور متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویمن کے تحت بچوں اور خواتین سے زیادتی و استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔ بچوں پر تشدد، جنسی زیادتی اور دیگر جرائم کے واقعات میں فوری مقدمات کا اندراج اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جارہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جاپانی کمپنی نے نیند کے دوران خراٹے روکنے والا خودکار سمارٹ تکیہ متعارف کرا دیا
- کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
- حیدر آباد:دریائے سندھ حسین آباد کے قریب کم پانی کا شکار۔
- جاپانی انجینئرز نے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے طاقتور زیرِ آب ٹربائن نصب کر دیا
- ڈی ایس پی رینک کے سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- کینسر کے خلیات کی شناخت کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ تیار
- موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی گئی
- بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
- اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اپنے فریڈم ہائوس پر فشنگ کرتے ہوئے۔
- پورٹ قاسم پر بھارتی عملے کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں
- ایرانی وزیرِ خارجہ کی مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے اہم ملاقات، جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال
- شکر گڑھ،کھیتوں سے 15فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، علاقہ مکینوں نے مار ڈالا
- منشیات فروش ملزم کوعمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم
- روزانہ 30 منٹ تیز قدم چلنا دل کے امراض کو40 فیصد کم کرتاہے:تحقیق
- این سی سی آئی اے کی آن لائن مالی فراڈ کے نئے طریقہ کار سے متعلق شہریوں کو آگاہی
- مصر ‘ سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کی تیاری
- نئے صوبے بننے سے عوامی مسائل کے حل میں آسانی آئے گی: خرم سہیل خان لغاری
- دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- سعودی عرب نے تیل کے بعد معدنیات کے شعبے میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے معاہدوں پر دستخط کر دیے
- پارک میں کھیلتے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
