لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کے خلاف سنگل بینچ
کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی، اشبا کامران نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا تعیناتی کا قانون کے مطابق جائزہ نہیں لیا۔ وسیم مختار کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین نیپرا مقرر کیا گیا جبکہ ان کی تعیناتی نیپرا رولز ترمیمی ایکٹ 2021 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ایکٹ کے سب سیکشن 3 اور سب سیکشن 5 کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین کی مدت مکمل ہونے یا کنٹریکٹ ختم ہونے سے 90 روز قبل نئے چیئرمین کی تعیناتی ضروری تھی تاہم سابق چیئرمین توفیق احمد فاروقی کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی گئی بلکہ سابق چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے 6 روز بعد وسیم مختار کو تعینات کیا گیا، استدعا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا تعیناتی بھی کالعدم قرار دی جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک انہیں کام کرنے سے روکا جائے۔
بریکنگ نیوز
- ایران کی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر مقیم تہران پر معاشی دبائو جاری رکھنے کا اعلان
- چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی
- امریکہ کو انتہائی مطلوب منشیات کی دنیا کا ڈان میکسیکو میں گرفتار
- پشاور: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان این ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی
- کابینہ کی ہر بات میڈیا کے سامنے نہیں لاسکتے: طارق فضل چوہدری
- پشاور:بائی پاس منصوبے کو 20 سال لگ گئے، وفاقی وزیر مواصلات کا اظہار برہمی
- نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نارووال یونیورسٹی میں آڈیٹوریم کے سنگ بنیاد کی تحتی کی نقاب کشائی کر رہے ہیں۔
- جو قومیں آپس میں برسرپیکار ہوں انکو دشمن کی ضرورت نہیں: احسن اقبال
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر مقدمے کا ریکارڈطلب
- چوری ڈکیٹی کی متعدشد وارادتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- لاپتہ خواتین کی بازیابی کا کیس’ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 24 نومبر کو سماعت کرینگی
- پاکستان’ یورپی یونین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
- جسٹس محسن کیانی کا استعفیٰ منظور، لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ ازسرنو مرتب
- ننکانہ صاحب: بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں آمد پر سکھ یاتریوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
- بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات شروع
- شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزمان کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت 24 نومبر تک ہوگی
- ڈاکٹر مصدق ملک کی ایرانی اسلامیثقافت و تعلقات تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد مہدی ایمانی پور سے ملاقات
- مولانا فضل الرحمان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں دوریاں بڑھنے لگیں
