لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران
پنجاب بھر میں 1430ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 729افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔936معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں923ڈرائیوز،72کم عمرڈرائیور، 566مسافر اور188پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ224ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت281 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد104حادثات میں 119متاثرین کے ساتھ دوسر ے گوجرانوالہ73حادثات میں 77متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1677متاثرین میں 1319مرد اور358خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں327افراد کی اوسط عمر18سال سے کم899افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 451 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1509موٹرسائیکلز،133آٹورکشے، 154کاریں،36وین، 10مسافر بسیں،33ٹرک اور69دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
