واشنگٹن(این این آئی)طبی محققین کی ایک نئی تحقیق میں مونگ پھلی کے استعمال کے دماغی صحت اور ذہنی کارکردگی پر ممکنہ مثبت اثرات کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے غذائیت اور دماغی تندرستی کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسی و طبی رپورٹس میں بتایا گیا کہ مطالعے کے دوران محققین نے غذائی عادات اور دماغی افعال کا جائزہ لیا جس میں مونگ پھلی میں موجود مفید چکنائی اور غذائی اجزا کو دماغی صحت کے لیے سازگار قرار دیا گیا۔ محققین نے کہا کہ متوازن غذا کے حصے کے طور پر مونگ پھلی کا اعتدال میں استعمال یادداشت اور ذہنی چستی کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرینِ غذائیت کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کے لیے کسی ایک غذا کے بجائے مجموعی متوازن خوراک اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانا زیادہ مثر ہوتا ہے۔
