پتو کی (تحصیل رپورٹر)پتوکی کے نواحی گاؤں رکن پورہ چک نمبر 22 میں سابقہ رنجشن کی بنا پر ملزم عدنان عرف موچھا نے فائرنگ کرکے محمد فریاد کو فائرنگ سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں رکن پورہ چک نمبر 22 میں رہائش پزیرثریا بی بی کا بیٹا محمد فریاد کام کے لیے گھر سے نکلا اس دوران سابقہ رنجشن کی بنا پر ملزم عدنان عرف موچھا اچانک سامنے آ گیا اور فائرنگ کر دی فائرنگ سے محمد فریاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس پتوکی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا تھانہ صدر پولیس پتوکی نے قتل ہوئے والے نوجوان محمد فریاد کی والدہ بیوہ ثریا بی بی کی تحریری درخواست پر قاتل عدنان عرف موچھا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
