لاہور (کرائم رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ہیڈ کوارٹرز میں دو ڈی
ایس پیز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی راشد امین بٹ اور ڈی ایس پی رئیس خان کے درمیان کسی معاملے پر پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں افسران نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی۔ واقعے کے دوران ہیڈ کوارٹرز میں موجود ایس پیز نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں افسران کے درمیان بیچ بچا کروایا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد دونوں ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ سطح پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے دیگر اضلاع میں تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی راشد امین بٹ کو ملتان جبکہ ڈی ایس پی رئیس خان کو سرگودھا ریجن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واقعے نے محکمہ پولیس کے اندرونی نظم و ضبط اور افسران کے باہمی رویوں پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- حیدرآباد: وینڈر اپنی ریڑھی پر بیچنے کیلئے رکھی مچھلیوں کی نمائش کر رہا ہے۔
- سی سی ڈی ہیڈ کوارٹرز میں2 ڈی ایس پیز کے مابین تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، دونوںکا تبادلہ کر دیا گیا
- لاہور: طالبہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آرٹ نمائش دیکھ رہی ہے۔
- ملائیشیا کا 6500سے زائد میانماری تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا اعلان
- کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پاکپتن: باپ نے 12 سالہ بیٹے کو سر پر سریہ مار کر قتل کر دیا
- انگلینڈ’تاریخی شہر ڈورچیسٹر میں آوارہ گرد بلی سوزی کامجسمہ نصب
- خبر کے حوالے ترجمان چیف سیکرٹری پنجاب نے مؤقف دینے سے گریز کیا
- ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کے ٹرانسفر آرڈر’ فرحان فاروق کے دستخط سے جاری لیٹر ‘ آخر میں یونین عہدیداران کی درخواست کا عکس۔
- پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سرکاری احکامات کے ناجائز استعمال کا سکینڈل بے نقاب
- مشرقِ وسطی کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر
- عالمی کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026ء میںلاہور نے نیویارک، پیرس اور نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
- متحدہ عرب امارات میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق
- پتو کی،سابقہ رنجش پر مخالف کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
- فیصل آباد: کسان بیلوں کی مدد سے اپنے کھیت کو نئی فصل کیلئے تیار کر رہا ہے۔
- ضلع تورغر ‘ مسافر گاڑی حادثے کا شکار، 8افراد جاں بحق، 7 زخمی
- شیخ زید ہسپتال میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
- نورین نیازی و ڈاکٹرعظمیٰ کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئیں
- اوکاڑہ:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ایک گرفتار
- افسروں کی عدم تعیناتی عملے کی شدید کمی این سی سیآئی اے میں ایک لاکھ درخواستیں کاروائی کی منتظر
