Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری سے گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اٹک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے ریجنل کیمپس کا افتتاح
    • لاہور، آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ایگزیکٹو بوردکے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1491ٹریفک حادثات 707افراد زخمی
    • کراچی، کینیڈا سے آئے پارسل سے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد
    • سابق پارلیمنٹرین میاں طارق گورمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
    • مسقط: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک پاکستانی سکول کی جانب سے عمان کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔
    • سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی یقینی بنائیں،IGپنجاب
    • امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی
    • دبئی میں شادیوں اور تقریبات کیلئے لگژری سپر یاٹ متعارف کرانے کا اعلان
    • پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا’ سنیٹر روبینہ خالد’ سید ظاہر علی شاہ’ ارباب عالمگیر خان’ ڈاکٹر حیدر علی’ ڈاکٹر افسر ملک اور دیگر صوبائی رہنما صوبائی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سٹیج پر بیٹھے ہیں۔
    • ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
    • بھارت، شادی پر انوکھی سلامی دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
    • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی شدید قلت
    • 167اضلاع میں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم12دسمبر سے شروع ہو گی
    • بھارت، تیز رفتار ٹرک کی سکول بس کو ٹکر سے 4 بچے ہلاک،35زخمی
    • گوجرانوالہ:پیغام پاکستان کانفرنس سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان’ خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ محمد علی ‘ آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر’ سی پی او گوجرانوالہ صہیب اشرف ‘ ڈی سی گوجرانوالہ و دیگر موجود ہیں۔
    • گوجرانوالہ میں پیغام پاکستان ‘ تحفظ حرمین شریفین امن کانفرنس کا انعقاد
    • لاہور ہائیکورٹ کا لاپتہ خواتین کی بازیابی کیس میں مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیںتشکیل دینے کا حکم
    • کانگو میں ایبولا وائرس کی تباہ کاریاں سینکڑوں نیء قبریں سامنے ا گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اٹک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے ریجنل کیمپس کا افتتاح

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اٹک میں یونیورسٹی کے نئے تعمیر کردہ ریجنل کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی ملک کے ہر علاقے اور ہر گھر تک تعلیم پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے۔ اٹک میں نئے ریجنل کیمپس کا قیام اسی وژن کی عملی کڑی ہے جس سے اٹک اور
    گردونواح کے عوام کو اپنے علاقے میں تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ تعلیم ہر گھر تک پہنچے اور کسی بھی فرد کو فاصلے یا وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہنا پڑے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں اپنے علاقائی نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو بھی معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹک ریجنل کیمپس علاقے کے طلبہ کو داخلوں، تعلیمی رہنمائی، امتحانات اور دیگر انتظامی امور میں سہولت فراہم کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے اپنے خطاب میں ریجنل کیمپسز کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا علاقائی نیٹ ورک طلبہ اور مرکزی یونیورسٹی کے درمیان ایک مثر رابطے کا ذریعہ ہے۔ علاقائی دفاتر طلبہ کو تعلیمی و انتظامی سہولیات ان کے اپنے علاقوں میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز ،پرنسپل افسران اور مختلف ریجنل کیمپسز کے ڈائریکٹرز،ضلعی انتظامیہ کے مختلف اداروں کے سربراہان، مقامی کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد فہیم اسلم نے وائس چانسلر کو نئے تعمیر کردہ اٹک ریجنل کیمپس کی عمارت، تعمیراتی مراحل اور دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری سے گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں۔

      لاہور، آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ایگزیکٹو بوردکے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

      24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1491ٹریفک حادثات 707افراد زخمی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.