تازہ تر ین

کپتان کی آف شور کمپنی حلال، دوسروں کی حرام کیوں؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پِمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں سے بدسلوکی اور بالخصوص ایک خاتون رپورٹر سے ایف آئی اے اہلکاروں کی بدتمیزی پر لیگی رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومتی اداروں کے صحافیوں سے ناروا سلوک کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی۔ تاہم وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری کی جانب سے صحافیوں سے معذرت کرنے اور یہ یقین دہانی کرانے کے بعد کے واقعے کے ذمہ داران کیخلاف اگلے چوبیس گھنٹے میں ایف آئی آر درج کروا دی جائے گی، صحافیوں نے احتجاج ختم کر دیا۔
احتجاجی صحافیوں سے نمٹنے کے فوراً بعد لیگی رہنماو¿ں نے اپنے روایتی حریف عمران خان پر ایک بار پھر بھرپور تنقید شروع کر دی، بولے عمران نیازی آف شور کمپنی کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہے، عمران خان نے منی ٹریل دینے سے انکار کر دیا، نواز شریف نے خود کو سب سے پہلے احتساب کے لئے پیش کیا، عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے، عدالت کو خود لکھ کر دیا کہ منی ٹریل نہیں ہے جبکہ نواز شریف تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں مگر عمران اپنا ہی حساب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہماری آف شور کمپنی نکلے تو حرام، عمران خان کی نکلے تو حلال، عمران خان ایک پراپرٹی کا حساب نہیں دے پائے، وراثت میں جائیداد کا حساب کوئی قانون نہیں لے سکتا، یہی قانون ہر شہری پر لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی میدان میں آئندہ بھی شکست ہو گی، وہ کبھی بھی الیکشن میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے، یہ نواز شریف کی نیک نیتی اور دیانتداری ہے کہ اس نے اپنا حساب دیا۔لیگی رہنمائ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کیخلاف اقامہ کا الزام لگایا تھا لیکن آج تمام ٹی وی چینلز نے دکھایا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے کوئی چیز نہیں چھپائی گئی، سپریم کورٹ سے کوئی چیز نہیں چھپائی گئی، جے آئی ٹی نے نواز شریف کیخلاف اقامہ کا الزام لگایا، اقامہ کا معاملہ عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے 10 ارب آفر دینے کا الزام لگایا تھا، عمران نے الیکشن کمیشن کو خریدنے کا بھی الزام لگایا تھا لیکن دعوے کو 14 دن ہو گئے، اب تک جواب نہیں آیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران کا نام الزام خان بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا، عمران خان آپ کو جواب دینا ہو گا، بھاگیں نہیں بتائیں 10 ارب کی آفر کس نے کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹ چھپانے کیلئے عمران خان 100 جھوٹ بولتے ہیں، ان کے پاس ہر سوال کا جواب کیری پیکر ہے مگر کیری پیکر والی رام کہانی کا منی ٹریل سے تعلق نہیں، عمران خان نے بار بار بیان بدلا، پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ایک، ایک ریکارڈ موجھود ہے، اب کہتے ہیں کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے جبکہ نواز شریف نے سب کچھ دے دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain