Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پارلیمنٹرین میاں طارق گورمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
    • تھانہ نیلہ پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دو مشترکہ کارروائیاں
    • امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی
    • گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک سے آگیبڑھایا جائے، عوام کا مطالبہ
    • بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری سٹوڈنٹس ویک2026کے دوران چیئر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ودیگر کے ہمراہ پھولوں اور پودو ں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
    • بارانی زرعی یونیورسٹی میں فلاور اینڈ پلانٹ اور ایگرو ٹیک نمائشوں کا افتتاح
    • چکوال شہر میں ناکارہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
    • اسلام آبادکالج فار گرلز میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر ڈی جیجاوید مرزا پرنسپل شازیہ رضوی پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
    • مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان
    • وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمد خوش آئند :ملک عارف
    • ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
    • مری کے بیشتر علاقے 8 ماہ سے موبائل نیٹ ورک سے محروم
    • انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث عوام غیر معیاری مہنگی ایلپی جی گیس خریدنے پر مجبور
    • فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،دو ہزار کلوگرام کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں برآمد
    • بینک آف خیبر اور ایگرونومکس کے درمیانمفاہمتی یادداشت پر دستخط (BoK) اور ایگرونومکس نے
    • آئی فون پھٹنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
    • وزیر اعلی پنجاب کا قافلہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بغیر خطاب کئے روانہ
    • وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ
    • PTI کو ملنے والی ڈیل یا ڈھیل کے چکوال میں بھی آثار ظاہر ہونا شروع
    • مری،پٹواریوں کی خالی آسامیوں کے باعث فرد، انتقال کے حصول میں مشکلات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کلر بلائنڈ

    By Daily Khabrainستمبر 6, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈاکٹر نوشین عمران
    کلر بلائنڈ افراد کئی رنگوں کے درمیان فرق نہیں کر پاتے خاص کر سرخ اور سبز رنگ کے درمیان امتزاج ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ بعض افراد رنگوں کے متعلق تمیز نہیں کر پاتے اور انہیں زیادہ تر چیزیں کالی، گرے یا سفید ہی نظر آتی ہیں۔ یہ مرض اکثر موروثی یا خاندانی ہوتا ہے۔ مردوں میں اس کی شرح عورتوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ پیدائشی اور جنیاتی ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی خاص علاج بھی ممکن نہیں۔ ایسے افراد کو سرخ اور سبز رنگ کی چیزیں پیلی نظر آتی ہیں۔ جیسے سرخ اور سبز سیب، سرخ پھول، سبز درخت، پتے سب پیلے نظر آتے ہیں البتہ کوئی چیز گہری اور کوئی ہلکی پیلی نظر آتی ہے۔ ایسے لوگ اگر ڈرائیور ہوں تو ٹریفک لائٹس میں فرق کرنا ممکن ہی نہیں۔ جنیاتی اور موروثی وجوہات کے علاوہ چند ادویات مثلاً ہائیڈرو کلورو کیون اور اتھیم بوٹل بھی اس مرض کی وجہ بن سکتی ہے۔ نومولود بچے یا بہت چھوٹے بچوں کو زور زور سے ہلانا یا اچھالنا ان کے آنکھ کے پردے پر اثر ڈالتا ہے، حادثہ یا چوٹ بھی اس حصے کو نقصان پہنچاتا ہے، الٹراوائلٹ شعاعیں بھی اس کی وجہ بن سکتی ہیں۔ ان کے علاوہ عمر کے ساتھ آنکھ کے پردے کی کمزوری ”میکولر ڈی جنریشن“ کے باعث بھی رنگوں میں امتزاج کم کر دیتا ہے، ذیابیطس اور وٹامن A کی کمی سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
    کلربلائنڈ کے زیادہ تر افراد سرخ اور سبز رنگوں کو نہیں پہچان پاتے۔ بعض افراد کو نیلے پیلے رنگ کی کلربلائنڈنیس ہوتی ہے۔ ایسے افراد نیلے اور سبز رنگ میں اور سرخ اور پیلے رنگ میں امتزاج نہیں کر پاتے۔ یعنی اگر ان کے سامنے نیلی اور سبز چیزیں ہوں تو انہیں فرق معلوم ہی نہیں ہوگا اور وہ زیادہ چیزوں کو نیلا ہی سمجھیں گے۔ کئی افراد پیلے رنگ کو نہیں پہچان پاتے۔ ایسے افراد کو 24 رنگوں کی ڈبی میں تمام رنگ نیلے اور گلابی نظر آتے ہیں، بعض کو تمام رنگ نیلے پیلے اور گرے نظر آتے ہیں۔
    انسانی آنکھ کے پچھلے حصے ”ریٹی نا“ آنکھ کے پردے پر ایسے خاص خلیے ”کونز“ موجود ہوتے ہیں جو رنگوں میں فرق کو محسوس کرتے ہیں۔ مختلف رنگوں کی ”ویو لینتھ“ کے مطابق مختلف ”کونز“ میں ہی ایسی خرابی پیدا ہوتی ہے کہ یہ رنگوں کا امتزاج کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں۔ اس کی شدت کا انحصار ”کونز“ میں خرابی کی تعداد پر ہی ہوتا ہے۔ کلر بلائنڈ افراد کی درست تشخیص کے لئے ”ایشی ہارا کلر ٹیسٹ“ کیا جاتا ہے جو امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز کے پاس ممکن ہے۔
    ایک رپورٹ کے مطابق عرب ممالک، ناروے، ہالینڈ، فرانس، روس میں کلر بلائنڈ افراد کی شرح دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ لوگوں کو اس بارے آگاہی اور شعور کے لئے ہر سال 6 ستمبر کو کلر بلائنڈ ڈے منایا جاتا ہے۔
    ٭٭٭.

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میںایچ آئی وی کے نئے انفیکشن میں200 فیصد اضافہ ،3ہزار 900 بچے متاثر

      ’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.