Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مفت پٹرول ،مفت ادویات, لاہوریوں کی موجیں لگ گئیں

    By Daily Khabrainستمبر 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نیٹ نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 120 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اور حلقے میں سیاسی مہم کے آخری دور میں سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ بائیومیٹرک ڈیوائسز سے پاکستان میں الیکشن کے طریق کار میں تو بدلاو¿ آ رہا ہے لیکن کیا روایتی انتخابی مہم میں بھی کوئی تبدیلی آئی ہے؟بی بی سی کی ٹیم نے این اے 120 کا دورہ کیا تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ بھی نہیں بدلا۔ اب بھی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹ مانگنے کے وہی طریقے اپنائے جا رہے ہیں جو گذشتہ کئی دہائیوں سے رائج ہیں۔ کسی کو پیٹرول کا لالچ دیا جا رہا ہے تو کسی کو مفت دوائیاں اور کہیں روایتی کھابے کے چسکے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ووٹرز کو ان کے مزاج کے مطابق مختلف طریقوں سے قائل کیا جا رہا ہے۔ حلقے کے ووٹرز نے دعویٰ کیا کہ نواز لیگ کی جانب سے رہائشیوں کو خوش کرنے کے لیے مفت پٹرول دیا جا رہا ہے۔ مقامی کمپنی میں ملازم وقاص محمد نے بتایا ‘بغیر کسی وعدے کے اور شناختی کارڈ دکھائے، میں اپنے علاقے میں موجود مسلم لیگ نواز کے دفتر گیا۔ سب ہمیں وہاں جانتے ہیں، تو انھوں نے میری موٹر سائیکل کی پیٹرول کی ٹینکی فل کروا دی۔ بدلے میں کچھ مانگا نہیں لیکن ان کہی سی بات ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم بدلے میں ان کو ووٹ دیں۔’جب اس بارے میں مسلم لیگ نواز کے مقامی یونین کونسل 58 کے چیئرمین شہاب بشارت سے پوچھا گیا تو انھوں نے انکار کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ پارٹی تو انھیں سیاسی مہم کی لیے کوئی پیسے ہی نہیں دے رہی۔’سب خرچہ ہم اپنی جیب سے کر رہے ہیں، چاہے وہ دس ہزار کی لاگت کی سٹریٹ لائٹس ہوں یا پول پر لگی خراب بجلی کی تاروں کی تبدیلی یا سڑکوں کی تعمیر۔ ہم کسی کو پٹرول نہیں دے رہے۔ ہاں اپنے علاقے کے لوگوں کے کام ضرور کروا رہے ہیں، لیکن صرف پارٹی کے لیے۔’حجام کی دکان کے باہر کرسیوں پر اپنی محفل سجائے نون لیگ کے سپورٹرمرتضیٰ رسول اور پی ٹی آئی کے کارکن جاوید کوثر سیاسی بحث میں مصروف تھے۔مرتضیٰ رسول نے بتایا کہ علاقے میں موجود پی ٹی آئی کے دفاتر میں روز صبح کے ناشتہ کے ساتھ دوپہر اور رات کا کھانا کسی لنگر سے کم نہیں ہوتا۔ ‘کھاتے سب ہیں لیکن ووٹ تو ہماری نون لیگ کو ہی دیں گے، آپ دیکھیے گا۔ یہ پی ٹی آئی والے کھانا دے کر یا ہزار، پندرہ سو روپے میں ہمارا ووٹ نہیں خرید سکیں گے۔’مرتضیٰ رسول کی بات کی تائید مسلم لیگ نون کی دیرینہ ووٹر ربیعہ نصرت نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے علاقے میں ووٹ خرید رہے ہیں۔’پی ٹی آئی والے میرے پاس آئے اور کہا کہ فی ووٹر دو ہزار روپے دیں گے، آپ حلفیہ بیان دی دیں کہ آپ ووٹ ہمیں ہی دیں گی۔ تو میرا جواب تھا کہ میرا ووٹ بکاو¿ نہیں، اگر ضمیر ہی بیچنا ہے تو دو ہزار روپے بہت کم قیمت ہے۔’ان سوالوں کے جواب ڈھونڈنے جب سنت نگر میں پی ٹی آئی کے آفس پہنچے تو علاقے میں مہم سازی کرنے والی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ماضی میں مسلم لیگ نواز اور اب پی ٹی آئی کے کارکن محمد آفتاب نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کھانے اور مہم سازی کے تمام اخراجات پارٹی نہیں، ممبران ذاتی فنڈز کے ذریعے پورے کر رہے ہیں۔’پی ٹی آئی کے پاس نون لیگ جتنا کھلا پیسہ نہیں۔ ہم تو اپنے خرچے مشکل سے پورے کرتے ہیں۔ جبکہ نون لیگ والے ووٹرز کو نوکریوں کا لالچ اور دھمکیاں دے کر اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔’پاکستان میں سیاست کے روایتی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن میں شامل ہر سیاسی پارٹی کی کوشش ہے کہ مخالف پارٹی کی کمزوری ڈھونڈ کر حلقے کے ووٹر کو کسی نہ کسی طرح اپنی جانب کھینچ لیں۔ایسے میں ایک نئی پارٹی منظر عام پر آئی ہے جو اب تک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ بھی نہیں۔جماعت الدعوہ کی سیاسی پارٹی ملی مسلم لیگ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ کی حمایت کر رہی ہے اور ان کے لیے علاقے میں مہم بھی چلا رہی ہے۔مسلم لیگ نواز کے کارکن شہاب بشارت کا کہنا ہے کہ ‘لوگوں کے خدمت کرنے کا سلوگن لے کر ملی مسلم لیگ مفت دوائیاں، شربت اور پھلوں کے تحائف دے کر علاقے میں ووٹرز کو گھیر رہی ہے۔’دوسری جانب ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا ہے کہ صرف عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔’ہم گھر گھر جا کر آگاہی پھیلا رہے ہیں، سامان نہیں۔ ہماری پارٹی نئی ہے اس لیے لوگوں کو مل کر بتا رہے ہیں کہ ہم ان کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ووٹرز کو کسی قسم کا لالچ نہیں دے رہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.