Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نکاح فیس 200 روپے مبارکباد کے نام سے زائد وصولی پر پابندی
    • محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرکے جعلی کورٹ فیس ٹکٹس بنانے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا’ 9 افراد کیخلاف مقدمہ
    • آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق دوسرا فالواپ اجلاس
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول کی صورتحال اور سنگین جرائم میں کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف تینوں درخواستیں نمٹا دی گئیں
    • کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کا این او سی نہیں ملے گا:پنجاب حکومت
    • ملتان نے فضائی آلودگی میں لاہور کو بھی پئچھے چھوڑ دیا اے کیو آئی 719 ریکارڈ
    • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
    • انتخابات میں شکست ٹرمپ کیلیے بڑا سیاسی دھچکاہے ،اختر اقبال ڈار
    • نیب نے سابقہ ادوار میں بے ضابطگیوں سے متعلق پرانی انکوائریاں ،تحقیقات دوبارہ کھولنے کا عمل تیز کردیا
    • لاہور:تاریخی شہر لاہور کے حسن کو اجاگر کرنے والی ڈبل ڈیکر بسیں مال روڈ پر واقع استنبول چوک سے گزر رہی ہیں۔
    • ماچھی کے آئل ٹینکر کی ویلڈنگ کے دوران خطرناک دھماکہ ، 2 جاں بحق
    • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • ساہوکا:بھائی نے اندھادھندفائرنگ کرکے بہن کوقتل کرڈالا
    • سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم، ایڈوانس ادائیگیوں پر انوائس جاری کرنیکا نیا طریقہ متعارف
    • بینکوں بجلی نیٹ ورکس اہم قومی تنصیبات پر ائے آئی سائبر حملوں کا خطرہ
    • سعود ی عرب کے مختلف شہروں میں منگل تک تیز بارش کی پیش گوئی،سیلابی صورتحال کا انتباہ
    • لاہورمیں وادی سندھ کی تاریخ پر15 ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا اغاز
    • لاکھ روپے کا ایک سیرپ جناح ہسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی13
    • پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی مزہبی رواداری کی اعلی مثال قائم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ججوں اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہوگا

    By Daily Khabrainستمبر 30, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (این این آئی) نیب کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز دی ہے ¾ کمیٹی کے چار اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں تجویز پر غور کیا جائیگا ¾ نیب کے نئے قانون کا اطلاق جزو وفاق کی حد تک ہو گا پھر پورے ملک میں ہو گا ¾ کوشش ہے نئے احتساب کمیشن کےلئے قانون جلد تیار کر لیاجائے ۔وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے نئے مجوزہ قانون پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور فرحت اللہ بابر موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو بھی احتساب قانون کے دائرے میں لانے کی تجویز دی تھی جس پر وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ یہ تجویز اہم ہے اس پر غور پیپلزپارٹی کے ارکان کی موجودگی میں کیا جائےگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیمانی کمیٹی کو قومی احتساب بیورو کا نام قومی احتساب کمیشن سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی اور نیب کے مجوزہ نئے قانون میں پلی بارگین اور لوٹی رقم کی رضا کارانہ واپسی ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔قومی احتساب کمیشن کے تحت احتساب تفتیشی ایجنسی بھی قائم کی جائے گی اور مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں بھی چلانے کی تجویز دی گئی ہے اور ایجنسی وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ چیرمین نیب کی مدت اس وقت 4 سال ہے اور اسے کم کرکے 3 سال کرنے کی تجویز دی گئی اور ان تمام چیزوں پر غور 4 اکتوبر کو طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس ہاﺅس میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حامد نے کہاکہ کمیٹی نے نیب کے نئے قانون کا مسودہ زیر غور ہے ¾ تمام جماعتوں کا اس قانون کے حوالے سے اتفاق رائے برقرار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”عوامی عہدے رکھنے والے“ اور ”کرپٹ پریکٹس“ کی تعریف طے ہوناابھی باقی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے ایجنڈے کو مکمل طورپر نہیں نمٹایا جاسکا کیونکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی بھی تجویز دی ہے۔ ان کی اس تجویز پر کمیٹی کے 4 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے وقت کا تعین ہونا بھی باقی ہے۔ نیب کے نئے قانون کا اطلاق جزو وفاق کی حد تک ہو گا پھر پورے ملک میں ہو گا۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے تو نیب کے قانون کو صوبے میں ختم کردیا ہے اور صوبہ خیبر پختونخواحکومت نے اپنا احتساب کمیشن بنا کر اس کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے اطلاق پر وضاحت ہونی چاہیے۔ نیب کے لئے قانون کے اطلاق کے بارے میں کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نئے احتساب کمیشن کے لئے قانون جلد از جلد تیار کرلیا جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، دفتر خارجہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.