Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری
    • امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ
    • ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الطا ف حسین کی گالیاں،سب سے قریبی ساتھی ندیم نصرت نے وہ کا م کر دکھایا کہ سب ششدررہ گئے

    By Daily Khabrainاکتوبر 2, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ؒلاہور (ویب ڈیسک)بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو شدید دھچکا، سب سے وفادار ساتھی ندیم نصرت بیماری کا بہانہ بنا کر جان چھڑا گئے، ایم کیو ایم اوورسیز امریکہ کی جانب سے ڈالروں کا چندہ وجہ تنازعہ بنا، کراچی میں بہنوئی کی گرفتاری پر پارٹی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرنے پر الطاف حسین نے ٹیلی فون پر بزدلی کا طعنہ دیتے ہوئے گالم گلوچ کی، دل نہ بھرا توسرعام رسوا کر دیا، پاکستان کے مﺅقر قومی روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مﺅقر قومی روزنامے کی رپورٹ کی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ان کے سب سے وفادار سمجھے جانے والے ساتھی ندیم نصرت بیماری کا بہانہ بنا کر ان سے جان چھڑا گئے ہیں اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ندیم نصرت کی بیماری کا بہانہ دراصل الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کیلئے سامنے لایا گیا ہے جبکہ اصل حقیقت کچھ اور ہے۔ الطاف حسین اور ندیم نصرت کے درمیان امریکہ سے آنے والے بھاری امریکی ڈالر کی چندے کی رقم اصل وجہ تنازعہ بنی جس میں دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے تاہم کراچی میں ندیم نصرت کے بہنوئی کی گرفتاری کے بعد خاندانی دباﺅ پر ندیم نصرت نے پارٹی سرگرمیوں سے دوری اختیار کی تو الطاف حسین نے انہیں ٹیلی فون کر کے بزدلی کا طعنہ دیتے ہوئے گالم گلوچ بھی کی اور پھر دل نہ بھرنے پر سرعام رسوا کیا۔ 23ستمبر کو الطاف حسین نے اوورسیز امریکہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کے ذمہ داران سے بیک وقت خطاب کے دوران ندیم نصرت اور واسع جلیل کو پارٹی کا غدار بھی قرار دے ڈالا ہے۔ امریکہ ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کے دوران نام لئےبغیر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں یا ان کے خاندانوں پر ذرا سی مشکل پڑتی ہے تو وہ غداری کرنے لگتے ہیں ، کیا تم لوگ ایسے بزدل اور بے ضمیر لیڈروں کے ساتھ جانا پسند کروگے؟۔ خطاب کے دوران الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن اوورسیز میں بچے کھچے وفاداروں سے یہ عہد بھی لیا ہے کہ وہ واسع جلیل اور ندیم نصرت سے چھپ کر یا ظاہر کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھیں گے۔ دونوں رہنماﺅں کا حقہ پانی بند کرنے کی ہدایتجاری کرنے کے بعد الطاف حسین نے ندیم نصرت کو کنوینر شپ سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور اطلاعات سامنے آنے پر کنوینر شپ کیلئے مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی اور ڈاکٹر ندیم احسان نے تگ و دو بھی شروع کر دی ہے۔ الطاف حسین کی گالم گلوچ اور دھمکیوں کے بعد ندیم نصرت نروس بریک ڈاﺅن کا شکار ہوئے اور تقریباََ ایک ہفتہ ہسپتال میں گزار کر آئے ہیںجبکہ اب علاج کا بہانہ بنا کر امریکہ میں واسع جلیل کی طرح ڈیرے ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے

      ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب

      27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.