Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
    • 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
    • جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
    • فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
    • سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
    • اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
    • 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
    • راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
    • سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
    • گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
    • لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
    • 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
    • راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
    • پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
    • ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
    • راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
    • تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
    • سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جی ایچ کیو،اے پی ایس حملہ ،سانحہ کار ساز کو بھول جائیں, پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں بارے معروف صحافی ضیاشاہد کا خوفناک انکشاف

    By Daily Khabrainاکتوبر 10, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی ضیا شاہد نے چند دن قبل چینل ۵ کے پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرات کا معاملہ اس وقت سے جڑا ہے جب ایران کی جانب سے پاکستان کے اندر کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی اور بھارت کہہ رہا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک کرینگے۔ چوہدری نثار نےبھی ملک کو درپیش خطرات کا ذکراپنی پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا وہ اس وقت کی صورتحال کی طرف ایک اشارہ تھا۔ اس وقت جنرل راحیل شریف آرمی چیف تھے ان کی درخواست پر اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار جو اس وقت وزیر داخلہ تھے شامل تھے۔ سابق آرمی چیف نے کچھ نقشے اور رپورٹس دکھا کر خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ملکی سالمیت کو شدید خطرہ ہے، راحیل شریف نے 3مثالیں دے کر اس وقت کے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کو معاملے کی حساسیت اور سنگینی کا احساس دلانے کی کوشش کی تھی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ انڈیا و ایران کی طرف سے سانحہ کار ساز، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اور جی ایچ کیو حملے جیسی کارروائی کا خدشہ ہے۔ پوری دنیا میں امریکن سپانسر شپ کے ساتھ ایک فضا قائم کی جائے گی جس کی وجہ سے اس قسم کے اور بہت سے واقعات ہونگے۔ پاکستان کے اندر دہشتگردی کی اتنی کارروائیاں ہوں گی کہ دو تین ہفتے کے اندر اندر اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا اس میں کہا جائے گا کہ پاکستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، خطرہ ہے کہ ایٹمی اثاثے دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ یہ منصوبہ بن چکا تھا اور اجلاس میں اسی پر بات ہوئی۔ اس اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اندازہ کیا جاتا ہے کہ سلامتی کونسل یو این او کے زیر اہتمام ایک امن فورس پاکستانبھیجے گی جو صرف ہمارے ایٹمی اثاثوں کی نگرانی کرے گی۔ فیصلہ یہ کیا جائے گا کہ امن فورس کی سربراہی کسی مسلمان ملک کے سپردکردی جائے گی۔ اس کیلئے پہلے ایران و مصر کا انتخابات کیا گیا پھر کہا گیا کہ کوئی مصری جرنیل سربراہ ہونگے جو بظاہر مسلم ممالک کے لےکن امریکہ کے اشاروں پر چلیں گے۔ جب امریکہ آجائے گا تو پوری دنیا میں پروپیگنڈا کیا جائے گاکہ آخر اس کی حفاظت کب تک کرینگے۔ لہٰذا اس کو ناکارہ بنا دیتے ہیں، سابق وزیرداخلہ 2دفعہ کہہ چکے ہیں کہ اس اجلاس میں 2سویلین اور 2آرمی کے لوگ تھے۔ راحیل شریف کے علاوہ ایک اور آرمی آفیسر اجلاس میں موجود تھا۔ جب یہ ساری صورتحال پیدا ہو جائے تو پھر شواہد اکٹھے کئے جانے تھے کہ پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام کس کس ملک کو ٹرانسفر کر چکا ہے جن میںایران ، لیبیا اور کوریا شامل ہیں۔ ایک بار پوری دنیا میں شور مچا تھا کہ لیبیا پاکستان مین فنڈنگ کر رہا ہے۔ امریکن اور بعض تھنک ٹینک کا اس وقت بھی الزام تھا کہ بھٹو دور میں لیبیا نے ابتدائی طور پر 20کروڑ ڈالر پاکستان کو دئیے تھے جس کے بدلے میں پاکستان نیوکلئیر کے حوالے سے کچھ نہ کچھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی آنکھوں میں پاکستان کھٹکتا ہے، واحد مسلم ملک ہےجو زبردستی ان کے ایٹمی کلب میں شامل ہو گیا تھا۔ اسی وجہ سے اب انڈیا بھی امریکہ کا رائٹ ہینڈ بن گیا ہے۔ دنوں دن رات اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کروا کر سلامتی کونسل کے ذریعے ایٹمی اثاثوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ میری معلومات کے مطابق اس اجلاس میں نواز شریف خاموشی سے سنتے رہے، چوہدری نثار نے کہا کہ فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ پھر نواز شریف کو بھی ان کی حمایت کرنا پڑی۔ ضیا شاہد نے انڈیا کے مرکزی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے ایک مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ان کی بہت سرمایہ کاری ہے جس پر حکومت کی جانب سے وضاحت آنی چاہئے تھی۔ اس پروگرام میں ضیا شاہد نے آخر میں ایک نہایت دلچسپ تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہاقامہ کی وجہ سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا اور کلثوم نوازکو حلقہ این اے 120میںالیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی جبکہ اقامہ ان کے پاس بھی تھا جسے کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.