لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ نوازشریف 26 اکتوبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے،نوازشریف کامﺅقف نہ سنا گیا تواحتجاج کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنمائاور صوبائی وزیرزعیم حسین قادری نے واضح کیاہے کہ نوازشریف سعودی عرب سے کل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف 26اکتوبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے،نوازشریف کامﺅقف نہ سناگیاتواحتجاج کریں گے۔یادرہے سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روزلندن سے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے شاہی خاندان ، جدہ میں اپنی والدہ سے ملاقات کی۔نوازشریف نے اپنی والدہ اور بیٹوں کے ہمراہ عمرہ بھی اداکیا۔دوسری جانب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ نوازشریف نے وطن واپسی کاارادہ فی الحال مﺅخرکردیا ہے۔جس کے باعث وہ سعودی عرب سے لندن واپس چلے گئے ہیں
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
