Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان میں آزادی صحافت کی صورتحال تشویشناک ،کارکنوں کیزندگیا ں خطرے میں

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے صوبہ بلوچستان میں آزادی صحافت کی صورتحال کو انتہائی مخدوش اور غیر اطمینان بخش اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا ہے ۔ سی پی این ای کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد کی زیر صدارت منعقد کئے گئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں میڈیا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں صوبہ بلوچستان میں آزادی صحافت کی صورتحال کو انتہائی مخدوش، غیر اطمینان بخش اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں موجود مختلف قوتوں اور گروہوں کی میڈیا کے خلاف عدم برداشت پر مبنی رویہ روز کا معمول بن چکا ہے اخبارات شدید دباو¿ اور مشکلات کا شکار ہیں اخبارات کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں صحافیوں، میڈیا کارکنوں اور اخبار فروشوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں نتیجتاًبلوچستان میں صحافی، میڈیا کارکن اور اخبار فروش کثیر رخی دباو¿ کی بناءپر تناو¿ ، بے چارگی اور گومگومیں مبتلا ہیں۔ سی پی این ای نے قرارداد میں بلوچستان کے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا ہے اور تمام ریاستی و حکومتی اداروں اور مختلف گروہوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے آئین میں دیئے گئے آزادی صحافت، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی ضمانتوں کا احترام کیا جائے اور ایسے مناسب وموافق اقدامات کئے جائیں جو آزادی صحافت کو حقیقی معنوں میں مضبوط اور مستحکم بنا کر عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی تکمیل کی جانب گامزن کر سکیں۔ سی پی این ای کا مو¿قف ہے کہ ایک جمہوری معاشرے میں جمہوری اقدار کے استحکام کے لئے آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی موجودگی لازم و ملزوم ہیںجبکہ آزادی صحافت بذات خود جمہوری معاشرے کا لازمی جزو اور صحت مند سماجی تنوع کا مظہر ہوتا ہے۔ اجلاس میں حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سرکاری اشتہارات کو کرپشن زدہ بدعنوان اشتہاری ایجنسی ”میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ“ کے ذریعے تقسیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حکومت سندھ کو بخوبی آگاہی ہے کہ ”میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ“ سرکاری اشتہارات کی مد میں حکومت سے اربوں روپے وصولی کے باوجود اخبارات و جرائد کو ادائیگیاں کرنے سے انکاری ہے۔ اجلاس نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کو ”میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ“ کے ذریعے تقسیم کا فیصلہ واپس لیا جائے اور میڈاس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذمہ اخبارات و جرائد کے تمام بقایا جات کی وصولی ممکن بنائی جائے۔ اجلاس میں تنظیمی و دیگر امور پر بھی بھرپور تبادلہ خیال اور متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں صدر ضیا شاہد، سینئر نائب صدر شاہین قریشی، سیکریٹری جنرل اعجازالحق، نائب صدور عامر محمود، رحمت علی رازی، انور ساجدی، طاہر فاروق، سینئر ارکین اکرام سہگل، غلام نبی چانڈیو، ڈاکٹر جبار خٹک، صدیق بلوچ، حامد حسین عابدی، کاظم خان، امین یوسف، عرفان اطہر، جاوید مہر شمسی، سید محمد منیر جیلانی، عبدالخالق علی، عثمان شامی، سید کامران ممتاز، عبدالرحمان منگریو، مظفر اعجاز، محسن گورایا، خلیل الرحمان، اسلم خان، ممتاز احمد صادق، محمد یونس مہر، بشیر احمد میمن، علی احمد ڈھلون، عارف بلوچ، احمد اقبال بلوچ، نعیم صادق، امجد ارشاد، سید خلیل الرحمان، تزئین اختر، جاوید احمد، منیر بلوچ، علی رضا لہری، یحییٰ خان سدوزئی، محمد انور ناصر اور زاہدہ عباسی سمیت کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا رحمان، شہزادہ ذوالفقار اور مقامی اخبارات و جرائد کے مدیران ، سینئر صحافیوں اور میڈیا کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی این ای کے ملک بھر سے آئے اراکین کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سمیت سینئر سیاستدان میر حاصل خان بزنجو اور سابق وزیر اعلیٰ عبدالمالک سے بھی ملاقات کی اور بلوچستان میں میڈیا کو درپیش مسائل اور خطرات سے آگاہی دی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.