Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریپئرنگ کیلئے آنے والے فونز سے شریف شہریوں کا ڈیٹاکیسے چوری کیا جاتا ہے، اہم انکشاف

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    News
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نادر چوہدری سے)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں موبائل فونز کے ذریعے وڈیوز اور تصاویر بنا کر نیٹ پر اپ لوڈ کر نے کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ، عریاں اور نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز نے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیاہے، بغیر بتائے کسی کے موبائل سے لی گئی تصاویراور ویڈیوز کو بھی جان بوجھ کر اپ لوڈ کیا جانے لگا، موبائل شاپس اور میموری کارڈ فل کر نے والے دکاندار بھی جرم میں برابر کے شریک، رپیئرنگ کیلئے آنے والے موبائل فونز سے شہریوں کا ڈیٹا چوری کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے، لاعلمی میں ذاتی ڈیٹا کسی دوسرے کے ہاتھ لگنے اور پھر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کی بناءپرغیرت کے نام پر قتل ،ازدواجی رشتے ٹوٹنے اور خودکشیوں کی شرح میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکاڈ ۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں عریاں اور نیم عریاں تصاویر اور وڈیوز سمیت ذاتی تصاویر اور وڈیوز کی ایک بہت بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوچکی ہے جس میں چند ایک نے تو سستی شوہرت حاصل کر نے کیلئے خود سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا یا کروایا ہے جبکہ ان میںوہ خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے پیار محبت کے جھانسے میں پھنس کر قابل اعتراض ڈیوز اور تصاویر بنوائیں اور پھر بعد میں راستے جدا ہوتے ہی محبوب کی جانب سے ان تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر نے کے ساتھ ساتھ دوستوں کے ساتھ شیئر کر دیا جاتا ہے جس کے بعد یہ ڈیٹا چند ہی دنوں میں ہزاروں شہریوں تک پھیل جاتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بار ایسا بھی ہواہے کہ جس لڑکی کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جاتا ہے اسکے شوہر ، بھائی ، والد یا اہل خانہ میں سے کسی کو علم ہونے کے بعد طلاق ، غیر ت کے نام پر قتل اور خواتین کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں ، فیملی کے فنکشن اور دیگر مواقع پر لڑکیوں کی جانب سے ایک دوسرے کی بنائیں جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جس کے بعد یہ ہر خاص و عام کے موبائل میں چلی جاتی ہیں ۔ دوسری جانب وہ موبائل شاپ والے جو میموری کارڈ میں ڈیٹا اپ لوڈ کر نے کا کاروبار کرتے ہیں دکان پر آنے والے گاہکوں کے موبائل فونز سے ڈیٹا چور ی کر لیتے ہیں جن میں فون نمبرز ، تصاویر ، ویڈیوز، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ میسجز شامل ہوتے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کی کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی جس وجہ سے یہ ناسور معاشرے کو تباہ کررہا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض دفہ کسی لڑکی کی سہیلیوں میں بیٹھ کر یا اپنے کسی محبوب کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اور ویڈیواسکے کسی محلے کے لڑکے یا جاننے والے کے ہاتھ لگ جاتی ہے جس کے بعد اسے عرصہ دراز تک جنسی طور پر بلیک میل کیا جاتا ہے جس سے شریف گھروں کی لڑکیاں ایک بار کی گئی غلطی کا خمیازہ عرصہ دراز تک بھگتی رہتی ہیں ۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.