لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار راحت فتح علی خاں کے اکاﺅنٹ منجمد کرنے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔جسٹس شاہد جمیل نے راحت فتح علی خاں کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی طور پر اکاﺅنٹ کو منجمد کیا گیا۔راحت فتح علی خاں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سے ایف بی آئی آر کو ٹیکس ادا کررہے ہیں۔گلوکار کا کوئی خفیہ اکاﺅنٹ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف بی آر کے جانب سے اکاونٹ کو منجمد کیے جانے پر حکم امتناعی جاری کرے۔عدالت نے وکلاءکی بحث کے بعد گلوکار راحت فتح علی خاں کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔
