لیہ (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے قطری شہزادے شیخ حمد بن جاسم کو ضلع لیہ، بھکر اور جھنگ کے وسیع صحرائی علاقے میں تلور کے شکار کی اجازت دیتے ہوئے منظوری کا خط صوبائی حکومت کو بھجوا دیا اور صوبائی حکومت کو پرمٹ جاری کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شکار کیلئے مختص رقبہ تقریباً 5 لاکھ ایکڑ پر محیط ہے۔ لیہ کی تحصیل چوبارہ کا صحرائی علاقہ تلور کی شکار گاہ کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔ قبل ازیں لیہ کے موضع نواں کوٹ، خیرے والا اور شیر گڑھ سمیت قریبی صحرائی علاقہ کے 5 لاکھ ایکڑ پر مشتمل تلور کی یہ شکار گاہیں سالہا سال سے سعودی شہزادے پرنس منصور بن محمد کیلئے مختص تھیں جبکہ ضلع جھنگ کی لگ بھگ ایک لاکھ ایکڑ پر مشتمل شکار گاہ گزشتہ سال 2016ءمیں دبئی کے شہزادے جرنل المر کے لئے مختص تھی۔
تلور کا شکار