ڈاکٹر نوشین عمران
جسم کو مطلوب تمام اجزا غذا کے ذریعے ہی حاصل ہوتے ہیں۔ روزمرہ لی جانے والی خوراک میں جہاں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، چکنائی وٹامن پائے جاتے ہیں وہیں ان غذاﺅں میں کئی معدنی اجزا بھی شامل ہوتے ہیں جنہیں مائکرو نیوٹرنٹ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ جسم کو ان غذائی اجزا کی بہت معمولی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے لیکن ان کا ہونا بہرحال لازمی ہے۔ ان کی کمی سے جسم کے کئی ہارمون اور اعضاءاپنا کام مکمل طریقے سے نہیں کر پاتے۔ مثلاً فولاد یا آئرن معدنی اجزا میں سے ایک ہے جس کی کمی سے ہیموگلوبن کم ہو جاتا ہے۔ جس سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے۔ خلیوں کو آکسیجن نہ ملے تو جسم تھکا تھکا اور سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ کیلشیم کی کمی ہو جائے تو ہڈیوں کا بھربھرا پن اور کمزوری آسٹیوپروسز ہو جاتا ہے۔
سورج کی گرمی یا تپش سے وٹامن ضائع ہو سکتے ہیں لیکن نرلز یا معدنی اجزا ضائع نہیں ہوتے۔ آج کل کھانے کی اشیاءمیں بعض معدنی اجزا شامل کر دیئے جاتے ہیں تا کہ ان کی روزانہ غذائی ضرورت پوری ہو سکے۔ جیسا کہ نمک میں آیوڈین شامل کیا جاتا ہے۔ کورن فلیک میں فولیٹ، زنک، آئرن شامل کیا جاتتا ہے۔ چند ضروری معدنی غذائی اجزا جو جسم کے لئے ضروری ہے اور ان کی کمی جسم میں کیا اثر مرتب کرتی ہے۔
پوٹاشیم۔ تھکن، ٹانگوں میں درد، کمزوری، قبض، کمزور اور آہستہ دھڑکن۔ بہترین غذائی ذرائع کیلا، کھجور، شکر قندی، ٹماٹر۔
سوڈیم۔ سردرد، سر چکرانا، ذہنی الجھن۔ بہترین غذائی ذرائع نمک، ساک۔
کلورین۔ سانس لینے میں مشکل، لمبے لمبے سانس۔ بہترین غذائی ذرائع نمک۔
کیلشیم۔ پٹھوں میں درد، ہڈیوں میں درد، سوئیاں چبھنا، سن ہو جانا، سرخ نشان، بہترین غذائی ذرائع دودھ، دودھ کی بنی اشیاءسبز پتوں والی سبزی، دار چینی، کھانے والے بیج۔
فاسفورس۔ نظر کا دھندلانا، دو دو نظر آنا، نگلنے میں دشواری، دماغی کمزوری، جسم درد، بہترین غذائی ذرائع گوشت، جو، چاول، دودھ۔
میگنیشیم۔ پٹھے اکڑ جانا، رعشہ، پٹھوں کی کمزوری، گرفت کی کمزوری بھوک کی کمی،نیند کی کمی، یادداشت کی خرابی، دل کی تیز دھڑکن، قے متلی، ہذیان۔ بہترین غذائی ذرائع ساگ پالک، مونگ پھلی، خشک میوہ، مگر ناشپاتی۔
آئرن۔ ہیموگلوبن اور خون کی کمی، بالوں کا گرنا، پیلی رنگت، ناخنوں میں گڑھے، تھکان، لمبے گہرے سانس۔ بہترین غذائی ذرائع گوشت، پھلیاں، سیب، امرود، ساگ پالک، چقندر۔
زنک۔ ایکنی، دانے، چھالے، خشک جلد، خارچ، بال گرنا، منہ ہونٹ پر چھالے زخم، رات کو دیکھنے میں دشواری، دست یا بار بار پاخانے لگنا، بھوک کی کمی، نفسیاتی مسائل۔ بہترین غذائی ذرائع سرخ گوشت، سرخ لوبیا، تربوز، خربوزہ، کدو بیج، ساگ پالک۔
آڈیو ڈین۔ گلہڑ تھائراکسن ہارمون کی کمی۔ غذائی ذرائع آلو، دہی، مچھلی، انڈہ، اخروٹ۔
مینگانیز۔ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی زیادتی، سماعت کی خربی، یادداشت کی کمزوری، زخم ٹھیک نہ ہونا، مدافعت کی کمی، ہڈیوں کی کمزوری، فریکچر، غدائی اجزا، سبز سبزیاں، سمندری مچھلی، رس بھری، انناس، انگور، جو، لہسن، مٹر، پھلیاں، گاجر، انجیر، کھیرا، کیلا، ہلدی، لونگ، بادام۔
٭٭٭