تازہ تر ین

گلوکارہ آئمہ بیگ 6 لاکھ کی ڈیل کے بعد شو پروموٹر سے ہاتھ کر گئی

لاہور(نا مہ نگا ر )گلو کارہ آئمہ بیگ شو پروموٹر سے ہاتھ کر گئی ،شو پر آنے کیلئے 6 لاکھ روپے میں ڈیل کرکے نہ پہنچ سکی ،پیسے واپس مانگنے کے تقاضہ پر 3 لاکھ واپس کرکے بقایا رقم واپس کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگی ۔بتایا گیا ہے کہ مقامی شو پرموٹر چوہدری ذوالفقار اور ابن حسن نے مقامی کا ر کمپنی کے میوزیکل شو کیلئے گلو کارہ آئمہ بیگ کو 6 لاکھ روپے میں بک کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ایڈوانس رقم دے دی بقایا 1 لاکھ روپے شو ختم ہونے پر دینے تھے تاہم مقررہ تاریخ پر گلو کارہ آئمہ بیگ نہ تو شو پر پہنچ سکی اور نہ ہی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ شو پر تاخیر سے پہنچے گی مگر مقررہ تاریخ پر شو میں شرکت نہ کرنے کے باعث شو پرموٹر وں ابن حسن اور چوہدری ذوالفقار کو شدید ذلت کا سامنا کرنا پڑا بعدازان پرموٹروں کی جانب سے آئمہ بیگ سے ایڈوانس دی گئی رقم واپسی کا تقاضا کیا گیا تو اس نے چند روز بعد رقم دینے کا وعدہ کیا مگر پھر بھی رقم واپس نہ دی شو پرموٹرچوہدری ذوالفقار کے مطابق انہوں نے آئمہ بیگ سے کافی مشکل سے ایڈوانس دی گئی رقم سے 3 لاکھ روپے واپس لیے تاہم بقایا رقم دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی اور ہمیں باقی رقم دینے سے انکاری ہے ،چوہدری ذوالفقار کے مطابق انہوں نے آئمہ بیگ سے بقایا رقم کے 2 لاکھ لینے کیلئے قانونی کارروئی کرنے کا حق رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جبکہ اس کے سفارشی ہمیں ہراساں کرتے ہوئے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain