Author: Daily Khabrain

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا سے محفوظ رہنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کریں۔ کورونا سے ایک بار پھر صورتحال بگڑ گئی، ملک میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گیا، مزید 62 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں…

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا، پنجاب اور  مرکز کے بعد گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر  تک پھیل چکی ہے۔  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعد اب سندھ میں عوام تک اپنا پیغام مؤثر انداز میں پہنچانے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔  خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر  داخلہ شیخ رشید بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ مستقبل میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

مزید پڑھیں

ساؤتھ افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کا دباؤ اور کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔ ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کی تو آئندہ بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اس کے علاوہ مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے بھی روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

خیر محمد بدھ پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے الیکشن میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بدعنوان اور کرپٹ لوگوں کا احتساب کر کے ملک کو کرپشن فری بنائیں گے اپنے اس وعدے کی تکمیل کے لیے حکومت نے کئی اچھے اقدامات کیے ہیں جن میں 2020 میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کا ذکر بھی ضروری ہے اس ترمیم کے ذریعے کرپشن کی سزا 10 سال قید کر دی گئی ہے علاوہ ازیں ما ضی میں صرف پٹواری،تھانیدار،کلر ک اور انسپکٹر ہی پکڑے جاتے تھے۔ پی ٹی آئی نے احتساب کا عمل اوپر سے شروع کیا…

مزید پڑھیں

سلمیٰ اعوان یہ پیٹرز برگ تھا۔اور میں اس کے شہرہ آفاق محل پیٹر ہاف کے گریٹ پیلس کے داخلی دروازے سے اندر داخل ہورہی تھی۔ کچھ یاد آیا تھا۔ Peter hof is the Russia’s answer to versailles. ابھی میں نے فرانس کے لوئی پائنز دھم کاورسائی محل نہیں دیکھا تھا۔ اس لئے میرے لئے تقابل کا تو کوئی سوال ہی نہیں تھا۔ہاں البتہ رُوسیوں کے ہاں جس اعتماد کا اظہار تھا وہ یقینا حقیقت سے لگاّ کھاتا ہوگا۔ مرکزی زینے پر قدم رکھے۔بھونچکی سی ہو کر میں نے چاروں طرف دیکھا تھا۔ سچی بات ہے ونٹر پیلس کی خوبصورتیاں تو…

مزید پڑھیں

محمدنعیم قریشی ترکی میں ایک کہاوت ہے کہ صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ میں تیرا بھائی ہوں بلکہ یہ بھی بتاؤ کہ کونسا بھائی۔ ہابیل یا قابیل۔ کچھ اسی قسم کے راز سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی زندگی سے جڑے ہیں کہ آج تک معلوم نہ ہوسکا ہے کہ وہ ملک کے خیرخواہ ہیں یا ملک دشمن عناصر کے پیروکار۔ حال ہی میں برطانیہ میں مقیم پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے افغان سیکورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب کی زیرقیادت تین رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات کااہتمام سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار…

مزید پڑھیں

وزیر احمد جوگیزئی کسی بھی ملک کا آئین کبھی حرف آخر نہیں ہو ا کرتا ہے اور بذریعہ ترامیم مختلف اوقات میں اس میں قائدے اور قانون کے مطابق تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔لیکن جب بھی آئین میں ترمیم کی جاتی ہے یا پھر کوئی بھی نیا عام قانون بنانا ہو تو اس حوالے سے آئین میں ہی جو طریقہ کا ر دیا گیا ہے اسی پر عمل درآمد نہ کیا جائے تو جمہوری حکومت اس صورت میں ناکامی کی منزل کی طرف اچھی خاصی رفتار سے پہنچ جاتی ہے۔1947ء سے لے کر 1953ء تک کا زمانہ وہ تھا جب پاکستان…

مزید پڑھیں

نعیم ثاقب چہرے پر مسکراہٹ سجائے سادہ مگر پر اعتماد لہجے میں اس نے اعتراف کیا ”میں ٹرینڈ(تربیت یافتہ) نہیں ہوں ابھی چیزیں سیکھ رہا ہوں“ ایک قہقہہ لگا اور سب میڈیاپر شور مچ گیا۔ شام کو ٹی وی پر اینکرز نے طنزیہ شو کیے،صبح اخبارات میں مزاحیہ خبریں چھپیں ،سوشل میڈیا پر میمز بنی، مگر وہ چپ چاپ سیکھتا رہا۔ کیونکہ وہ جانتا تھا کسی چیزکے بارے میں کم علمی کا یہ اعتراف کمزوری نہیں ایک طاقت ہوتی ہے جو“ میں نہیں جانتا”کی سرگوشی کو “میں کر کے دکھاؤں گا”کے عزم میں بدل دیتی ہے۔ بقول مشہوریونانی فلسفی سقراط…

مزید پڑھیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا سمیت عوام کی صحت اور زندگی پر بھی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 30 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں سندھ کی مدد کرنے کے بجائے ہمارا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت…

مزید پڑھیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبے میں ایس او پیز پر عمل نہ ہونا وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی ناکامی قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ بندش کے فیصلے میں سندھ حکومت نے وفاق کو  آن بورڈ نہیں لیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ صوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا، ہم مکمل کرفیو کی طرح کے لاک ڈاؤن کے خلاف ہیں۔  عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر ہیں ، انہیں جیسی مدد چاہیے ہم حاضر ہیں،  آپ بلاکر بات کریں ہم پر بھروسہ کریں ہم ساتھ…

مزید پڑھیں