افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کے انخلا کے بعد خطے میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر امریکا مزید ہزاروں افغان مہاجرین کو ساتھ لے جانے کو تیار ہوگیا۔ امریکا نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ مزید ہزاروں افغان مہاجرین کو امریکا میں داخلے کی اجازت دے گا خاص طور پر ان لوگوں کو جو افغانستان میں امریکا کے ساتھ وابستہ رہے ہیں کیوں کہ ان کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ پناہ گزینوں کے داخلے کی تعداد کو 20،000 سے بڑھا رہا ہے جو کہ پہلے ہی امریکی…
Author: Daily Khabrain
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر افسوس کا اظہار کر دیا۔ عائزہ خان نے ترکی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی آتشزدگی کے واقعت پر خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ انسٹا اسٹوری میں جنگلات میں لگی آگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’ترکی کے لیے دعا کریں۔‘ انہوں نے اپنی انسٹا عائزہ نے اپنی ایک اورانسٹا اسٹوری میں بارش کے لیے مانگی جانے والی خصوصی دعائیں شیئر…
ترجمان دفترخارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش اور افغان طالبان کے حوالے سے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اور افغانستان میں پاکستان کسی خاص فریق کی طرف داری نہیں کر رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ قابل افسوس ہے کہ میڈیا کا ایک مخصوص حلقہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کے حوالے سے دیے گئے بیان کو سیاق و سباق…
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان ہو گیا، ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا، لیگ کہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ کے پی ایل کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کے اوّلین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد…
شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مظفر آباد کے رہائشی نائیک غلام مصطفٰی نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے ہفتے میں دو دن چھٹی اور کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا، بندشیں 3 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل ہوں گی۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ این سی او سی میں مکمل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کرتے ہیں، کورونا وبا کے دوران ہم نے ٹارگٹڈ فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم سے منظوری لے کر کچھ فیصلے کیے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ مارکیٹ کے اوقات دوبارہ رات 8 بجے تک کررہے ہیں، ہفتے…
وزیراعظم عمران خان پاک چائنہ سینٹر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پاک چائنہ سینٹر پہنچ گئے جہاں وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی تین روزہ تقریب کے اختتامی سیشن میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے نور مقدم قتل کیس میں شواہد مکمل ہیں اُمید ہے کہ نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں جتنی کوشش کرسکتا تھا وہ کی ہے، تمام شواہد اکٹھا کیے، فرانزیک کروایا، اب میں اس کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مرواسکتا کیوں کہ اتنا بڑا سوشل میڈیا اور اسلام آباد میں متحرک سول سوسائٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والد ان کے ڈرائیور کے علاوہ جن لوگوں سے اس…
ینگون: میانمار میں فوج کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کردی اور خود وزیراعظم بن گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کی سربراہی کرنے والے آرمی چیف نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں اگست 2023 تک توسیع کر کے خود کو عبوری حکومت کا وزیراعظم مقرر کردیا تھا۔ فروری میں فوجی بغاوت کے بعد ملکی امور کو چلانے کے لیے ایک انتظامی کونسل قائم کی گئی تھی جس میں اب کچھ ترمیم کرکے اسے عبوری حکومت میں تبدیل کردیا گیا اور آرمی چیف مِن آنگ ہلینگ نے خود وزیراعظم…
نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق نیویارک میں 2 مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق حملہ کوئنس کے علاقے میں ہوا جس میں 4 افراد ملوث ہیں، 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی جب کہ 2 حملہ آور بائک پر سوار تھے اور فائرنگ کے فوراً بعد فرار…
