اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں این سی او سی اور وزارت قومی صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور وزیراعظم کو سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سمیت کورونا ویکسینیشن کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
Author: Daily Khabrain
اسماعیل ہانیہ ایک بار پھر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ منتخب ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری مدت کے لیے سیاسی ونگ کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد غزہ پٹی پر اسرائیل کے خلاف مختلف محاذوں پر ڈٹ جانے والے اسماعیل ہانیہ کی حماس پر گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ اسماعیل ہانیہ 2017 سے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ ہیں جو (غزہ، مغربی کنارے اور فلسطین کے دیگر علاقوں جہاں اسرائیل قابض ہے) تنظیم کی سیاسی سرگرمیوں کی سربراہی کرتے ہیں۔ ایک فلسطینی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا…
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لئے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں ، مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھائیں ہیں اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ…
مظفر آباد: خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی 3 اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک ایک سیٹ حاصل کرلی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں، تحریک انصاف اسمبلی میں خواتین کی 3 مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی خواتین کی ایک ایک نشست حاصل کر لی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی5امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔…
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا اور کوئی بھی ٹیم اپنی اننگز مکمل نہ کرپائی، جس کے بعد امپائرز میچ بغیر نتیجے کے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پروویڈینس میں بارش کے باعث میچ روکنے کے بعد امپائرز گراؤنڈ کا معائنہ کرتے رہے اور اس دوران پچ پر مسلسل کور چڑھا رہا تاہم جب وقت طویل ہوا تو میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ میچ کے خاتمے کے اعلان سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے…
مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفے کی خبروں کی سختی سے تردیدکردی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میرے استعفے کی خبرجعلی ہے، منظر سے غائب نہیں ہوں۔ ن لیگ ہمارا گھرہے جسے بڑی محنت سے نوازشریف نے بنایا، نوازشریف میرے قائد ہیں اور ہر معاملے میں ان سے رہنمائی اورمشاورت لیتا ہوں، مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں، مشاورت میں ہرشخص کواپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارگل کے معاملے پر نوازشریف کومشورہ دیا تھا کہ مشرف کو امریکی صدر سے ملاقات…
کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں 11 ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ نے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ویکسی نیشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے شہر کے 11 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے قائم سینٹرز میں سے 11 سینٹرز کو ماس ویکسی نیشن سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ 11 ویکسی نیشن سینٹر پورا ہفتہ 24 گھنٹے عوام…
اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے محرم الحرام کے حوالے سے 14 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری 14 نکاتی ضابطہ اخلاق میں فرقہ وارانہ منافرت اور ریاست مخالف مسلح بغاوت کو قومی جرم قرار دیا گیا ہے۔ علما کی جانب سے جاری کیے جانے ولاے مشترکہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ انبیاءکرامؑ، اہل بیتؓ اور اصحابؓ کا تقدس شرعی فریضہ ہے، جس کا ہر شخص کو ملحوظ رکھنا ہے۔ ضابطہ اخلاق میں اتحاد امت اور ریاستی قوانین کے نفاذ پر عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کومت…
سعودی عرب نے آج سے غیر ملکی سیاحوں کے لیے پروازیں کھول دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً ڈیڑھ برس کے بعد سیاحوں کی آمد سے عائد پابندی اٹھالی گئیں اور سیاح سعودی حکومت کی جانب سے منطور کی گئی ویکسین کے بعد ہی داخل ہوسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے منطور کی گئی ویکسین فہرست میں فائزر، آسٹرا زینیکا، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں ، سیاحوں کا سعودی عرب میں داخل ہونے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا بھی لازمی ہے۔ واضح رہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے لگائی گئی پابندیاں…
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن کر کے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا۔ عوام کے ٹیلی فونک سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، ڈیلٹا ویرینٹ سب سے زیادہ خطرناک ہے، احتیاط کریں، بند جگہوں پر جہاں لوگ زیادہ ہیں وہاں ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگایا، بھارتی حکومت نے صرف پیسے والے طبقے کے بارے میں سوچا غریبوں…
