اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی کلو گرام اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 112 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔
Author: Daily Khabrain
31اگست کے بعد بغیر ویکسین تنخواہ بند،ریسٹورنٹس پرصرف ہوم ڈلیوری کی اجازت،وبا نہ رکی تو 5دن میں ہسپتالوں کی گنجائش ختم، صرف چند شعبے بند کررہے ہیں :مراد شاہ، کابینہ اجلاس ملتوی ، مزید 86اموات،4537نئے مریض، مثبت کیسز کی شرح 7.79فیصد،سکردو36.47،کراچی میں 25فیصد،ڈیلٹا وائرس سے 4ماہ تا8سال کے بچے بھی متاثر، لاہور میں نئی قسم کی تشخیص کراچی ، لاہور، اسلام آباد (سٹی رپورٹر، خصوصی نامہ نگار،نیوز رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،اپنے سیاسی رپورٹر سے ،ایجوکیشن رپورٹر)ملک میں کورونا کے وار تیز ،مزید 86افراد دم توڑ گئے جبکہ 4537نئے مریض سامنے آگئے ، سندھ حکومت نے آج سے لاک…
بغداد: عراق میں جنازے کے ایک اجتماع پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی شہر یثرب میں جنازے کے ایک اجتماع پر جدید اور خودکار اسلحے سے لیس جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا۔ حملے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور جنازے کا…
اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کر دیا۔ اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! ہم سبھی خواتین کیلئے انصاف چاہتے ہیں۔ اداکارہ و ماڈل متھیرا نے مزید لکھا کہ بالخصوص ان خواتین کو انصاف دلایا جائے تو دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہتی ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ ہم اب کوئی اور ہیش ٹیگ نہیں چاہتے۔
حکومت نے اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری کو ‘نسبتاً کم بُرا فیصلہ’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی بین الاقوامی اشیا کی مارکیٹ کے بارے میں پیشگوئی کرکے اسے شکست نہیں دے سکتا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) بورڈ ستمبر 2021 کے لیے 4 ایل این جی ‘اسپاٹ’ ٹینڈر 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر قبول کرنے پر مجبور ہوا، دوسری صورت میں متبادل ایندھن (یعنی فرنس آئل) جو کہ اس سے…
نیشنل انڈر 17 اسنوکر چیمپئین شپ لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں ہونے والی چیمپئین شپ میں ملک بھر سے 16 کیوئسٹ شریک ہیں، نیشنل انڈر 17 اسنوکر چیمپئین شپ کا فائنل 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 13ویں نیشنل انڈر 21 اسنوکر چیمپئین شپ 6 اگست سے شروع ہو گی 18 کیوئسٹ شامل ہونگے، انڈر 21 اسنوکر چیمپئین شپ کا فائنل 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔ زرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں ایونٹس کی ایک ساتھ اختتامی تقریب 10 اگست کو ہو گی۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کچھ عرصہ پہلے مہلک وائرس کو شکست دینے کے قریب تھی، بھارت کی انتہا پسند حکومت کے اقدامات سے کورونا پھر پھیلنے لگا۔ وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، بھارت کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم و کرم پر…
یورپین پارلیمنٹ کے 16ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کیا ہے۔ یورپین پارلیمنٹ کے 16ارکان نے یورپی کمیشن کی صدرارسلا وان ڈرلین اورنائب صدر جوزف بوریل کو خط لکھ کر انکی توجہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کی طرف دلائی ہے، جسے ہیومن رائٹس واچ ورلڈرپورٹ2021ء اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ہیومن رائٹس کی2018ء -2019ء کی رپورٹ کاحصہ بنایاگیا ہے۔ 2019ء میں بھارتی زیرتسلط وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے لاک ڈاؤن کا شکار ہے،جس کے تحت نقل وحرکت، معلومات تک رَسائی، صحت، تعلیم اور آزادی…
میم سین بٹ عوامی لائبریریوں کے زمانے میں کتابیں بہت زیادہ پڑھی جاتی تھیں جاسوسی ناول نگار ابن صفی کی زندگی میں لائبریریوں کا کاروبار عروج پر رہا تھابلکہ اشتیاق احمد کے دور میں بھی عوامی لائبریریاں خاصی حد تک چلتی رہی تھیں ان کی وفات کے بعد عوامی لائبریریوں کو زوال آنا شروع ہوگیا تھا اور پھرکمپیوٹر سمیت سوشل میڈیا کے استعمال نے لوگوں کو کاغذ پر چھپی کتاب اور ہاتھ میں تھام کر لکھنے والے قلم سے دورکردیا۔ لاہور میں ہمارا معمول رہا ہے کہ ہم رات کے وقت لاہورپریس کلب کی لائبریری میں بیٹھتے ہیں جہاں کی…
سمیرا ملک ایڈووکیٹ موجودہ دور میں وہ ممالک بہت خوش قسمت ہیں۔ جن کے پاس یوتھ کی طاقت موجود ہے۔ الحمدللہ، پاکستان بھی نوجوان جواہر میں ساٹھ فیصد طاقت کا حامل ملک ہے۔اس کے باوجود ہم ترقی کی راہ پر درست خطوط پرگامزن نہیں ہوسکے ہیں۔پاکستان کی بائیس کروڑ آبادی میں اب تک تقریباً سترہ کروڑ لوگوں کے پاس موبائل فون کے کنکشن ہیں۔ پچھلے ایک سال میں موبائل فون کا استعمال کرنے والوں میں ستر لاکھ لوگوں کا اصافہ ہوا ہے۔ ہمارے ملک کے بچے آن لائن گیمز کھیلتے ہیں۔ اب جس گھر میں جائیں نوجوان نسل پب جی…
