حیات عبداللہ بات صرف سانسوں کے چلنے کی نہیں ہُوا کرتی، زندگی محض دل دھڑکنے اور نبض کی حرکت سے ہی عبارت نہیں۔کتنے ہی لوگوں کی سانسیں چل رہی ہوتی ہیں اور دل دھڑک رہے ہوتے ہیں مگر وہ زندوں میں شمار نہیں ہوتے، بات تو اپنی زیست کے لمحات کو اسلام کے لیے وقف کر دینے کی ہُوا کرتی ہے۔لاریب زندگانی کو اس آہنگ اور بانکپن میں ڈھالنے کے بعد جسمانی اذیتوں اور ذہنی صعوبتوں کے جتّھے حملہ آور ہو سکتے ہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ چہروں کی مسکان اور ذہنی گمان کسی آزمایش میں مبتلا کر دیے…
Author: Daily Khabrain
جمیل اطہر قاضی پاکستان کے ممتاز صحافی، تحریک پاکستان میں طلبا کے قائد بانی نوائے وقت جناب حمید نظامی مرحوم ومغفور کے صاحب زادے اور کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر جناب عارف نظامی عیدالاضحیٰ کے روز خالق حقیقی سے جا ملے انا للہ واناالیہ راجعون۔ ان کی رحلت سے قومی صحافت اپنے ایک قابل فخر سپوت سے محروم ہو گئی ہے مرحوم نے صحافت کی تربیت روزنامہ نوائے وقت کے بانی ثانی جناب مجید نظامی کے زیر ادارت حاصل کی۔وہ اپنے چچا کے بہت قابل اعتماد دست راست رہے اور انہوں نے ایک مرتبہ یہ…
2011ء میں واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کی مارینا اوٹاوے نے کہا تھا "عرب ملکوں میں عوامی تحریک شروع ہو چکی ہے،لیکن سعودی عرب ان سے بہت مختلف ہے۔وہاں سیاسی اصلاحات لانا بہت مشکل ہوگا۔” لیکن محض 10 سال میں سعودیہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔11 مارچ 2011 میں ہی ریاض میں کئی ہزار سعودی نوجوانوں نے "برہمی کے اظہار کا دن ” منایا۔2011ء میں ہی سعودی شاہ عبداللہ نے 30 خواتین کو مشاورتی کونسل کا رکن بنایا اور اعلان کیا کہ 2011ء میں نہیں لیکن 2015ء میں سعودیہ کی خواتین کو نہ صرف ووٹ ڈالنے بلکہ الیکشن…
The very best casino game isn’t always the one with the biggest jackpot. In a casino-sitdown environment where everyone knows the game and the home advantage is high, winning is frequently more about luck than skill. But what’s the best way to win? What do you need to be at the peak of the match? How do you make sure your money is as great
انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پانی کے معاملات پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ سید مہر علی شاہکا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھل گئی ہے اور اب بھارت سے پانی کے معاملات پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی انڈس حکام اب سندھ طاس معاہدے کے تحت چل رہے ہیں اور بھارت پاکستان کے ساتھ پانی کے معاملات پر بات چیت کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری دلی خواہش ہے۔ دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان میڈیا کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انھیں شکست دے۔ پاک…
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ‘اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری…
ریاض: سعودی عرب نے ویکسی نیشن مکمل کرنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 17 ماہ کی بندش کے بعد ملک میں سیاحوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں جس کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہےکہ یکم اگست سے نافذ پالیسی پر پورا اترنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے لیے کورنا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے…
ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد ایک اور نئی قسم سامنے آگئی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا) کے بعد کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کا خطرہ سر اٹھانے لگا۔ لاہور میں کورونا وائرس کی نئی قسم کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ صوبہ سندھ نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن: افغانستان سے امریکا کے لیے کام کرنے والے 200 افغان شہری اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے واشنگٹن پہنچا دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے امریکا کے وفادار افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلا کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ امریکا کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں نے اپنی جانوں کو لاحق خطرے کے باعث کابل میں امریکا منتقلی کے لیے مظاہرہ بھی کیا تھا۔ امریکی وزارت داخلہ کے دستاویز اور فلائٹ ٹریکر سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی کھیپ میں 57 بچوں اور 15 شیر خوار سمیت…
