Author: Daily Khabrain

ترکی کے جنگلات میں دو روز سے لگی آگ کے باعث چار افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترکی کی سرکاری ویب سائٹ ٹی آر ٹی کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آئے63 مقامات میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ وزیر مواصلات فخر الدین آلتن نے سوشل میڈیا پیج سے “ہماری حکومت جنگلات کو بچانے کے لیے کمر بستہ ہے” کے عنوان سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام میں آلتن نے کہا ہے کہ “متعلقہ ادارے اور تنظیمیں تقریباً 4 ہزار افراد کے عملے، سینکڑوں…

مزید پڑھیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ بارباڈوز سے گیانا پہنچ گیا جہاں چار میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹنگ بھی ہوئی اور منفی نتائج کی صورت میں ایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد آج تمام کھلاڑی پریکٹس کیلئے میدان سنبھالیں گے ۔ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے والے پیسر محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اولین میچ میں کرس گیل کی وکٹ لینے پر فخر ہے کیونکہ وہ مختصر فارمیٹ میں سب سے…

مزید پڑھیں

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوا جس میں 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 میگا کرپشن مقدمات احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا ہے، زیرالتوا میگا کرپشن کیسز کی جلد سماعت…

مزید پڑھیں

کراچی میں کورونا وائرس کی لہر خطرناک حد تک بڑھنے لگی جس کی وجہ سے اسپتالوں میں گنجائش بڑھانے کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے وہاں لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز ہے، آج لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا، وزیراعلیٰ نے کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے۔ ذرائع سندھ حکومت کے مطابق تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا، سندھ حکومت نے سخت ترین اقدامات…

مزید پڑھیں

کراچی : کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش ںظر سندھ حکومت نے کراچی میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا صورت حال پر میں اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لینا چاہتا ہوں، اجلاس میں اراکین اپوزیشن،کاروباری شخصیات کومدعو کیاگیا ، میں چاہتا ہوں ہم سب اس وباکیخلاف ایک آواز ہوں۔ اجلاس میں کورونا صورتحال کے پیش ںظر کراچی میں کل سے 8 اگست تک لاک…

مزید پڑھیں

امریکا کویت اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے کہ آیا وہ امریکا کے اتحادیوں کی میزبانی کر سکتے ہیں جنہوں نے امریکی جنگ کی کوششوں کی حمایت کی تھی کیونکہ اگر وہ افغانستان میں ہی رہے تو انہیں طالبان کے انتقامی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کویت کے مختصر دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس کے بارے میں کسی معاہدے کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اہم تفصیلات بتائیں۔ اس حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ ان افغان افراد میں سے نقل مکانی کے اہل کون ہوں…

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ عثمان بزار نے فرائض میں غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کامران عامر خان کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت…

مزید پڑھیں

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ جاسوسی سوفٹ ویئر پیگاسس بنانے والی اسرائیلی کمپنی این سی او میں واٹس ایپ بھی شامل تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جہاں پی ٹی اے کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ واٹس ایپ نے پیگاسس کی مدد کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے سائبر کرائم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے وزارت…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم  عمران خان  نے چیمبرز آف کامرس کے صدور سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات کی جس میں پاکستان کے تمام بڑے چیمبرز آف کامرس نے حکومت کی پالیسیوں اور کاروبار میں آسانی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت و کاروباری برادری کا مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمتِ عملی مرتب کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر شہروں کے…

مزید پڑھیں

ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی گئیں۔ متن کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کے دن ایم پی اے نذیر چوہان اپنے کوآرڈینیٹر اور پچیس نا معلوم افراد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن آئے ،  ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بد تمیزی کی ،…

مزید پڑھیں