وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد 31 اگست سے قبل ویکسینیشن کرالیں بصورت دیگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے افراد اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 31 اگست تک ویکسینیش کرانا لازمی ہے۔ علاوہ ازیں…
Author: Daily Khabrain
امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد املاک یا جان کے ضائع سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ سونامی کے انتباہی سائرن کو الاسکا کے کوڈیاک میں والمارٹ اسٹور کے قریب ہی لگایا گیا تھا۔ امریکی نیشنل سونامی سینٹر (این ٹی ڈبلیو سی) نے الاسکا کے جنوبی حصوں کے لیے الرٹ جاری کیا۔ الاسکا کے گورنر مائک ڈنلوی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ریاست کا…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بتائے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے کیا کررہی ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا۔ حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تشدد اور امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو نظام میں…
اسلام آباد: کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا ، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی عمل شروع کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو بلا لیا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان ، سینئر رہنما خواجہ فاروق اور تنویر الیاس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی صدارت ، وزرات عظمی ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزرا اور پی ٹی…
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکیورٹی ماہر کو پاکستان بھیجے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا، اس سلسلے میں نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی ماہر کی خدمات حاصل کر لی ہیں، سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رگ ڈیکاسن لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے، پاکستان کرکٹ…
اسلام آباد (مظہر شیخ سے) نور مقدم قتل کیس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کے نوٹس کے بعد انصاف کا گھوڑا تیز ہوگیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مزید حقائق اگلوا لیے دوران تفتیش ملزم کے انکشافات نے عوام کو کرب اور خوف میں مبتلا کر دیا ملزم کی کریمنل ہسٹری کو کیڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ۔ ملزم کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے امریکہ اور برطانیہ سے کریمنل ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا۔ ملزم کے والدین اور ملازمین کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار پولیس اسٹیشن…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق ممبر سی ڈی اے ایاز خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار پر عدالتی وقت ضائع کرنے پر 50 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے افسر کی چئیرمین کے خلاف درخواست بدنیتی پر قرار دے دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے نے مس کنڈکٹ پر افسر…
اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہروں کو ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے، مکمل لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ملک بھرمیں کورونامثبت کیسزکی شرح7.5 فیصد ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں دبائو بڑھ رہا ہے،…
ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کورونا کے حملوں میں تیزی آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ذرایع کے مطابق 24 گھنٹے میں 8 ڈاکٹرز، 3 نرس اور 9 ہیلتھ ورکرز میں کورونا رپورٹ ہوا، ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16995 ہوگئی۔ 10177ڈاکٹرز، 2409نرسز اور 4409ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہیں۔ ملک میں اب تک 166 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ‘419ہیلتھ ورکرز گھر اور 30اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ملک میں 16380 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوئے، کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشتر…
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی گرفتاری پر ترین گروپ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان ترین گروپ کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اسلام آباد میں بیٹھا ایک شخص اداروں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے فلور پر احتجاج کیا جائے گا، کسی بھی انتہائی اقدام کے لیے مجبور نہ کیا جائے، جہانگیر ترین سندھ میں ہیں اور دو دن بعد لاہور آنے کا امکان ہے، اسی روز…
