وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے مفاد کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔ سپر پاورز اپنی گیم کھیل کر چلی جاتی ہیں لیکن نتائج ہمیں بھگتنا پڑتے ہیں۔ ہم معاشی بہتری کے لئے خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں انہوں نے یہ بات پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام پاک افغان میڈیا کانکلیو کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان کے ذریعے پورے خطے کو وسطی ایشیا اور یورپ سے ملانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، معاشی بہتری کے لئے خطے…
Author: Daily Khabrain
کراچی: کورنگی زمان ٹاون میں علی الصبح کچرا کنڈی سے چھ سالہ بچی کی لاش ملی ، جس پر تشدد کے نشانات ہیں ، ماہم منگل کی شب لاپتہ ہوئی تھی۔ لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ بچی کی شناخت ماہم دختر خالد کے نام سے کی گئی۔ اہل خانہ نے زمان ٹاو¿ن تھانے میں پولیس کو گمشدگی کے بارے میں بروقت مطلع کردیا تھا لیکن پولیس نے بچی کو ڈھونڈنے میں کسی قسم کی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اور واقعے…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو عالمی وبا کورونا وائرس نے جکڑ لیا ہے۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔ اس بات کی اطلاع پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔ خیال رہے ان دنوں پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی…
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی مہم سر کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے کے ٹو سر کی چوٹی سر کرلی۔ ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا نے بھی کے ٹو کو سر کیا ہے۔ تینوں کوہِ پیماؤں نے آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کے ٹو کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا، ساجد سدپارہ نے دوسری بار کے ٹو سر کیا ہے۔ خیال رہے کہ ساجد سدپارہ اپنے والد علی سدپارہ اور ان…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں ہاہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور اور افغان امن عمل سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملاقات میں…
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے منسلک راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا اور گھر میں پانی داخل ہونے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موسلادھار بارش سے سب سے زیادہ اسلام آباد کا علاقہ سیکٹر ای-11 متاثر ہوا جہاں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ پانی کے ریلے میں بہہ کر درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق سیکٹر ای-11 ہاؤسنگ سوسائٹیز پر مشتمل سیکٹر ہے اور یہاں پولیس فاؤنڈیشن کے پیٹرن…
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کا اعتراف کرلیا اور رواں سال کے لیے عالمی شرح نمو میں کوئی خاص تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 6 فیصد اور آئندہ سال کے لیے 9.9 فیصد پر ہی رکھا ہے۔ منگل کو جاری کی جانے والی عالمی معاشی آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) کی اپڈیٹ میں آئی ایم ایف نے وسیع پیمانے پر کورونا وائرس کے ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں پر دباؤ کی وجہ سے بھارت کی موجودہ سال کی شرح نمو میں تین فیصد کمی…
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ اور ائیر وائس مارشل ظفر اسلم سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کی تعریف کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے شاہین قوم کے ہیرو ہیں، ایئرفورس کے جوانوں نے ملک…
ایتھنز: یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، سیکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے 30 کلومیٹر دور شمال میں واقع جنگلات میں آگ سے بڑے پیمانے پر رقبہ جل چکا ہے، کئی گھر تباہ ہو گئے، ہزاروں افراد کو انخلا پر مجبور ہونا پڑا، کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔ سیکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ 12 ہیلی کاپٹرز اور 9 جہاز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز…
مریم نواز نے صرف جلسے کئے، انتخابی مہم منظم طریقے سے نہیں چلائی، مزاحمتی بیانیہ ناکامی کی بڑی وجہ بنا : مفاہمتی گروپ شہباز شریف نے ایک بھی جلسہ نہیں کیا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مریم نے آزاد کشمیر کی ہر گلی میں پہنچایا : مزاحمتی گروپ لاہور : (خبر نگار خصوصی) آزاد کشمیر انتخابات میں شکست پر ن لیگ میں تقسیم واضع ہوگئی۔ قیادت نے ایک دوسرے پر شکست کی زمہ داری ڈالنا شروع کردی۔ مفاہمتی اور مزاحمتی گروپ کے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ، مفاہمتی گروپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے…
