وزیراعظم نے کہا ہے کہ مؤقف بالکل واضح ہے، افغان جنگ سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں، پاکستان کسی محاذ آرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا، کسی تنازع کا حصہ بھی نہیں بن سکتے، امریکا افغان مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں امریکا افغانستان میں بُرے طریقے سے پھنس چکا ہے، امریکا نے پہلے تنازع کو فوجی انداز میں حل کرنے کی کوشش کی، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان تاریخ کا ادارک رکھنے والے بھی کہتے رہے یہ کوئی حل نہیں، جب میں…
Author: Daily Khabrain
ایک سال میں پام آئل درآمد پر پونے 3ارب ڈالر خرچ۔ گندم کی درآمد پر 98 کروڑ 33 لاکھ 26 ہزار ڈالر خرچ۔ دودھ، کریم، بچوں کے دودھ 19 کروڑ 15 لاکھ 6 ہزار ڈالر خرچ۔ چائے 5 لاکھ 41 ہزار ڈالر، چینی 12 کروڑ 86 لاکھ 53 ہزار ڈالر۔ دالوں پر 70 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے۔ ملتان (کامرس رپورٹر )
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے…
طارق ملک وہ لوگ جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ان کی تکلیفوں کو کم کرنا حکومت وقت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس کی طرف تاحال موثر طریقے سے غور نہیں کیا جارہا۔ عام آدمی کو آٹا، چینی، دالیں، گھی سستا ملنا چاہیے اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ غریب آبادیوں کے قریب ٹرکوں پر آٹا، چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہونا چاہیے تاکہ غریب لوگ سستی اشیا حاصل کرسکیں سامان کی نگرانی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سٹاف اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ہونی چاہیے تاکہ سبسڈی کا ناجائز استعمال نہ…
عبدالباسط خان نورمقدم کا وحشیانہ اوربہیمانہ قتل اسلام آباد پولیس کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس کو اس کیس میں کسی قسم کا پریشر نہ لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ یاد رہے کہ نور مقدم و ہی بد نصیب لڑکی ہے جس نے موٹرے وے ڈکیتی ریپ کیس کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیاتھا اسے کیا معلوم تھا کہ وہ خود ایک دن ایسے درندہ صفت انسان کی بربریت کا شکار بن جائیگی اور حکومت اور عدلیہ سے اپنے ہی لیے انصاف…
ندیم اُپل ہمارا اس بات سے کچھ لینا دینا نہیں کہ آزاد جموں کشمیر کے حالیہ عام انتخابات میں کون جیتا اور کون ہارا۔کس نے اپنی جیت پر خوشی کے شادیانے بجائے اور کس نے اپنی ہار پر ٹسوے بہائے۔ہمیں اس بات سے بھی کوئی غرض نہیں کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوئے یا ان میں کوئی دھاندلی یا گڑ بڑ ہوئی۔ان انتخابات سے قبل کس نے کیا کیا دعوے کیے تھے اور انجام کیا ہوااور پھر یہ بھی کہ کس نے انتخابات شروع ہوتے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم رات 9بجے اپنی جیت کا اعلان کریں گے۔ہمیں اس…
لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی آج کل یہ بحث زوروں پر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں انتخابی مہم کے دوران یہ کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں استصواب رائے کے نتیجے میں اگر اس کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو جائے گا تو پھر ہم کشمیریوں کو اس بات کا حق دیں گے کہ آیا وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہیں گے یا ایک آزاد ریاست کے طور پر جینا چاہیں گے۔ اس سے پہلے بھی وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کیا تھا تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی شق کا حوالہ دیا تھا۔ آیئے آج…
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے چند گھنٹوں کے قیام کے بعد روانہ ہو گئے۔ یہ گزشتہ ایک سال میں ان کا دوسرا دورہ تھا۔ ڈپلومیسی کے راز بہت گہرے ہوتے ہیں۔ اس قسم کے دوروں میں صرف وہی کچھ نہیں ہوا ہوتا جو پریس کانفرنس یا مشترکہ اعلامیہ میں بتایا جاتا ہے۔ اندر کے معاملات اپنے وقت پر ظاہر ہوتے ہیں اور ان کا اندازہ دیگر افعال وعوامل سے لگایا جاتا ہے۔ فروری 2019 ء میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد، 20 ارب ڈالر کی سرمایہ…
Online payday loans have the exact aim as with other financial products and services. They would like to credit rapid give you a chance to access cash. There are places where you can find payday loans from plus they are not hard to find once you know how to utilize the internet right.But,
سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی. سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ایسے ممالک میں سفر کرتا ہے جس میں کورونا کی وجہ سے آنے جانے پر پابندی عائد ہے ایسے شخص کا تین سال تک سعودی عرب میں داخلہ بند ہوگا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کےاعلان کردہ ممنوعہ ممالک میں براہ راست سفر یا کسی دوسرے ملک کے ذریعے ان ممالک کے سفر پر بھی سعودی عرب میں داخلے کے لیے تین سال کی پابندی…
