Author: Daily Khabrain

افغان صدر اشرف غنی نے امن کے لیے ملک میں قبل از وقت  انتخابات کی پیش کش کردی۔  اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم سیاسی مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہرکرتی ہے، افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں، طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان سےامریکی فوجی انخلا کے امریکا کےفیصلےکا احترام کرتے ہیں،افغان عوام کو اپنا مستقبل خود بناناچاہیے۔

مزید پڑھیں

امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کوخبردار کردیا۔ دورہ بھارت پر گئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مودی حکومت کو متنبع کیا کہ وہ جمہوریت کو کمزور کرنے سے باز رہیں۔ بلنکن نے بھارتی سول سوسائٹی کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔ جرمن اخبار ڈوئچے ویلے نے لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو وارننگ ایسے موقع پر دی جب بھارتی حکومت اپنی مسلم اقلیت کے خلاف سرگرم ہے اور انہیں دبانے پر اسے شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جب تک بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کردیتی، ہم بھارت، افغانستان پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں پاک افغان یوتھ فورم کے تحت افغان صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5اگست کو بھارت نے یکطرفہ طور پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں سے ان کی ریاست کا حق چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ 1948 میں اقوامِ متحدہ کی قرارداد میں کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا حق رکھا گیا تھا جو انہیں نہیں دیا گیا اس…

مزید پڑھیں

Many students who struggle to write their papers finally seek the services of a term paper writer to assist them in completing their assignment. Unfortunately, many do not realize that the expression”term paper” is merely a different style of writing a paper than what they are utilized to. The term paper is a composition of approximately 100

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب  میں کامیابی حاصل کرلی۔ حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ پی پی 38 کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک…

مزید پڑھیں

افغان طالبان کا 9 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چین کے دو روزہ دورےپر موجود ہے۔ قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان کے وفد نے چینی وزیرخارجہ سےملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔ طالبان وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچا ہے— فوٹو: چینی وزرات خارجہ محمد نعیم کا کہنا تھاکہ طالبان وفدنےافغان…

مزید پڑھیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کے اسٹریٹیجک ذخائر قائم کرنے کیلئے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی درآمد کرنے کا فیصلہ ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کیلئے کیا گیا جبکہ 5 سالہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی سمری اگلے ہفتے تک مؤخر کردی۔ کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے دوران…

مزید پڑھیں

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے۔ سندھ میں بڑے لاک ڈاؤن کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے، اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور بیڈز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سخت اور بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے۔ کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، ناصر حسین شاہ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال انتہائی خطرناک ہے، کراچی میں کورونا کی شرح 26 فیصد سے…

مزید پڑھیں