جاپان کی مومجی نیشیایا اولمپکس کی تاریخ کی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی دوسری کم عمر ترین ایتھلیٹ بن گئی ہے جس نے 13 سال 330 دن کی عمر میں خواتین کے پہلے اسکیٹ بورڈنگ اسٹریٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اریکے اربن اسپورٹس پارک میں جاپانی کھلاڑی نے شروع سے ہی دیگر پر سبقت حاصل کی۔ یہ ایونٹ سیڑھیوں، ریلنگز اور ریمپس پر ہوا تھا جو کسی پارک سے مشابہت رکھتا تھا اور جاپانی کھلاڑی نے 15.26 اسکور کرکے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ برازیل کی 13 سالہ راسیا لیال نے 14.64 اسکور کے ساتھ…
Author: Daily Khabrain
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات وزیراعظم سے اپنا موازنہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ مہوش حیات جیو نیوز کے پروگرام ایک دِن جیو کے ساتھ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس دوران انہوں نے سیاست میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ایک کرکٹر تھے تو جب وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی، میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن آگے جاکر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔ اسکرین گریب اس بیان پر سوشل میڈیا…
پاک افغان راہداری اور قانونی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پاکستان نے چمن میں پاک افغان سرحد کھول دی۔ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں افغان نیشنل آرمی (اے این اے) کے ساتھ جھڑپوں کے بعد طالبان کے اسپن بولدک اور ویش پر قبضے کے باعث پاکستانی حکام کی جانب سے سرھد بند کردی گئی تھی۔ ان سرحدی علاقوں پر قبضہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تر تجارتی سرگرمیوں اور آمدورفت کی معطلی کا باعث بنا۔ کراچی اور گوادر کی سمندری بندرگاہ سے افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کا سامان لانے والے سیکڑوں ٹرک چمن میں پھنسے رہے۔ حال ہی میں…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 25 جولائی کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اپنے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی فاتح طور پر سامنے آئی تھی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، 45 میں سے 25 نشستوں سے برتری حاصل ہوئی ہے ، جبکہ پی پی پی نے 11 اور مسلم لیگ (ن) نے چھ نشستیں حاصل کیں۔ تحریک…
امریکی صدر جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے، عراق میں اس سال کےآخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری…
اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ فیصل شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ کادورہ دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینےمیں معاون ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، اس موقع پر وزار ت خارجہ کے سینئر حکام نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا جبکہ سعودی سفیرنواف سعید المالکی بھی استقبال میں موجود تھے۔ دورے کے دوران پرنس فیصل بن فرحان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت ہو…
آزاد کشمیر الیکشن جیتنےکے بعد وزیراعظم عمران خان کی توجہ سندھ پر مرکوز ہوگئی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے سندھ میں سیاسی اور انتظامی طور پر متحرک ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان اگست سے سندھ کے دورے کریں گے، سندھ میں اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شرکت…
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر مریم نواز اور بلاول بھٹو سے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نئی لیڈرشپ کو ابھرنے کا موقع دیں،دونوں پارٹیوں کو مریم نواز اور بلاول بھٹو سے استعفیٰ مانگنا چاہیے، تھوڑی بہت شرم ہے تو مریم اور بلاول خود مستعفی ہوجائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیانیےکی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست ہوئی، نوازشریف کی را ایجنٹ حمداللہ محب سے ملاقات کا نتیجہ…
حکومت نے بے نامی اور جعلی کمپنیوں کی فہرست مرتب کرناشروع کردی،ادائیگیوںکا سراغ لگانے کیلئے اہم افرادکوذمہ داری مل گئی،کسٹم،پولیس،ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو نئی ٹریننگ دی جائے گی۔ دستاویزی ثبوت کیلئے جے آئی ٹی پر کام شروع کر دیا گیا، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے یورپ اور امریکہ میں قائم پاکستانی کمپنیوں کی جانچ پڑتال ہوگی: ذرائع بیرون ممالک موجود کنسٹرکشن کمپنیوں کی فہرست طلب، سکریپ، ملبوسات کی امپورٹ اور ایکسپورٹ منی لانڈرنگ کا بڑا ہتھیار بن چکے۔ بے نامی گاڑیاں خریدنے والوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ : ذرائع اسلام آباد…
کے-ٹو سرکرنے کی مہم کے دوران لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، ان کے ساتھی آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی کے جوان پابلو موہر کی لاشیں 5 ماہ بعد دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے خطرناک ترین مقام سے 400 میٹر دور سے مل گئیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حسین حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ بلندی کے باعث لاشوں کو اس وقت لانا انتہائی مشکل ہے تاہم اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان اسنوری کی لاش ان کی اہلیہ لینا…
