وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل حل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے کے بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق امور پربات چیت کی گئی۔ اجلاس کو صوبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے تین…
Author: Daily Khabrain
آزاد کشمير کے انتخابات ميں فتح پر وزيراعظم کا کشميری عوام سے اظہار تشکر۔ ايک بار پھر وعدہ کيا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتے رہيں گے۔ بولے بطور سفیر کشمیر دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہوں گا۔ کہا کہ کشمیری عوام کو غربت سے نکالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی کو ہونیوالے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، پاکستان پیپلزپارٹی کو 9 اور مسلم لیگ نواز کو 6 سیٹیں ملیں وزیراعظم…
ڈاکٹرناہید بانو ماحولیاتی تبدیلی، بھوکے اور غذائی قلت کے شکار افراد کے لیے دگنا خطرہ ہے کیونکہ یہ سب مل کر ناصرف معاشی حالات کو خراب کرنے کے ساتھ نقل مکانی اور عدم مساوات میں اضافہ پیدا کرکے پائیدار ترقی کے2030ء تک صفر بھوک جیسے مقاصد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 1990ء کی دہائی سے موسمیاتی تبدیلی اور اس سے متعلق مصائب دگنے ہوچکے ہیں جس سے غذائی اجناس کی پیداوار میں کمی، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی نے کم آمدنی والے افراد کی مناسب خوراک تک رسائی کو مشکل بنا دیا…
ڈاکٹر عاصم ثقلین کل ایک اٹھارہ گریڈ کے پروفیسر نے میرے سامنے انتہائی دُکھ کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ اس سال میں قربانی نہیں کرسکاکیونکہ اگر قربانی کرتاتو بقیہ تنخواہ سے اگست تک کے تمام اخراجات کس طرح پورے ہوتے۔ صاحب فرما رہے تھے کہ وہ اس امید سے تھے کہ اس ماہ تنخواہ کے ساتھ ملنے والے اضافے سے قربانی کے لیے کوئی جانور خریدنے کے قابل ہوں گے لیکن اس بار ایک تو قربانی کے جانوروں کی گرانی اور دوسرا اس ماہ اضافے کی بجائے تنخواہ سے کنوینس الاؤنس کی مد میں کٹوتی نے تنخواہ…
خیر محمد بدھ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے بھارت، امریکہ، انڈونیشیا اور برازیل کے بعد پاکستان بہت زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ جولائی 2019ء میں ملک کی آبادی بائیس کروڑ اکیاون لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اس وقت ایک اعشاریہ دو فیصد کے حساب سے آبادی بڑھ رہی ہے آزادی کے وقت1947ء میں ملک کی آبادی 32 ملین تھی جو 1971ء میں دگنی ہو کر 65ملین ہوگی جبکہ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق 132 ملین تھی بڑھتی ہوئی آبادی ایک عالمی مسئلہ بھی ہے دنیا کے تمام ممالک اپنے وسائل کے مطابق…
عاقل ندیم پاکستان اعلیٰ تعلیم یافتہ، روشن خیال اور ترقی پسند رہنماؤں کی نو آبادیاتی قوتوں کے خلاف سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں ظہور پذیر ہوا، لیکن ہم اب تاریخ کے اُس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں روشن خیالی اور ترقی پسند سوچ ایک گالی بن گئی ہے۔ اس متنازع سیاسی اور سماجی تبدیلی کے نتیجے میں جدت پسند نظریات اور سیکولرزم کو مذہب دشمنی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے اور ایسے خیالات کے حامی لوگوں کو ملحد گردانا جانے لگا ہے۔ اس انتہا پسندانہ اور جارحانہ سوچ کی وجہ سے اب روشن خیال اور ترقی پسند لوگ…
شفقت حسین اکثر سننے میں آیا ہے کہ نوکری ہمیشہ محنت، اطاعت اور وفاداری کی عملی تصویر ہوا کرتی ہے اور نوکری اگر اسی جذبے کے تحت کی جائے تو اس کا مزہ ہی اپنا ہوتا ہے۔ قادر الکلام شاعر اور استاذ الاساتذہ مرزا غالب نے وفاداری بشرطِ استواری اصل ایمان کہہ کر گویا اس پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے۔ معروف صوفی شاعر درویش اور صاحب طرز ادیب کم اعلیٰ بیوروکریٹ جو اتفاق سے میرے ہم نام بھی ہیں، وہ نوکری اور ملازمت کو بلکہ خدمت کو ہی اپنے لئے نیک شگون، آخرت کا زادِراہ اور بخشش کا ذریعہ…
کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کے سبب پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز بھی متاثر ہوا ہے اور وائرس کے سبب سیریز کا ایک میچ کم کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل تھی لیکن اب تک سیریز کو چار میچوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ دو دن قبل ویسٹ انڈین ٹیم کے عملے کے دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ اس کے منفی اثرات پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 پر بھی…
مہوش حیات جو کہ ایک قابل اور باصلاحیت پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل ہیں، جنہوں نے اپنی قابلیت پر تمغہ امتیاز جیسے اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مردوں کی ذہنیت کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سے وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کیا گیا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے عمران خان کے بیان کی مخالفت کی ہے۔ اداکارہ نے سوال کے جواب میں مزید…
وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملک بھر میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ وہ ملک کے جنگلات کا احاطہ بڑھانے کے لیے درختوں کی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں ہمارے جنگلات کا احاطہ بہت کم ہے کیونکہ ماضی میں اس معاملے کو نظر انداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گلوبل وارمنگ سے لڑنے اور آلودگی کے اثرات کو ختم کرنے کے…
