Author: Daily Khabrain

تونس سٹی: تيونس کے صدر قیس سعید نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں پھوٹنے والے ہنگاموں کے بعد وزیراعظم ہشام مشیشی کو عہدے سے برطرف اور اسمبلی کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں کورونا وبا سے نمٹنے اور مہنگامی پر قابو پانے میں ناکامی پر پُرتشدد عوامی مظاہروں نے طول پکڑ لیا جس کے بعد صدر قیس سعید نے ایک اہم ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم کو برطرف اور اسمبلی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد صدارتی ہاؤس سے جاری بیان میں صدر قیس سعید نے کہا آئین کی…

مزید پڑھیں

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے، جبکہ سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران سعودی حکومت کے سینئر حکام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  اقوام متحدہ کے انسداد کورونا ویکسین فراہمی کے پروگرام کوویکس کے تحت ماڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔ اقوام متحدہ کے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے شروع کیے گئے پروگرام کوویکس کے تحت پاکستان کو ماڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئیں۔ ویکسین کی یہ کھیپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لائی گئیں۔ کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ موڈرنا پاکستان کو کوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سمی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، اب زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محب اللہ سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ ادھر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن بارے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان دلیر سفیر اور سچے وکیل کے طور…

مزید پڑھیں

لاہور: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر کارروائی میں ناکام رہا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 9 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایل اے 16…

مزید پڑھیں

جنوبی وزیر ستان: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کشمیر الیکشن جیت گئے تو ہم دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں کریں گے۔ جنوبی وزیرستان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں، پاکستان اور کشمیریوں کے 70 سالہ موقف سے غداری کی ہے، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ عمران خان نے کشمیر پر سودا بازی کردی اور یہ بیان ہمارے موقف کا ثبوت ہے، اب دھاندلی سے آزاد کشمیر…

مزید پڑھیں

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے عطا تارڑ سمیت ن لیگ کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا مریم اورنگزیب نے بتایا کہ علی پور چٹھہ پولیس اسٹیشن نے لیگی کارکنان کو گرفتار کیا ہوا تھا جنہیں چھڑانے کے لیے عطا تارڑ شام سے وہاں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مطالبہ کرتی ہوں کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور باقی کارکنان کو بھی چھوڑا جائے۔ واقعے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ انکی پولیس سے…

مزید پڑھیں

فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ فلسطینی گاؤں بیتا میں تشدد کے ایک روز بعد وزارت صحت نے بتایا کہ 17 سالہ محمد منیر التمیمی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جو ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا تھا کہ جھڑپوں کے دوران 320 فلسطینی زخمی ہوئے تھے جن میں سے 21 گولیوں، 38 ربر کی گولیاں لگنے اور متعدد آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔ گاؤں میں کہ دوپہر کو سینکڑوں فلسطینی جمع ہوئے جو گزشتہ کئی…

مزید پڑھیں