وزیر احمد جوگیزئی اس وقت پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر ہیں اور ان کے ساتھ ان کے رفقا کی بڑی تعداد بھی موجود ہے چین ہمارا ہمسایہ بھی ہے اور پاکستان کا ایک بہت بڑا سپورٹر بھی ہے،حالات اور واقعات کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ شاید چین کو ہم سے شکوے اور شکایتیں پیدا ہو گئیں ہیں۔جس کی وجہ سے وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ چین گئے اور اور اس دورے کا بنیادی مقصد چین کی تسلی اور تشفی کروانا ہے۔لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ ایسے حالات…
Author: Daily Khabrain
اسرار ایوب ہمارے مسائل کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہیں کہ ہم لوگ بلاتخصیص ایک نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں جسے ”سٹریس ڈِس آرڈر“ کہتے ہیں،یہ مرض بنیادی حقوق سے محروم اُن معاشروں میں عام ہوتا ہے جہاں لوگ آئے روز ایسے واقعات سے دوچار رہتے ہیں جو اُنکے جسمانی اور ذہنی توازن کو”ڈِسٹرب“کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ یہ کالم پڑھ رہے ہوں اور کہیں قریب سے اچانک گولیاں چلنے یا بم پھٹنے کی آواز سنائی دے یاآپ دن بھر کے تھکے ہارے گھر پہنچیں اور آگے بجلی پانی بندملے یا گرمیوں کے مہینے…
نعیم ثاقب ہماری زندگی میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے لیے دماغ کے کٹہرے میں بے لاگ،کڑے، شفاف اور حتمی احتساب کا مقدمہ نہیں چلاتے بلکہ دل کی عدالت سے ان کی غلطیوں‘ خامیوں، نادانیوں اور چھوٹی موٹی چالاکیوں کو ہر مواخذے سے استثنیٰ دے دیاکرتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے اپنے دماغ کے کمپیوٹر کا سی پی یو بند کرنا پڑتا ہے اوران کو صحیح غلط، اچھے برے اور جمع تفریق کے حساب کتاب سے الگ رکھنا پڑتا ہے۔تب ہی رشتے نبھتے اور تعلق پروان چڑھتے ہیں۔ ورنہ خونی رشتے بھی وقت سے پہلے اپنی موت مر…
چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ 26 جولائی سے انٹر کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ انٹر کے امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ، ایڈمٹ کارڈ اورڈیٹ شیٹ کا اجراء پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا ، تمام امیدوار امتحانات کے حوالے سے کسی ابہام کا شکار نہ ہوں۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ…
مشير قومی سلامتی معيد يوسف نے بھارت کو دہشت گرد اور مودی کو ’’نیا ہٹلر‘‘ قرار دے ديا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرويو ميں کہا کہ ہم جانتے ہيں بھارت پاکستان ميں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، اجیت دوول سے ملاقات کی بھی تردید کردی۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کو دہشت گرد قرار دیدیا، بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، بھارت جان لے یہ کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے بھارت کو 5 اگست کا اقدام…
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کے ‘پیگاسس’ اسپائی ویئر سے جاسوسی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ بھارت نے اسپائی ویئر سے2019 میں عمران خان کے فون پر حملہ کیا، پاکستان کے اعلیٰ عسکری حکام کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ان کا فون ہیک کرنےکی کوشش کی گئی…
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی وزرا نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب سے ملاقات کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ‘پاکستان کے دشمنوں سے ان کے تعلقات ثابت ہوتے ہیں’۔ واضح رہے کہ لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور افغانستان کے وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان…
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کو وطن واپسی کی صورت میں فوج اور رینجرز کی سکیورٹی دینے کی پیشکش کردی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل شام لال حویلی سے تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کروں گا اور پھر قوم اپوزیشن کا رونا پیٹنا سنیں گے جب کہ پیپلز پارٹی کو کشمیر میں (ن) لیگ سے زیادہ سیٹیں مل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سب کو یک زبان ہونا چاہیے تھا، پوری قوم کو کشمیر کی آزادی میں ایک ہونا چاہیے، پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی…
معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمان کے حوالے سے کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گی کیونکہ علی ان کے بہترین دوست ہیں۔ ہانیہ عامر کے ایک انٹرویو کا چھوٹا سا کِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں انہیں تین اداکاروں علی رحمان خان، شہریار منور اور اذان سمیع خان کے حوالے سے آپشنز دیے گئے کہ وہ ان میں سے کسے قتل کریں گی، کس کے ہمراہ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی اور کس سے شادی کریں گی۔ اداکارہ سوال سنتے ہی سوچ میں مبتلا ہوگئیں اور کچھ دیر میں جواب دیا کہ میں شہریار…
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا۔ این سی او سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے لہٰذا پریشانی سے بچنے کیلئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ این سی او سی کا کہنا ہےکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سے زائد عمر والوں کے لیے ہے، پاکستان آنے والے اورپاکستان سے بیرون ملک جانے…
