Author: Daily Khabrain

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہےکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔ بھارتی میڈیا میں شعیب اختر کا ایک ویب انٹرویو شیئر کیا جارہا ہے جس میں اسپیڈ اسٹار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سے متعلق بات چیت کررہے ہیں۔ اسپورٹس ویب کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں شعیب اختر نے حالیہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پر بھی گفتگو کی۔ آئی سی سی ، ٹی ٹوئنٹی اور ون…

مزید پڑھیں

تراڑ کھل:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ کی بات کہاں سے آئی، ریفرنڈم ہوگا۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا اور اپنے حق کا خود فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی آزاد کشمیر میں حکومت ہے وہی دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔ ن لیگ کو اپنے ایمپائرز کے ساتھ کھیلنے کی عادت ہے، انہوں نے آج تک کچھ بھی ایمانداری سے نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہ بات آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل میں انتخابی جلسے…

مزید پڑھیں

کابل: امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان میں مختلف مقامات پر طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ امریکا نے بھی فضائی حملے سے متعلق تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے فضائی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے طالبان کے ٹھکانوں پر…

مزید پڑھیں

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک بار پھر پابندیاں نافذ کردیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بھی بند رکھی جائیں گی جس کے لیے جمعہ اور اتوار کو محفوظ دن قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پیر…

مزید پڑھیں

چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے گھر جاکر انہيں عید کی مبارکباد دی۔ چینی سفیر اور شیخ رشید کی ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گيا کہ پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کے خلاف اٹھنے والی سازشوں کے خلاف اقدامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہا اور داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق جاری تحقیقات پراطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کےدوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں آج بھی نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز منہ مانگا معاوضہ مانگنے والے قصائیوں کے مزاج بھی اب نیچے آگئے ہیں۔ دوسری جانب شہر میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا 124ممالک تک پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کے مطابق چندماہ میں کورونا کی بھارتی قسم پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں میں مختلف ممالک سے حاصل کئے گئے نمونوں میں 75 فیصد تک کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹاکی تصدیق ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں مہلک وائرس کے مزید 5 لاکھ 55 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ نے منگل 20 جولائی کو شائع کردہ…

مزید پڑھیں

ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں راغگان ڈیم میں کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 لاپتہ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، آرمی کے غوطہ خوروں اور دیگر امدادی اداروں نے رات کے وقت آپریشن میں حصہ لیا۔ کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ 7 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 7 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندہ نکالے گئے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا…

مزید پڑھیں