Author: Daily Khabrain

ٹوکيو اولمپکس ميں نوجوان ويٹ لفٹر طلحہٰ طالب شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے 67کلو گرام کيٹیگری ميں پانچويں نمبر پر آگئے۔ اکیس سالہ نوجوان طلحہٰ طالب نے مجموعی طور پر 320 کلو گرام کا وزن اٹھایا تاہم وہ میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اسنیچ راؤنڈ میں طلحہٰ طالب 150 کلو گرام وزن اٹھانے کے بعد ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں پہلی کوشش میں ناکام ہونے کے باوجود تیسری کوشش میں 170 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہے۔ اولمپک میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے طلحہٰ طالب نے اس سے قبل ملائشیا میں…

مزید پڑھیں

بلوچستان کے دو اضلاع گوادر اور کیچ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ مکران اور خاص طور پر ساحلی شہر گوادر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے کووڈ-19 کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں بنیادی ضرورت کی اشیا کی چند دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس 15 روز کےلیے بند رہیں گے۔ نوٹی فیکیشن کےمطابق جن لوگوں نے…

مزید پڑھیں

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان آغا علی اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔ آغا علی نے اپنے کیریئر سے متعلق مذکورہ اعلان فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے’۔ آغا علی نے لکھا کہ ’یہ نہ صرف میرا ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہے بلکہ بطور پروڈیوسر بھی یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہے’۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں فرق صاف ظاہر ہے، کیا بھارت مقبوضہ کشمیر الیکشن میں غیر جانبدار مبصروں کو جانے کی اجازت دے گا؟ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران سیاسی قیادت کا بڑا حصہ قید میں ہوتا ہے، یہاں آزاد کشمیر الیکشن میں گہما گہمی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرق صاف ظاہر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات میں ہو کا عالم ہوتا ہے، کیا…

مزید پڑھیں

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ اب خود لڑ سکتے ہیں اس لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں رہی۔ عالمی خبر رساں ادارے ’’اے پی ‘‘ کو انٹرویو میں عراقی وزير اعظم مصطفیٰ الخادمی نے ملک کی اہم پالیسیوں اور امریکا سے تعلقات کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔ یہ انٹرویو عراقی وزیراعظم اور امریکی صدر جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے ایک ہفتے قبل کیا گیا۔ وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ داعش کے خلاف لڑائی ميں کامیابی حاصل کرلی ہے اور شدت پسند سکڑ کر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے اور نواز شریف جیسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف مفرور ہیں اور لندن میں مقیم ہیں، حمداللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات پر حیرانگی ہوئی کیوں کہ حمد اللہ محب کا افغانستان کی سرزمین سے بنیادی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے اور حمداللہ نے پاکستان کے بارے میں جو زبان استعمال کی…

مزید پڑھیں

 وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد کل شام لال حویلی کے باہر سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا، مجھے شک ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے ایک سیٹ زیادہ لے گی، اپوزیشن نے ابھی سے رونا دھونا شروع کردیا ہے، ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، ساس اور بہو کی لڑائی ہو تو کہتے…

مزید پڑھیں

 پاکستان اور چین نے سی پیک کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور داسو واقعے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وفد کی قیادت چین کے اسٹیٹ قونصلر و وزیر خارجہ وانگ ای نے کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی، دفاعی و سلامتی کے امور پر دو طرفہ تعاون سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں…

مزید پڑھیں

مرزا روحیل بیگ ہائبرڈ وار ایک ایسی جنگ ہے جو بڑی اور چھوٹی قوتیں اپنے مفادات کے لیئے مخالف ریاستوں میں اپنے اہداف کے حصول کے لیئے شاطرانہ چالوں اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے لڑتی ہیں۔ کم لاگت کی اس جنگ میں بغیر انسانی جانوں کے ضیاع کے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیئے روایتی میڈیا سے بڑھ کر سوشل میڈیا کو ہائبرڈ جنگ کا اہم ترین آلہ سمجھا جاتا ہے۔ مختلف سماجی ویب سائٹس، سوشل میڈیا گروپس اور مختلف ایپلیکیشنز کے ذریعے ان نازک معاملات کو چھیڑا جاتا ہے جس سے…

مزید پڑھیں

سلمیٰ اعوان سچی بات ہے پچھلے چند دنوں سے میں تو اپنی اِس چہیتی سپر پاور کی اداؤں پر سوچ و بچار کی گتھیوں میں ہی الجھتی پھر رہی ہوں۔ خیر سے ہم ایشیائی غریبڑوں کی ہمدرد و غم خوار یہ بڑی طاقت ہمارے غربی ہمسائے ملک جس کے باسی کچھ ہم سے بھی زیادہ اکھڑ ہیں انہیں دہشت گردوں سے بچانے کے لیے وہاں داخل ہوئی تھی۔ دراصل اس کا بھی تو کچھ قصور نہیں۔بیچاری نے سارے جہاں کے درد کا ٹھیکہ بھی تو لے رکھا ہے۔مگر وہ جو کہتے ہیں کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو…

مزید پڑھیں