Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی، شیخ رشید

    By Daily Khabrainجولائی 25, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی۔ 

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد کل شام لال حویلی کے باہر سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا، مجھے شک ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے ایک سیٹ زیادہ لے گی، اپوزیشن نے ابھی سے رونا دھونا شروع کردیا ہے، ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، ساس اور بہو کی لڑائی ہو تو کہتے ہیں ڈی چوک جارہاہوں، میرے دل کا جانی بلاول کہتا ہے میں کشمیر میں آرہا ہوں، اس کا راستہ کون روک سکتا ہے، اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں تین سال گزر گئے ہیں اور صرف ایک سال باقی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان نے ملک کو لوٹ لیا اور قوم کو سزادی، یہ برینڈڈ کپڑے پہنیں گے تو غریبوں نے پھٹے کپڑے ہی پہننے ہیں، سوشل میڈیا کے مطابق نوازشریف سے را کے ایجنڈ مل رہے ہیں، آپ مودی سے پگڑی بدلتے ہیں تو آپ کہاں سے کشمیری ہیں، خود کو کشمیری کہتے ہیں کیا وہاں کا ڈومیسائل آپ کے پاس ہے، میں 100 فیصد کشمیری ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے، پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی، اصل کام وزیراعظم عمران خان نے کیاہے اور وہی کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کریں گے،

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھائی سے ڈرے ہوئے ہیں اور بچارے لاپتہ ہیں، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی، ہم پر کشمیر فروشی کے الزام لگائے گئے، نوازشریف اب کیوں واویلا کررہے ہیں، آپ  صبح واپسی کا اعلان کریں میں آپ کو چارٹرفلائٹ دوں گا، فول پروف سیکیورٹی دوں گا، پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو چکی ہے، میڈیا پر کھیلنا ہے تو سب سے بڑا لیڈر میں ہوں،

    وزیرداخلہ نے مزید کہا کہا چار سے چھ ماہ اہم ہیں بھارت اور اسرائیل ہائبرڈ وار کررہاہے، افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں ہوا لاپتہ یا گمشدگی تھی، چار ٹیکسیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے تحقیق کی،  اگر اسلام آباد کا امن وامان اتنا خراب تھا تو ٹیکسیاں کیسے بدلی، افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں، پاکستانی فوج اور رینجرز سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیے موجود ہے، چین سے پاکستان کی دوستی لازوال ہے، داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.