Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • سندھ حکومت کا آٹا 6روپے فی کلو سستا کرنے کا فیصلہ، ایکس مل قیمت 161 سے کم کر کے 155 روپے فی کلو مقرر
    • کراچی،ائیرلائنز کی آن لائن ٹکٹس بک کرنیوالی ایپلیکیشن پر جرمانہ عائد
    • راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سنوکر کلبوں اور شیشہ سینٹرز کی بھرمار
    • لانگ مارچ کے موقع پرپولیس نفری نامناسب رہائشکے سنگین مسائل کا شکار
    • موٹروے ایم ٹو بلکسر کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی
    • خیبر پختونخوا میں عوامی وسائل سیاسی احتجاج کی نذر، پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان
    • وزیراعلیٰ سندھ کا ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی بڑھانے پر زور
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک میں کلاس رومز اور واش رومز کی شدید کمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان: گوادر، کیچ میں کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاون نافذ

    By Daily Khabrainجولائی 25, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان کے دو اضلاع گوادر اور کیچ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

     رپورٹ کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ مکران اور خاص طور پر ساحلی شہر گوادر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے کووڈ-19 کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں بنیادی ضرورت کی اشیا کی چند دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس 15 روز کےلیے بند رہیں گے۔

    نوٹی فیکیشن کےمطابق جن لوگوں نے ویکسین لگوائی ہو اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے والے افراد کو استنثیٰ والی دکانوں پر جانے کی اجازت ہوگی۔

    نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام مچھلی بازار بند رہیں گے اور جن مچھیروں نے ویکسین لگوائی ہو انہیں سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت ہوگی۔

    مذکورہ اضلاع میں بھارتی طرز کے ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے باعث سیاحوں اور تبلغی جماعت کےاراکین کے داخلے پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    مذکورہ اضلاع میں تمام پارکس اور کھیلوں کے میدان بند رہیں گے جبکہ ساحلی شہر اور مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پسنی کی انتظامیہ نے بھی ساحلی قصبے میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے اور شہریوں کو غیرضروری آمدورفت سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ریٹائرڈ) عبدالکبیر خان زرکون کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس سے متعلق تمام تر حالات کا جائزہ لیا گیا اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کم و بیش 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 41 ہوگئی ہے۔

    صوبے بھر میں مزید ایک مریض کے انتقال کے بعد عالمی وبا سے جان کی بازی ہار جانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 322 سے تجاوز کرچکی ہے۔

    بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے مکران ڈویژن میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر نوٹس لیتے ہوئے، صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کر دی کہ حالات کو بگڑنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت فوری طور پر اضافی کورونا ٹیسٹ کٹس اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.