وزیراعظم عمراں خان سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی فعالیت پراطمینان کااظہارکیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل تعلقات کی بہتری کیلئےکام کرے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ افغان تنازع کے حل کیلئے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں، افغان مسئلے کا حل خطے میں امن و سالمیت کیلئے ضروری ہے۔ سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: پاکستان نے اپنے عدالتی نظام پر امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بلا جواز تبصرے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے پاکستان میں عدلیہ خود مختار ہے اور عدالتیں ملک کے قانون اور آئین کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، یہ غلط اور گمراہ کن ہیں۔ ترجمان نے کہا بطور ایک جمہوری ملک کے پاکستان کی حکومت، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے علیحدہ علیحدہ اختیارات پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے دبائو یا جبر کا سوال…
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کےمسلح افواج کےسربراہ نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکورٹی، دفاعی و تربیتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان جنوبی افریقہ کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کو اہم ملک کی حیثیت حاصل…
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بوتل آکسیجن کی مدد سے 8ہزار 611 میٹر (28،251 فٹ) بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-2 سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے 17 برس کی عمر میں 8ہزار 47 میٹر(26،400 فٹ) بلند دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ‘براڈ پیک’ کو بھی سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مئی میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے براڈ…
ٹوکیو اولمپکس میں وومن سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئیں جس کے بعد ان کا اولمپکس میں سفر ختم ہوگیا۔ ماحور شہزاد کو دوسرے گیم میں بھی 14-21 سے شکست ہوگئی جب کہ میچ میں ماحور کی شکست کا اسکور 14-21 اور 14-21 رہا۔ ٹوکیو اولمپکس کے آج ہونے والے خواتین بیڈمنٹن کے میچ میں ماحور شہزاد کا مقابلہ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے تھا۔ ماحور شہزاد اس وقت عالمی رینکنگ میں 133 اور کرسٹی گلمور 26 رینک پر براجمان ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ماحور شہزاد خواتین…
امریکی صدر جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے، عراق میں اس سال کےآخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری…
مظفر آباد: حکام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں وادیِ نیلم کے علاقے شردا میں سیکیورٹی اہلکاروں کی براہِ راست اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا، جس پر خیبر پختونخوا کی ایلیٹ پولیس اور فرنٹئیر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے 9 کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا گیا۔ الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایلیٹ فورس اور ایف آر پی کے تقریباً 500 اہلکاروں کو وادیِ نیلم میں تعینات کیا گیا تھا۔ ڈان کو ٹیلیفونک رابطے پر شردا کے ایس ایچ او ممتاز حسین نے بتایا کہ مقامی پولیس نے…
ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیلی اقدامات کو جنگی جرائم قرار دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کامطالبہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مئی میں غزہ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی اور نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا جس کے باعث باسٹھ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اشتراک کردیا۔ مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی کام برابر میں لڑکیوں کے اسکول میں بنے پولنگ اسٹیشن پر بھی ہوا۔ مریم نواز نے بتایا…
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر پر ایک واضح موقف اپنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودہ وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کے ہمراہ مشتترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ کیسے اپنے اقتصادی رابطوں کو مستحکم بنائیں، ہم نے سعودی پاکستان سپریم کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس…
