All posts by Daily Khabrain

ترجمان سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں غلط کارروائی کا خود پول کھول دیا

لاہور (خصوصی ر پورٹر) ترجمان سی ٹی دی کے بیان میں غلطی سے کارروائی کا پول کھل گیا، ترجمان نے بیان میں کہا کہ ساہیوال واقع میں دو خواتین سمیت چار دہشت گرد مارے گئے کارروائی سولہ جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا حصہ تھی جس میں دہشت گرد عبدالرحمن اور شاہد جبار ہلاک ہوگئے تھے ساتھ ہی کہہ دیا کہ ساہیوال میں کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک اور شاہد جباا میں ملوث تھے اور پنجاب میں داعش کے سب سے خطر ناک دہشت گرد ہیں۔

18سالہ حسینہ نے مس بلجیم کا تاج سر پر سجالیا

برسلز (شوبزڈیسک ) بلجیم کے دار الحکومت برسلز میں 51ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا،مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنیوالی 30حسیناﺅں نے حصہ لیا۔مختلف راﺅنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راﺅنڈ کیلئے 8 حسیناﺅں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 18سالہ ایلینا کاسترو سیرزنامی حسینہ نے’مس بلجیم2019‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔مقابلہ حسن میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

مہوش حیات کی پہلی ویب سیریز ’ ’عنایہ“کا ٹریلر ریلیز

کراچی(شوبز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی پہلی ویب سیریز ’عنایہ‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا جس میں انہیں گلوکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے وجاہت رﺅف نے ویب سیریز بنائی ہے۔ جس میں مہوش حیات اور اظفر رحمان نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں گل رعنا، رباب ہاشم، اسد صدیقی اور شان بیگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔

کنگنا کی فلم ’مانی کرنیکا ‘ ریلیز کرنے پر ہندوﺅں کی دھمکیاں

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت نے کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا ، جھانسی کی رانی‘ ریلیز کرنے پر دنگا فساد کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتہا پسند جماعت کے سربراہ سکھ دیو سنگھ نے فلم ’مانی کرنیکا ‘ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں رانی کے برطانوی افسر سے مراسم دکھائے گئے ہیں جبکہ فلم میں رانی کو آئٹم سانگ پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جوکہ معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔انتہا پسند جماعت کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایک بار پھر فلم میکرز کی جانب سے فلم میں جستجو بڑھانے کیلئے کچھ نامناسب سین شامل کیے گئے ہیں جسے ہم برداشت نہیں کریں گے، ہم نے فلم میکرز سے کہا بھی ہے کہ فلم ریلیز کرنے سے قبل ہمیں دکھائی جائے اگر فلم ہمیں دکھائے بغیر ریلیز کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم فساد کر دیں گے۔

طالبان کا اسلام آباد میں افغان حکام ، امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات سے انکار

کابل /واشنگٹن(اے این این ، آن لائن) افغان طالبان کے ترجمان ذبیخ اللہ مجاہد نے ہفتے کی صبح جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمے خلیل زاد کے ساتھ اسلام آباد میں کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔ یہ بات انہوں نے پاکستانی میڈیا میں گردش کرتی خبروں کے نتیجے میں کی، جن کے مطابق طالبان قیادت کی اسلام آباد میں افغان حکام سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک سینئر طالبان رہنما نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ وہ متعدد مرتبہ یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ہم افغان حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ کوئی بھی ملاقات نہیں کریں گے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ ان کے مطالبات پورے کرنے کے اہل نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے ذبیح اللہ مجاہد کے اکانٹ سے بیان جاری کیا گیا جس میں اسلام آباد میں امریکی نمائندوں اور طالبان کے درمیان ہونے والی متوقع ملاقات کی اطلاعات کو غلط قرار دے دیا گیا۔دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ انہیں افغانستان میں قیامِ امن کے لیے ہونے والے مذکراتی عمل میں ٹھوس پیش رفت کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد مذاکراتی عمل کی بحالی کے سلسلے میں 4 ملکی دورے کے دوران پاکستان میں تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی۔وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے اسے اچھی ملاقات قرار دیا، جس کے دوران افغانستان میں قیامِ امن میں معاونت کے لیے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے کردار پر گفتگو کی گئی۔ان کے دورے کا مقصد طالبان کی جانب سے افغان حکومت سے بات چیت کرنے سے انکار کے بعد مذاکراتی عمل میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک کو ختم کرنا تھا۔خیال رہے کہ امریکا نے طالبان کے براہِ راست مذاکرات کے سلسلے کا آغاز گزشتہ برس جولائی میں کیا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعاون کی درخواست کے لیے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کے بعد پاکستانی کوششوں سے گزشتہ دنوں ابو ظہبی میں ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جس کی وجہ سے واشنگٹن کی جانب سے اسلام آباد پر زور ڈالا جارہا ہے کہ وہ طالبان کو افغان حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے بھی راضی کرے۔قبلِ ازیں زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں دونوں نے مفاہمتی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔اس سلسلے میں سامنے آنی والی رپورٹس اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہیں کہ پاکستان امریکی نمائندوں اور طالبان قیادت میں مذاکرات کروانے کی کوششیں کررہا ہے تا کہ دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے ڈیڈلاک کو دور کرنے کی راہ تلاش کریں۔تاہم یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کی دوبارہ مذاکرات میں شمولیت کے لیے کس قسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں، اس سلسلے میں اطلاعات یہ بھی تھیں کہ پاکستان نے طالبان کے اہم رہنما حافظ محب اللہ کو پشاور سے حراست میں لیا تھا تا کہ عسکری گروہ پر امریکی نمائندوں سے مذاکرات کرنے کے لیے دبا ڈالا جاسکے

مشکوک مقابلہ، وزیراعلیٰ ساہیوال پہنچ گئے، زخمی بچوں سے ملاقات ، عیادت

لاہور، ساہیوال، بوریوالہ (نمائندگان خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساہیوال مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی بات ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ چکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میانوالی سے فوری طور پر ساہیوال پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لواحقین اور زخمی بچوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہم کسی ایسے رویے کو برداشت نہیں کریں گے جس میں عام شہری کے حقوق متاثر ہوں، ہم سے جو ممکن امداد ہوسکی وہ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے موقف کے بعد معاملہ مزید متنازع ہو گیا ہے انکا کہنا تھا کہ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔ جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 افراد کی ہلاکت معمہ بن گئی جب کہ وزیراعظم کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا کہنا ہے کہ کارسواروں نے کوئی مزاحمت نہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی جارہی ہیں۔ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔ ساہیوال واقعہ پر سی ٹی ڈی حکام کے بدلتے بیانات نے معاملہ مشکوک بنا دیا، کئی سوالات اٹھ گئے۔ ساہیوال کے مشکوک پولیس مقابلے میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والی فورس کی اپنی ٹریننگ پر سوالیہ نشان لگ گیا، سب سے اہم سوال یہ ہے کہ سی ٹی ڈی نے گاڑی روکنے کے بجائے فائرنگ کیوں کی؟ جبکہ اگر گاڑی رک گئی تھی تو اندھا دھند گولیاں کیوں برسائی گئیں؟ بڑی کارروائی کا دعویٰ تو کیا جا رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اہلکار لاشیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟ کیا سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کرائم سین کو محفوظ کیا؟ اہم سوال تو یہ بھی ہے کہ کیا سی ٹی ڈی نے مارے جانے والے افراد سے متعلق مکمل معلومات لی تھیں؟ کیا مقصد صرف کار سواروں کی جان لینا تھا؟ گاڑی میں موجود معصوم بچوں اور خواتین کا خیال کیوں نہ کیا گیا؟ کیا جاں بحق ہونے والی تیرہ سالہ اریبہ بھی دہشتگرد تھی؟ زخمی بچی کے مطابق اس کا والد زندگی کی بھیک مانگتا رہا، سوال یہ ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کار سواروں کو حراست میں کیوں نہ لیا؟۔ ساہیوال واقعہ میں مارے جانے والے افراد کے رشتہ دار جو کہ 293 ای بی میں مقیم ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے مارے جانے والے خلیل احمد سکنہ لاہور اور اس کے اہل خانہ کا دہشت گردی سمیت کسی بھی قسم کے جرائم سے تعلق نہیں ہے خلیل۔نبیلہ۔اریبہ اور ڈرائیور کو ناحق قتل کیا گیا پولیس مبینہ طور پر اب اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے انہیں دہشت گرد قرار دےدیا گیا رضوان سکنہ 293 ای بی کا کہنا تھا کہ خلیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ میری شادی میں شرکت کے لئے آرہا تھا اس کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اہلیان دیہہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین کا پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئےطالبہ تھا کہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا جائے گا ذرائع کے مطابق فائرنگ میں مارے جا نے والے افراد کی تدفین ان کے آ بائی گاﺅں 293ای بی میں ہی متوقع ہے ۔
.

جنید ”کاکردگی“ سے سلیکٹرز کو جواب دینے لگے

ڈھاکہ (آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان بنگلہ دیش پریمیئر میں شاندار باﺅلنگ کے ذریعے خود کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے والے سلیکٹرز کو کرارے جواب دینے لگے۔29سالہ جنید خان اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 3میچز میں 82رنز دے کر10.25 کی اوسط سے 8شکار کرچکے ہیں اورصرف تین میچز کھیلنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں زیاد ہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبرپر موجود ہیں۔قومی سلیکٹرز نے جنید خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈ ے میچز کی سیریز کے سکواڈ سے باہر کردیا تھا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنید خان کو ردھم نہ ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) میں گزشتہ روز ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے سلہٹ سکسرز کو چھ وکٹوں اور کومیلا وکٹورینز نے کھلنا ٹائٹنز کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔سلہٹ سکسرز نے کپتان ڈیوڈ وارنر63،لیٹن داس 27 اور ذاکرعلی 25 کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 158رنز بنائے۔ اینڈریو برچ نے تین اور شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ڈھاکا نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں پر عبور کرلیا، کپتان شکیب الحسن 61 اور آندرے رسل 40رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے، محمد عرفان نے دو وکٹیں لیں۔ دوسرے میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے سات وکٹوں پر 181رنز بنائے۔ جنید صدیقی70رنز پر قابل ذکر رہے،شاہد خان آفریدی نے تین مہرے کھسکائے۔ جواب میں کومیلا وکٹورینز نے ہدف سات وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ تمیم اقبال 70 اور انعام الحق نے 40 رنز بنا کر جنید خان کی چار وکٹیں ضائع کردیں۔۔()#/s#

سپینش سٹار نڈال نے آسٹریلین اوپن کا تیسرا مرحلہ عبور کرلیا

میلبورن(اے پی پی) ک عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، کائی نیشکوری، میلوس راﺅنک، ڈینل مدودوف، پبلو کارینو بسٹا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ہفتہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 راﺅنڈ میچز میں جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینس شپووالوو کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 6-4، 4-6 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ہسپانوی سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نڈال بھی تیسرا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی منور کو شکست فاش سے دوچار کیا، جاپانی کھلاڑی نیشکوری نے جاﺅ سوزا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ نیشکوری پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے، روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف نے ڈیوڈ گوفن کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اسپینش کھلاڑی کارینو بسٹا نے اٹالین کھلاڑی فابیو فوگنینی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، میلوس راﺅنک بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ کو شکست دی۔ الیگزینڈر زیوریف اور بورنا کورک بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان ، بھارت مسئلہ کشمیر خود حل کریں : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (آئی این پی، آن لائن) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرچکی، امید ہے پاکستان اور بھارت تنازعات کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے، انتونیو گوتیرس نے یقین دہانی کرائی کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے تعاون کو تیار ہوں۔ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر رپورٹ پر پاکستانی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ واضح طور پر اس سمت میں اپنا کردار ادا کرچکی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرچکی ہے، رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر پر کمیشن آف انکوائری مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نےوےارک مےں اقوام متحدہ کے ہےڈ کوارٹرز مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے سےکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر حقائق پیش کر کے اقوام متحدہ نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا، امید ہے عالمی معاملات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت با معانی مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوٹرس نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سامنے لانے سے متعلق رپورٹ قابل تحسین ہے، اقوام متحدہ نے اس حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کر کے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوا انہوں نے کہا دونوں ممالک میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیش کش کی تھی جس پر ابھی تک کامیابی نہیں ملی، امید ہے عالمی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ، ‘میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔’ انہوں نے بتایا کہ ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، لہذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے۔

پرو ہاکی لیگ :پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،کپتانی علی شان کے سپرد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پروہاکی لیگ کے لئے اٹھارہ رکنی پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ علی شان کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین، قاسم خان، ایاز محمود نے دو روزہ ٹرائلز کے بعد سکواڈ کا انتخاب کیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف ٹو پر ہونے والے ٹرائلز کے آخری روز صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پرو ہاکی لیگ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں وقاراحمد، امجد علی،علیم بلال، مبشر علی، رضوان علی، امجد علی خان، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، عاطف مشتاق، عتیق ارشد، رانا وحید، جنید منظور، عضنفر علی، علی عزیز، شان ارشادشامل ہیں۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد اب نئی ٹیم تیار کررہے ہیں، دستیاب بہترین نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن سے فوری نتائج کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، ہمیں توقعات کے مطابق نتائج کے لیے تھوڑا صبر سے کام لینا ہوگا ۔ پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم ارجنٹائن کے خلاف دو فروری کو پہلا میچ کھیلے گی۔ پہلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم کے ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مجموعی طور پر چھ میچز ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گرین شرٹس کو دس مزید میچز کھیلنا ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم ستائیس جنوری کو روانہ ہوگی، ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈکوچ مینجر سعید خان، کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم ساتھ جارہے ہیں۔ فنڈز کی کمی کو جواز بناکر ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی اور فزیو وقاص احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔