All posts by Daily Khabrain

ویمنزکرکٹ کا نیاٹیلنٹ سامنے نہ آنامایوس کن،مانی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی احسان مانی احسان مانی نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا اگلے سیزن میں آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں ، پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے۔ ملک میں اسپورٹس کلچرل پروان چڑھانا بہت ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کے خواہش مند ہیں، پی ایس ایل بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے، تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں۔، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس سٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے،حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے،پی سی بی کی طرح دیگر سپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی، اس وجہ سے سب بہت مایوس نظر آتے ہیں۔اگلے دو سالوں میں پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں منعقد کرنا چاہتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے لیے دیگر ممالک سے بات کر رہے ہیں، اے بی ڈیویلیئرز سمیت دیگرغیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپورٹس اسٹرکچر، ڈویلپمنٹ اور احتساب ہونا چاہیے، حکومت جو فنڈز فراہم کرتی ہے ان کا احتساب لازمی ہے۔احسان مانی کے مطابق کسی بھی ملک میں حکومت کے پیسوں سے کھیل نہیں چل سکتے۔ پی سی بی کی طرح دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کو بھی خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔۔()#/s#

پاکستان کا فاتحانہ آغاز، جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

پورٹ الزبتھ(ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں وکٹوں سے شکست دیدی۔پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 267 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن 45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 25 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔فخر زمان کے بعد بابر اعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ بابر اعظم 49 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔امام الحق بھی 86 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد اولیوئیر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک 12 رنز بنا کر پھیلوکوایو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔شعیب ملک کے آﺅٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وکٹ پر آئے تو گرین شرٹس کو جیت کے لیے 49 رنز درکار تھے لیکن سرفراز احمد غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک رن بنا کر عمران طاہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہو گئے۔

شین وارن کی 10 ناقابل یقین گیندیں

لاہور (ویب ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین اسپنرز میں ہوتا ہے۔شین وارن نے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کرکٹ سے کیا اور پہلا میچ 1992 میں بھارت کے خلاف کھیلا۔ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا اور 15 سال پر محیط اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں وہ 1000 سے زائد وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہونے کا اعزاز لیے وہ ریٹائر ہوگئے۔کرکٹ کی اب تک کی تاریخ میں صرف شین وارن اور سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن ایسے کرکٹرز ہیں جنہوں نے 1000 سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں۔اپنے کیریئر کے دوران شین وارن نے متعدد ایسی گیندیں کیں جنہوں نے نہ صرف بلے بازوں کے ذہن کو گھما دیا بلکہ دیکھنے والے بھی انگشت بہ دندان رہ گئے۔

میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن دھماکے میں 66 افراد ہلاک، 71 زخمی

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک) میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ پٹرول چوری کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پائپ لائنوں میں ڈرلنگ کرکے پٹرول چوری کرنے والے گروہ نے سوراخ کرکے پٹرول چوری کررہے تھے اور علاقہ مکین بھی مختلف برتنوں میں پٹرول جمع کر رہے تھے کہ آگ بھڑک اٹھی۔آگ کے بلند شعلوں میں جھلس کر 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 71 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد پٹرول چوری کرنے والے افراد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کی آئندہ ماہ ملاقات ہوگی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ ان سے آئندہ ماہ دوسری ملاقات کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار کِم یانگ نے ملاقات کی جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا۔ دونوں ممالک عشروں سے جاری محاذ آرائی ختم کرنے کے لئے جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی تصدیق تک شمالی کوریا پر دباﺅ اور پابندیاں برقرار رکھے گا۔واضح رہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان جون 2018 میں سنگاپور کے تفریحی جزیرے سینٹوسا میں ملاقات ہوئی تھی جو 38 منٹ تک جاری رہی جس میں مترجمین کے علاوہ کوئی شریک نہ تھا۔اس موقع پر کم جونگ نے کہا تھا کہ ‘ہم نے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہر کوئی جنگ کر سکتا ہے لیکن صرف بہادر ہی امن لا سکتے ہیں۔

ساہیوال واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار زیر حراست

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ساہیوال واقعے میں ملوث محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میانوالی سے لاہور آنے کے بجائے ساہیوال روانہ ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم اس واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ بھی ہیں اور فکرمند بھی، بچوں کا کوئی قصور نہ تھا، بچوں کو سپورٹ کیا جائے گا، وزیراعظم رحم دل انسان ہیں، بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعظم واقعے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم نے فی الفور تحقیقات کراکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔افتخار درانی نے کہا کہ بچوں والا معاملہ انتہائی دردناک ہے، لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کا جلد نتیجہ سامنے آئے گا، واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پولیس کی طرح پنجاب میں بھی اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جو لوگ بہتر پرفارم نہیں کررہے یا جن کے ماضی داغدار ہیں ان کی نشاندہی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریفارمز بھی آجائیں گی اور پولیس بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ساہیوال واقعہ پر بات کی، وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طوری ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر حقائق سامنے لائے جائیں، سی ٹی ڈی کا مﺅقف اگر ٹھیک نہ ہوا تو انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا، جو بھی حقائق ہوئے انھیں سامنے لایا جائے گا۔

بلاول کو پیغام دیا ہے کہ بھٹو بنیں زرداری نہ بنیں، شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول کو پیغام دیا ہے کہ بھٹو بنیں زرداری نہ بنیں جبکہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں ہفتہ وار اجلاس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال ملک میں 20ٹرینوں کا اضافہ کریں گے، نجی شعبے کے تعاون سے مزید 2 فریٹ ٹرینیں تیار کررہے ہیں، فریٹ ٹرینیں آگئیں توریلوے ترقی کرے گا، اس کے علاوہ 7 بڑے ریلوے اسٹیشنز کی تعمیرنو بھی کرنے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرتےدیکھ رہاہوں، امریکا کوافغان مسئلے پر عمران خان کا سیاسی تجزیہ سمجھ آگیا ہے، ہم آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مان رہے بلکہ وہ شرائط مان رہے ہیں جوملکی مفاد میں ہوں۔شیخ رشید نے کہا مجھے بلاول کی فکر ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوگا، بلاول کوسیاست کرنی ہے تو وہ بھٹوبنیں، زرداری نہ بنیں، آصف زرداری نے بےنظیرکی موت کاسیاسی فائدہ اٹھایا، زرداری نے بے نظیرکی وصیت کواپنےمقصد کے لیےاستعمال کیا، اس وقت ملک میں جو صورتحال ہے اس کے ذمے دارنوازشریف اور زرداری ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے لیکن وہ جتنا مرضی کوشش کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، حلف اٹھاتا ہوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا چاہے وزیر رہوں یا نہ رہوں، میرا پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں جانا لازمی ہے۔ میں نے پی اے سی کی رکنیت کے لیے باقاعدہ درخواست دی ہے، آئین اورقانون کے تحت کوئی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کارکن بننے سے نہیں روک سکتا، یہ کہتے تھے اگلی اسمبلی میں شیخ رشید نہیں ہوگا میں ہوں اور پی اے سی میں آرہا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف باقی معاملات کا آڈٹ کریں، میں ان کے معاملات کا آڈٹ کروں گا، تحریک انصاف اپنے کس رکن کا نام واپس لیتی ہے یہ ان کا مسئلہ ہے میں اس وقت پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ سینئر اور تجربہ کار ہوں۔

دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگانے جا رہے ہیں، فواد چوہدری

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان سے جھگڑا دو لوگوں کیلیے این آر او مانگنے پر ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ماضی سے بہتر حالات میں جا رہا ہے، یہ ایکسپورٹ میں بہتری اورغیرملکی سرمایہ کاری کا سال ہوگا، پاکستان اس سال اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایکسپورٹ کرے گا، دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگانے جا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک میں انفراسٹرکچر سے ہٹ کر رئیل ایشوز پر کام شروع کر دیا ہے، کل 2019 کا سی پیک پلان متعارف کروایا جائے گا، ، سی پیک میں جو تبدیلیاں کی گئی ییں اس حوالے سے کل اہم اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے بغیر ملک نہیں چلا کرتے جب کہ ہماری پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان پارٹیوں سے جھگڑا دو بڑے لیڈروں کو این آر او دینے کا ہے۔

چترال میں دھماکا، لیویز اہلکار شہید

چترال(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔حکام کے مطابق دھماکا دوپہر ایک بجے کے قریب ارندو گاو¿ں میں اولڈ پاورہاﺅس کے قریب ہوا جہاں آئی ای ڈی کے ذریعے لیویز اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت جاوید ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کرکے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پاک افغان سرحدی علاقے مہمند میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

دو ایل این جی جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز، گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا

کراچی(ویب ڈیسک) مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے لدے دو جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے جس کے نتیجے میں ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا ہے۔سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں اور 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔