All posts by Daily Khabrain

جنوبی افریقا کا پاکستان کو 267 رنز کا ہدف

پورٹ الزبتھ(ویب ڈیسک) پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔پورٹ الزبتھ میں کھیلے جارہے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلسی کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ریزا ہنڈرکس، وین ڈیر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فلوکویو، ہینرچ کلاسن، کاگیسو رباڈا، ڈیوائن پریٹوریس، ڈوان اولیویئر اور عمران طاہر شامل ہیں۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کو بھلا کر ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پورٹ الزبتھ: (ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کےبعد پروٹیز کے اوپنر کریز پر موجود ہیں۔قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز کا بدلنے لینے کے لیے پرعزم ہے۔قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، شاداب خان، شعیب ملک اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم ہاشم ا?ملہ، ہینڈرک، وینڈیر ڈیوسن، ڈوپلیسی، کلاسن، ربادا، پریٹوریس، اولیویر اور عمران طاہر کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پورٹ الزبتھ میں کوئی میچ نہیں ہارے، امید ہے آج بھی جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں جو ہوا اسے بھلا کر ون ڈے میں اچھا پرفارم کریں گے۔جب کہ پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد کھلاڑی پر اعتماد ہیں، پاکستان ون ڈے کی اچھی سائیڈ ہے اور امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

ق لیگ کے تحفظات، وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی اور ق لیگ کے تحفظات کے پیش نظر ق لیگ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے کچھ دنوں میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزیراعظم کے مطابق تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر مسلم لیگ ق نے موجودہ حکومتی جماعت سے اظہار ناراضگی کیا تھا۔ یاد رہے کہ ق لیگ کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات کی جو بے سود رہی۔ ملاقات میں ق لیگ کے حکومت سے متعلق تحفظات دور کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سامنے شکووں اور شکایات کی پٹاری کھول دی۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ آپ کی قیادت سے اتحاد کے جو معاملات طے ہوئے تھے ان پر تاحال عمل نہیں ہوا۔مرکز اور پنجاب میں دو ، دو وزارتیں طے ہوئیں ، تاحال ان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیاگیا۔ ذرائع ق لیگ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے شکووں پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ تو میرے علم میں ہی نہیں ہے ، میں وزیراعظم سے بات کرتا ہوں۔
پرویز الٰہی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ بس ہمارے مابین ہوئے معاہدوں پر عمل ہونا چاہئیے۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کےپاس لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے خود ق لیگ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات بے سود ہونے پر ق لیگ نے اسلام آباد میں اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں اتحاد سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔

ساہیوال: جی ٹی روڈ پر کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ساہیوال(ویب ڈیسک): صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے معمولی زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کار پر فائرنگ مبینہ طور پر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کی۔پولیس کے مطابق کار میں سے 3 بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے بعدازاں بچوں کو قریبی پیٹرول پمپ پر چھوڑ دیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کو مار دیا گیا ہے، جس کے تھوڑی دیر بعد سی ٹی ڈی پولیس بچوں کو اپنے ساتھ موبائل میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔دوسری جانب فائرنگ کے واقعے سے متعلق مقامی پولیس نےکوئی بیان جاری نہیں

امریکی غوطہ خوروں کی کھلے سمندر میں شارک کے ساتھ اچانک ٹاکرا اور سیلفیاں

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی ریاست ہوائی کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کا تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی گریٹ وائٹ شارک میں سے ایک سے نہ صرف سامنا ہو گیا بلکہ وہ یہ کہانی سنانے کے لیے زندہ بھی بچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقماہرین کا خیال ہے کہ بیس فٹ لمبی اور تقریباً ڈھائی ٹن وزنی اس شارک کا نام ڈیپ بلو ہے اور تقریباً بیس برس ہہلے اس کا ایک ٹیم سے سامنا ہوا تھا۔خیال ہے کہ یہ شارک ایک مردہ وھیل کے ڈھانچے کی طرف بڑھ رہی تھی جب اس کا غوط خوروںسے سامنا ہو گیا۔ایک غوطہ خور اوشن رمسے نے بتایا کہ وہ لوگ سمندر میں ٹائیگر شارک کی تصویریں بنا رہے تھے جب اچانک یہ شارک نمودار ہوئی۔رمسے نے کہا کہ شارک کی چوڑائی دیکھ کر ہمیں لگا کہ شاید یہ حاملہ ہے۔ ’ڈیپ بلو‘ کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر50 سال ہے۔عام طور پر گریٹ وائٹ شارک ہوائی کے قریب نظر نہیں آتیں کیونکہ انہیں سرد پانی میں رہنا پسند ہے۔اوشن رمسے نے کہا کہ بڑی عمر کی یا حاملہ وائٹ شارک کے قریب جا سکتے ہیں لیکن پھر بھی جب وہ کھانے کی تلاش میں ہوں ان سے دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وائٹ شارک صرف اس وقت انسانوں پر حملہ کرتی ہے جب وہ انہیں اپنے دوسرے معمول کے شکار کے ساتھ کنفیوڑ کر دے یا انہیں سمجھ نہ آیے کہ یہ کیا ہے؟

مصر میں خوا تین کو جنسی خواہش بڑھانے کی دوا ویا گرا کی اجا زت،اسلا می دنیا کا واحد ملک بن گیا

قاہرہ (ویب ڈیسک ) وہ پہلا اسلامی ملک جس نے خواتین کو جنسی خواہشات بڑھانے والی دوائی ویاگرا کے استعمال اور خرید و فروخت کی اجازت دے دی، مصر خواتین کی جنسی خواہش بڑھانے والی ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت دینے والا پہلا عربی ملک بن گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس نے خواتین کو جنسی خواہشات بڑھانے والی دوائی ویاگرا کے استعمال اور خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ خواتین کی جنسی خواہش بڑھانے والی ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت دینے والا پہلا عربی ملک بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جہاں ویاگرا مردانہ کمزوری کو دور کرنے کے لیے خون کے بہاو¿ کو بہتر بناتی ہے، وہیں خواتین کی ویاگرا کو اینٹی ڈپریسنٹ اور دماغ میں کیمکلز کو متوازن کر کے جنسی خواہشات بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
خواتین کی ویاگرا یا فلبانسیرن کو خواتین کے لیے ’گلابی گولی ’ کے طور پر دکھایا گیا جو کہ مصر میں مردوں کے لیے ملنے والی ویاگرا کی نیلی گولی کے مقابل ہے۔تاہم اس حوالے سے مصری دوا ساز ادارے کے نمائندے المراغی کا کہنا ہے کہ اس دوا کو خواتین کی ویاگرا کہنا نامناسب ہیں اور یہ نام ہم نے نہیں بلکہ مقامی میڈیا نے دیا ہے۔ دوسری جانب مصری ڈاکٹر ہیبا کتب کا کہنا خواتین کی ویاگرا کہنا ایک گمراہ کن اصطلاح ہے جنھوں نے اس دوا کا نسخہ اپنے کسی بھی مریض کو لکھ کر دینے سے انکار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوا کبھی بھی اس خاتون پر مو¿ثر نہیں ہو گی جس کو کسی بھی نفسیاتی یا جسمانی مسائل کا سامنا ہے. خواتین کے لیے سیکس ایک جذباتی عمل ہے اور یہ سب کچھ ذہن میں شروع ہوتا ہے۔ایک عورت کا کبھی اپنے شوہر سے صحتمند جنسی تعلق نہیں ہو سکتا اگر وہ اس کی عزت نہیں کرتا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے۔ کوئی علاج اس میں مدد گار ثابت نہیں ہوگا۔ مس کتب کا کہنا ہے کہ فلبانسیرن کی افادیت اس کے نقصان کے مقابلے میں بہت کم ہے انھوں نے خبردار کیا کہ ’بلڈ پریشر کا گرنا بہت سنگین مسئلہ ہے۔

ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے بھارتی فوجی کے بیٹے کی پراسرار موت

نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارتی فوجیوں کو ملنے والے ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان تیج بہادر یادیو کا جواں سال بیٹا ریاست ہریانہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ میں ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع ریواڑی کے علاقے شانتی وہار کے رہائشی 22 سالہ روہت نے مبینہ طور پر اپنے کمرے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔مذکورہ پولیس افسر کے مطابق ‘کمرہ اندر سے بند تھا، روہت بستر پر موجود تھا اور اس کے ہاتھ میں پستول موجود تھا’۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘نوجوان کے والد تیج بہادر کمبھ میلے میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے، جنہیں اطلاع کردی گئی’۔

چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاو¿نٹ نہیں: ترجمان سپریم کورٹ

لاہور: (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے ترجمان نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کے سوشل میڈیا پر اکاو¿نٹس کی تردید کردی۔ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک، ٹوئٹر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاو¿نٹ یا آئی ڈی نہیں ہے۔ترجمان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اپنے جعلی اکاو¿نٹس کی انکوئری کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔واضح رہےکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملک کے 26 ویں چیف جسٹس بنے ہیں۔

چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے: فیاض چوہان کا دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے دعویٰ کیا ہےکہ چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے اور مسئلہ حل ہوچکا ہے، چوہدری برادران کو علم ہےکہ کون ان کا دوست اور کون دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سب سے زیادہ ذہین اور زیرک سیاستدان ہیں، مخالفین کی خواہش پوری نہیں ہوگی، چوہدری برادران اس نظام کے اہم پلرز ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ عمار یاسر کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق نہیں، وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے خود بات کرلیتے تو مسئلہ حل ہوجاتا ، عمار یاسر ہمارے ساتھی ہیں اور ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب کے وزیر معدنیات عمار یاسر نے اپنے کام میں مداخلت کا شکوہ کرکے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ چوہدری برادران کی جانب سے بھی حکومتی رویے اور معاہدے پر تحفظات کی اطلاعات تھیں۔

سی پی این ای میڈیا کنونشن کی جھلکیاں

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم) ملک گیر پاکستان میڈیا کنونشن کی کارروائی9 گھنٹے تک جاری رہی۔
٭ صدر کا استقبال عارف نظامی، امتنان شاہد اور ڈاکٹر جبار حٹک نے کیا۔
٭ میں صدر کا پیشنٹ بھی رہا ہوں عارف نظامی
٭ دوسرے سیشن کی صدارت سی پی این ای کے سینئر نائب صدر امتنان شاہد نے کی۔
٭ بھارت میں حکومت سبسڈی دیتی ہے :امتنان شاہد۔
٭ چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ان کے صاحبزادے امتنان شاہد نے وصول کیا۔
٭ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے زےر اہتما م”میڈیا اور جمہورےت “ کے عنوان سے ملک گےر پاکستان مےڈےا کنونشن 2019کی کارروائی نو گھنٹے تک جاری رہی۔
٭ پاکستان مےڈےا کنونشن اس لحاظ سے انفرادےت کا حامل تھا کہ ملک بھر سے نامور مدےران اخبارات ، سےنئر کالم نگار ، سےئنر ٹی وی اینکرز ، سےنئر صحافی ، پرےس کلبوں کے صدرو ، دانشوروں اور اہل قلم ، سےاسی جماعتوں کے قائدےن ، وفاقی و صوبائی وزراءاطلاعات نے شرکت کی ۔
٭ میڈیا کنونشن کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی جبکہ وزےر اطلاعات و نشرےات فواد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
٭ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کنونشن مےں شرکت کےلئے پہنچنے تو سی پی این ای کے صدر عارف نظامی ، سےنئر نائب صدر امتنان شاہد ، سےکرٹر ی جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے ان کا استقبال کیا ۔
٭سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آ پ نہ ممنون ہےں نہ تارڑ اور نہ ہی فضل الہی۔جس پر شرکاءنے تالیاں بجا دیں۔
٭ صدر سی پی این ای عارف نظامی نے کہا کہ میرا صدر مملکت سے پرانا تعلق ہے اور میں ان کا پیشنٹ بھی رہا ہوں۔
٭سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے ایک موقع پر کہا کہ مجھے اس بات کی حےرانگی ہے کہ وزےراعظم عمران خان کو ان کے مشےرکس قسم کے مشورے دےتے ہیںان کے پاس مشےروں کی بر مار ہے۔
٭کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے زےر اہتما م”میڈیا اور جمہورےت “ کے عنوان سے ملک گےر پاکستان مےڈےا کنونشن 2019کے دوسرے سےشن کی صدارت سی پی این ای کے سےنئر نائب صدر امتنان شاہد نے کی۔
٭سی پی این ای کے سےنئر نائب صدر امتنان شاہد نے پاکستان مےں مےڈےا کو درپےش مالیاتی بحران کے حوالے سے ایک موقع پر کہا کہ میڈیا کی بحرانی کیےفےت کا ایک مسئلہ اشتہارات اور مہنگا نےوز پرنٹ کا ہے پاکستان کے مقابلے مےں بھارت مےں نےوز پرنٹ بہت سستا ہے اور وہاں حکومت سبسڈ ی دےتی ہے ۔
٭وفاقی وزےر اطلاعات و نشرےات فواد چوہدری نے اپنے خطا ب کے دوران بار بار کہا کہ میڈیا پاکستان کی معےشت کے حوالے سے درست رپورٹنگ کرے اور پاکستان مےں ہونے والی غےر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص سی پیک جیسے منصوبوں کو ترجےحی بنےادوں پر میڈیا مےں اجاگر کرے۔
٭مسلم لےگ ن کی ترجمان مرےم اورنگزےب نے کہا کہ میڈیا کو اپنا نقطہ نظر اپوزیشن کے ساتھ ملکر اٹھانا چاہیے۔
٭ پیپلز پارٹی کے سےکرٹری جنرل و سابق چےئرمےن سےنٹ نےئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے اور آخری وقت تک کھڑی رہے گی۔
٭ وزےر اطلاعا ت فواد چوہدری نے سی پی این ای کے عہدےداروں سے کہا کہ آپ لوگ میڈیا کو درپےش مالی بحران کی وجوہات کی نشاندہی کےلئے خود کرےں۔
٭ کونسل آف نےوز پیپر اےڈےٹرز ( سی پی این ای) کے زےر اہتما م”میڈیا اور جمہورےت “ کے عنوان سے ملک گےر پاکستان مےڈےا کنونشن 2019کے موقع پر صحافت کے شعبہ میں طوےل خدمات سر انجام دےنے والے سےنئر صحافےوں اور مدےران کو لائف ٹائم اچےومنٹ اےوارڈ دئےے گئے ۔
٭ چےف اےڈےٹر روزنامہ خبرےں ضےاءشاہد کا لائف ٹائم اچےومنٹ اےوارڈ ان کے صاحبزادے سی پی این ای کے سےنئر نائب صدر امتنان شاہد نے وصول کیا۔
٭سی پی این ا ی کے صد ر عارف نظامی نے ایک موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزےراعظم عمران خان مسائل حل نہیں کرتے تو کم از کم صحافتی تنظےموں کے عہدےداران سے مل تو لیا کرےں۔