All posts by Daily Khabrain

کوہلی فٹ ہوکربھارتی سکواڈکا حصہ بننے کےلئے بے قرار

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ رواں برس دورہ انگلینڈ سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، کوہلی آئی پی ایل کے دوران گردن کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور اسے وجہ سے انہوں نے کاﺅنٹی کرکٹ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ بھارتی ٹیم نے جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں پر اس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

 

چاروں گورنر ہاﺅس ن لیگ کے الیکشن سیل بن گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک، اورپاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کےا ہے پےپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے ہماری پارٹی نے سب سے پہلے مطالبہ کےا تھا کہ نواز شرےف کے لگا ئے گورنروں کے ہوتے ہوے الےکشن شفاف نہیںہو سکتے ، پاکستان عوامی تحرےک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہاچاروں صوبوں کے گورنروں کا خاتمہ ضروری ہے ےہ مسلم لےگ ن کے الےکشن سےل بنے ہوئے ہیں مسلم لےگ ق کے رہنما سےنٹر کامل علی آغا نے کہا گورنر شرےفوں کے تنخواہ دار ہیں ان کو فوری چلتا کےا جائے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ گورنر ہاﺅس میں بیٹھ کر مسلم لیگ (ن) کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں جبکہ ملتان جاکر وہ اپنے بیٹے کی الیکشن مہم لیڈ کر رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ انکو فوری طور پر برطرفکیا جائے اور نگران گورنر بھی مقرر کیے جائےں۔

مکی قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند

لاہور(نیوزایجنسیاں)ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لیے کارکردگی میں عدم تسلسل سامنے آرہا ہے تاہم ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں سے 2 جیتنا اطمینان بخش کارکردگی ہے، تاہم ہمیں ایک ٹیم کے طور پر مزید محنت جاری رکھنا ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا بہت مشکل ٹاسک ہے، چاہتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے اور دیگر اسٹاف کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ اگر پی سی بی کی جانب سے کنٹریکٹ میں توسیع کا کہا گیا تو بخوشی یہ آفر قبول کر لوں گا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں آئندہ برس عالمی کپ کیلئے تیاری کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میگا ایونٹ تک تمام کرکٹرز مکمل تیار ہوں اور چونکہ بہترین ٹیم کے انتخاب کیلئے ان کے پاس وقت ہے لہٰذا اولین کوشش یہی ہے کہ اہم کھلاڑیوں کو تھکاوٹ اور انجریز سے بچایا جائے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ دنیا کے سخت ترین کاموں میں سے ایک ہے جس کا اندازہ ماضی کے کوچز اور ان کو درپیش مسائل پر نگاہ ڈال کر آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔قومی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ایک،ایک ٹیسٹ جیتنے پر اطمینان نہیں ہے کیونکہ انگلینڈ کیخلاف لارڈز کی طرح لیڈز میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز جیتنا چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ سے قبل اگر کوئی ایسے نتیجے کا کہتا تو شاید قابل قبول ہوتا لیکن لارڈز ٹیسٹ کی پرفارمنس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے پر شدید مایوسی ہوئی تھی۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں اور گرین شرٹس کے روشن مستقبل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ شاداب خان،حسن علی،فہیم اشرف اور فخر زمان کی صورت میں فتح گر کھلاڑی بھی سامنے آرہے ہیں۔

 

بال ٹمپرنگ پرچندی مل کو میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ

کولمبو/دبئی(سی پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل پر گیند کی شکل کو خراب کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔آئی سی سی نے سری لنکن کپتان کو ایک میچ کیلئے معطل کرتے ہوئے میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتھورا سنگھے اور منیجر گروسنہا پرلیول تھری کا چارج لگایاگیا ہے جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چندی مل، ہتھورا سنگھے اور گروسنہا نے کھیل کے اسپرٹ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ گیند کی شکل تبدیل کرنے کا واقعہ سینٹ لوئس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔

قومی کرکٹراحمدشہزادکاڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی(نیوزایجنسیاں)پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں 3 ماہ یا اس سے زائد وقت کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔میڈیا کے مطابق قومی کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پی سی بی نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کمیٹی اس حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا، بورڈ تحقیقات کرے گا کہ انہوں نے کون سی ممنوعہ دوا کب اور کیوں استعمال کی تاہم احمد شہزاد کو بھی مو¿قف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا پھر ان کی سزا کا تعین ہوگا۔پی سی بی قوانین کے تحت پہلی بار مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر 3 ماہ یا کم سزا ہوتی ہے، دوسری بار اسی جرم پر 3 ماہ سے 2 سال اور تیسری بار تاحیات پابندی عائد کردی جاتی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2015ءمیں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ پر معطل کر دیا تھا، انہیں 3 ماہ کی پابندی بھگتنا پڑی تھی جب کہ پاکستان کے شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان اور رضا حسن کا بھی ماضی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

رونالڈوکی پرفارمنس نے قومی کرکٹر شاداب کابھی دل جیت لیا

ماسکو(نیوزایجنسیاں) ورلڈکپ میںگزشتہ روزکے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرفارمنس نے شاداب خان کو بھی خوش کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سٹار کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ پرتگال نے بہت اچھا کھیلا ،میرے پسندیدہ کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے دو میچوں میں چار گول کر دئیے۔

 

پاکستان کو بڑی ٹیموں کی میزبانی مل گئی

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں بھارتی ٹیم شامل نہیں۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019 میں سری لنکا کی میزبانی کرےگا جس کے دوران دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے اور اسی سال نومبر میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2020 گرین شرٹس کے لیے مصروف ترین سال ہوگا جس کے دوران پاکستان کئی ٹیموں کی نہ صرف میزبانی کرے گا بلکہ قومی ٹیم کے دیگر ممالک دورے بھی شیڈول ہیں۔جنوری 2020 میں پاکستان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے بعد فروری 2020 میں پاکستان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلادیش کی میزبانی کرے گا۔جون 2020 میں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جب کہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2020 میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے جنوبی افریقا کا دورے گی ¾ نومبر 2020 میں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020 میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔2021 بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مصروف ترین سال ثابت ہوگا جس کے دوران پاکستان جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا اور اس سال قومی ٹیم افغانستان، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور زمبابوے کی مہمان بھی بنے گی۔پاکستان فروری 2021 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے جنوبی افریقا کی میزبانی کرے گا اور اپریل میں قومی ٹیم زمبابوے کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔جولائی 2021 میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے انگلینڈ جائے گی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران قومی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ستمبر 2021 میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے افغانستان کی مہمان بنے گی اور دسمبر میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2021 میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور دسمبر 2021 میں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔2022 میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز فروری میں آسٹریلیا کی میزبانی سے کرے گا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔نومبر 2022 میں پاکستان 5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور نومبر میں ہی نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔

 

پرتگال نے مراکش کو گھر واپسی کا پر وانہ تھما دیا

ماسکو(نیوزایجنسیاں) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت پرتگال نے مراکش کو 1-0سے ہرادیا۔یوروگوئے نے سعودی عرب کو 1-0سے ہراکرپری کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کاواحدگول لوئس سواریزنے کھیل کے23ویں منٹ میں سکورکیا۔شکست کے بعد سعودی عرب اورمصرکی ٹیمیں ورلڈکپ کے پری کوارٹرفائنل کی دوڑسے باہرہوگئیں۔ریال میڈرڈ اسٹار نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔مراکش کی جانب سے پرتگال کا اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم یورپی ٹیم نے اسے گول کرنے سے باز رکھا۔متواتردوسری شکست کے بعد مراکش کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑسے باہرہوگئی۔ تیسرے میچ میں فتح بھی مراکش کو پری کوارٹرفائنل میں نہیں پہنچاسکے گی۔فتح کے بعد پرتگال اپنے گروپ پر پہلی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ مراکش کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رونالڈو کا یہ ٹورنامنٹ میں چوتھا گول تھا۔ اسپین کے خلاف انہوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔اب بین الاقوامی میچوں کے دوران سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والی فہرست میں رونالڈو صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں۔پرتگال کا اگلا میچ 25 جون کو ایران کے خلاف ہوگا جبکہ مراکش کی ٹیم اسپین کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

 

دورہ زمبابوے ، حفیظ اور جنیدکو خوشخبری ملنے کا امکان

لاہور( آن لائن )قومی سلیکشن کمیٹی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب اگلے دو دن میں کرے گی۔ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد آل رانڈر محمد حفیظ کی پاکستانی ون ڈے ٹیم میں واپسی یقینی ہے جب کہ فاسٹ بالر جنید خان بھی ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بدھ کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ تینوں سلیکٹرز توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر رومان رئیس، آل رانڈر عماد وسیم اور لیگ سپنر یاسر شاہ بدستور ان فٹ ہیں تینوں کی سلیکشن پر غور نہیں ہوگا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ون ڈے سیریز میں ان کی شمولیت ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ اظہر علی ، فخر زمان اور امام الحق کی موجودگی میں اوپنرشان مسعود بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ شان مسعود نے گذشتہ سیزن میں رنز کے ڈھیر لگا دیئے تھے لیکن وہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔اب شان مسعود مکمل فٹ ہو چکے ہیں۔ اظہر علی کی خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے شان مسعود کو ان پر ترجیح دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچوں میں احمد شہزاد کی غیر مستقل مزاج کارکردگی سے ٹیم انتظامیہ خوش نہیں ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو آرام دینے کی تجویز ہے تاہم مکی آرتھر اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ عامر کو آرام دیا جائے یا انہیں ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے۔۔#/s#

با اثر ملزمان نے محنت کش کی جواں سال بیٹی اغوا کر لی

قصور (بیورو رپورٹ) مصطفی آباد قصور میں بااثر ملزمان محنت کش کی جواںسالہ بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر لے گئے ایک فیکٹری میں ملازمت کرنیوالے امیر کالونی مصطفی آباد کے عمر حیات نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے اور اس کی اکلوتی بیٹی (ر) ہی گھر کے کام کاج کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا وغیرہ تیار کرتی ہے ملزم داﺅد ولد اقبال اس کے ساتھ فیکٹری میں کام کرتا چلا آرہا ہے اور اسے علم ہے کہ میری ایک جواںسالہ بیٹی ہے مذکورہ ملزم نے ریاض حسین کے علاوہ دیگر دو ملزمان کے ساتھ (ر)کو اغواءکرنے کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ کے روز جب میں فیکٹری میں کام کر رہا تھا چاروںملزمان سفید رنگ کی ایک گاڑی میں میرے گھر گئے اور میری بیٹی سے کہا کہ تمہارے باپ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ تمہیں ہسپتال میں یاد کررہے ہیں روتی پیٹتی میری بیٹی میری بیماری کا سن کر ملزمان کی بات پر یقین کر بیٹھی اور یہ چاروںملزمان اسے گاڑی میںبیٹھا کر اغواءکرکے لے گئے عمر حیات کے مطابق وہ اپنے طور پر ملزمان کو تلاش کرتا رہا مگر اسے ملزمان یا مغویہ کے متعلق کوئی علم نہیں ہوسکا بیٹی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے (ر) کو زیادتی کی غرض سے اغواءکرلیا ہے محنت کش مدعی عمر حیات نے چیف جسٹس آف پاکستان اور روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد سے اپیل کی ہے کہ درندہ صفت ملزمان کے چنگل سے اسکی بیٹی کو بچانے کے لیے اس کی مدد کی جائے۔