لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے شریف خاندان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ زبان زد عام ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔لاہور میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو یقین ہے کہ انہیں سزا ہوگی اس لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں اور یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے ہو رہا ہے۔
All posts by Daily Khabrain
پاناما لیکس سامنے لانے والی فرم موسیک فونسیکا 75 فیصد کلائنٹس سے لاعلم تھی
3 اپریل 2016 کو دنیا بھر میں پاناما لیکس کے نام سے تہلکہ مچانے والی لاء فرم موزیک فونسیکا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے 75 فیصد کلائنٹس سے لاعلم تھی اور کلائنٹس کی شناخت کے لیے اس کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔پاناما کی قانونی فرم موزیک فونسیکا نے 12 لاکھ نئی دستاویزات جاری کی ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی پاناما میں آف شور کمپنیوں کے 75 فیصد اصل مالکان سے متعلق لاعلم تھی جب کہ برٹش ورجن آئرلینڈ کی 72 فیصد آف شور کمپنیوں کے اصل مالکان سے متعلق بھی موزیک فونسیکا کو کوئی علم نہیں تھا۔
کمپیوٹر سے موبائل میسیجز بھیجنے کی سہولت متعارف کرادی گئی
نیویارک: گوگل نے کمپیوٹراورلیپ ٹاپ کے ذریعے اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر میسیجز بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اب موبائل ڈیوائس کے بغیر کام کے دوران کمپیوٹر کے ذریعے پیغامات بمعہ تصاویراوراسٹیکربھیج یا وصول کرسکیں گے۔ یہ بالکل ایسا ہی فیچرہے جیسا اینڈرائڈ میں واٹس ایپ ویب اور ایپل میں آئی میسیجرزکے لیے ہے۔
شہباز شریف کا لندن میں دوڑ کر سڑک پار کرنے والی ویڈیو پر تبصرہ
لندن: لندن میں دوڑ کر سڑک پار کرنے کی اپنی ویڈیو سامنے آنے پر شہباز شریف نے لچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی ویڈیو بنائیں اور سب کو بھیجیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں لندن میں ایک سڑک کو عام افراد کی طرح بھاگ کر پار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
آج سال کا طویل ترین دن ہوگا
اسلام آباد: ج بروز جمعرات سال کا طویل ترین دن ہوگا۔آج 21 جون بروز جمعرات کو سال کا طویل ترین دن ہوگا جب کہ دن کا دورانیہ 14گھنٹے 16منٹ پر محیط ہوگا۔ کل بروز جمعہ سے دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔
والد نے مجھے ایک بار سنجے دت سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا:رنبیر کپور
ممبئی(ویب ڈیسک)رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ والد رشی کپور نے ایک بار سنجے دت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے سنجے دت سے متعلق انکشاف کیا کہ ’میں نے سنجے سر کو پہلی بار کشمیر میں والد رشی کپور کے ساتھ فلم ’صاحبان‘ کی شوٹنگ کے موقع پر دیکھا تھا اور آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جب ایک لمبا چوڑا شخص جس کے لمبے بال اور کانوں میں بالی پہنا کھڑا تھا جوکہ میرے لئے پریشان کن تھا۔نوجوانی کی عمر میں میری بہن الماری پر سلمان خان کے پوسٹر چسپاں کیا رکھتی تھی اور میں اس وقت سنجے دت کے پوسٹر جمع کرنے کا شوقین تھا اور میں نے انہیں ہمیشہ اپنا مشعل راہ سمجھا اور وہ میری فیملی کے ہمیشہ قریب ہی رہے، سنجے سر نے مجھے ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی ہی سمجھا اور مجھے تحائف اور پیار دے کر بگاڑا بھی۔
اداکارہ ارمینا خان نازیبا گفتگو کرنے پر شیخ رشید پربھڑک اٹھیں
کراچی( ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اداکاری کے علاوہ ملکی مسائل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اکثروبیشتر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز ارمینا خان نے سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی کلاس لیتے ہوئے انہیں خوب کھری کھری سنادیں۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیاہے جس میں شیخ رشید کسی ٹاک شو میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے ہیں۔ ارمینا خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے نازیبا لفظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ”کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہاہے؟ اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویڑن پر استعمال کرنے کی؟
سانحہ چولستان ، بچیوں سے زیادتی کا شبہ ،پنجاب حکومت متحرک ، انکوائری کمیٹی قائم
فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر) سانحہ چولستان بچیوں کے پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر ازکیٰ حلیم کے ایک فقرے نے پوری پنجاب حکومت کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ والدین اور علاقہ کے لوگ الگ پریشان۔ چیف سیکرٹری کے حکم پر کمشنر بہاولپور نے چھ افرادپر ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ چولستان میں ہلاک ہونے و الی بچیوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے اس فقرے پر کہ” بچیوں سے ریپ ہوا ہے کہ نہیں حتمی رائے نہیں دے سکتی©” پر حکومت پنجاب حرکت میں آگئی۔ فوری طور پر ایک تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی جس میں اے ڈی سی آر اقبال گلزار،ایس پی انوسٹی گیشن سلیم نیازی، عباس رضا ناصر اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس، اعجاز حسین بخاری ڈی ایس پی سرکل فورٹ عباس، نوید ممتاز ڈی ایس پی سپیشل برانچ ، رانا مسعود اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔اس تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ شام موقعہ ملاحظہ کے بعد بچیوں کے والدین ،رشتہ داروں اور ہمسائیوں سے علیحدہ علیحدہ بیانات لئے ۔بعد ازں اسسٹنٹ کمشنر آفس فورٹ عباس میں کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔جس میں خصوصی طور پر محکمہ ہیلتھ کے افسران سی او ہیلتھ شیخ عبدالعزیز، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان اور لیڈی ڈاکٹر ازکیٰ حلیم کو پابند کیا گیا تھا۔ کمیٹی کا اجلاس رات گئے شروع ہواجو صبح تک جاری رہا۔ کمیٹی کے ارکان نے محکمہ ہیلتھ کے افسران اور لیڈی ڈاکٹر کے سامنے ایک سوالنامہ رکھا۔ جس کے بارے میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز ،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر اور لیڈی ڈاکٹرنے جوابات دیئے۔ لیڈی ڈاکٹر کا موقف تھا کہ اُس نے ابھی تک رزلٹ جاری نہیں کیا جب تک فرانزک لیبارٹری کا رزلٹ نہیں ا ٓجاتا میں رزلٹ دینے کی پوزیشن میں نہیں ۔جب کہ دیگر افسران نے لیڈی ڈاکٹر کے ابتدائی رزلٹ میں لکھے گئے فقرے کو زیر بحث لایا ۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی لیڈی ڈاکٹر کے لکھے گئے اس فقرے پہ مطمئن نہیں تھے۔ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں ہلاک ہونے والی بچیوں کے بارے میں ہر امکان کو زیر بحث لایا گیا اور اس کی ابتدائی رپورٹ تیارکر کے چیف سیکرٹری کو روانہ کر دی ۔کمیٹی کے ارکان کی یہ رائے تھی کی یہ قدرتی طور پر ریت کے طوفان میں راستہ بھول کر بھوک، پیاس سے وفات پا گئیں ہیں ۔اس میں کوئی دوسرے پہلو کے اثرات نہیں ۔علاوہ ازیں بچیوں کے ورثاء،رشتہ داروں اور قریبی لوگوں نے بھی کسی دشمنی یا زیادتی کے امکان کو یکسر رد کر دیا۔ کمیٹی ارکان کے مطابق مزید تحقیق جاری ہے۔
سنگدل ماں 2 بچیوں سمیت نہر میں کود گئی ، بچیاں جاں بحق
پنڈی بھٹےاں (نمائندہ خصوصی) سنگدل ماں نے دوبچیوں سمیت نہر مےں چھلانگ لگا دی بچیاں جاں بحق ،ماں کو بچا لیاا گیا ، تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں کوٹ نکہ کی رہائشی خاتون کوثر بی بی نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور اپنی دو کمسن بچیوں تےن سالہ منتہیٰ اور پانچ سالہ سدرہ سمیت نہر جھنگ برانچ مےں چھلانگ لگا دی مقامی افراد نے خاتون کو نہر مےں چھلانگ لگاتے دیکھ لےا تو مقامی افراد نے خاتون کو بچا لےا جبکہ اطلاع پا کر رےسکےو 1122کی ٹےم موقع پر پہنچ گئی جس نے اےک گھنٹے کے رےسکےو اپرےشن کے بعد بچےوں کی نعشےں نکال کر تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دےں پولےس نے نعشوں کو تحوےل مےں لےکر تفتےش شروع کر دی۔
لین دین کے تنازع پر فائرنگ ، عام آدمی پارٹی کا امیدوار قتل
لاہور (خبریں رپورٹر) عدالتوں میں فوجداری اور سول مقدمات کی سماعت متاثرسول اور فوجداری کے مقدمات لٹک گئے.عدالتوں میں سناٹے پڑ گئے وکلاءاور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں سول اور اور فوجداری کے مقدمات الیکشن 2018کی انتخابا ت کے باعث لٹک گئے اور سائلین اور وکلاءکو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سائلین کہتے ہیں کہ ہم بڑی مشکل سے گواہان کو منا کر عدالتوں میں لاتے ہیں لیکن جب پتا چلتا ہے کہ سیشن جج صاحبان ریٹرننگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تو ہمیں صر ف آتے ہی عدالت کی طرف سے مقدمات کی 25جولائی کی تاریخیں دی جارہی ہیں جس کے باعث مقدمات میں جلد فیصلے نہیں ہورہے اور سائلین کو کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہورہی ۔دوسری جانب دیکھا جائے تو سیشن اور سول کورٹ کے 14ایڈیشنل سیشن اور 30سول ججز آر او تعنات ہیں ۔جس کے باعث ججز ریٹرننگ افسرکی ڈیوٹی پر تعنات ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ افسران کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ڈیوٹی جج صرف ضمانتوں کی درخواستوں پر ہی سماعت کر رہے ہیں ۔جس کے باعث سماعت متاثر ہورہی ہے فوجداری کیسز میں 25جولائی تک کی تاریخیں دی جانے لگیں ہیں ۔کیسز کی سماعت میں تاخیر سے سائلین اور وکلاءکو شدید پریشانی کا سامنا ،شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ سائلین گواہوں کو لاتے ہیں، آگے سماعت نہیں ہوتی۔

















