All posts by Daily Khabrain

آصف علی زراری کھرب پتی نکلے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 6 بلٹ پروف لگڑری گاڑیوں، دبئی میں ہزاروں ایکٹر پر مشتمل پراپرٹی اور زرعی اراضی کے مالک ہیں۔کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو اسلحہ، گھوڑے اور لائیو اسٹاک کا شوق ہے جس پر انہوں نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فراہم کردہ تفصیلات کی رو سے آصف علی زرداری کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ بھی ہے اور پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹی کے مالک ہیں جبکہ مقتول بے نظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں شیئرز بھی ہیں۔واضح رہے کہ سیاسی حریفوں اور بعض میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ آصف علی زرداری فرانس، دبئی اور برطانیہ میں محلات کے مالک ہیں۔دوسری جانب پی پی پی کے رہنما کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثہ جات میں بتایا گیا کہ وہ بیرون ملک دبئی میں الصفا میں ایک خالی پلاٹ کے مالک ہیں اور 10 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔آصف علی زرداری کے اثاثوں کی کل مالیت 75 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے جس میں آدھی جائیداد کے مالک ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ہیں۔پی پی پی کے شریک چیئرمین کے پاس 3 ٹویوٹا لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک ٹویوٹا لیکسس ہے اور تمام مذکورہ گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق لاتعداد گھوڑوں اور کیٹل کی کل ملکیت 9 کروڑ روپے جبکہ ان کے پاس موجود اسلحہ کی قمیت 1 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی۔آصف علی زرداری نے بتایا کہ انہوں نے 1 کروڑ 29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ‘لینڈ مارکس’ میں کی ہے جبکہ 8 لاکھ 90 ہزار روپے کی سرمایہ کاری آصف اپارٹمنٹ (ہما ہائیٹس) میں کی۔انہوں نے کاغذات نامزدگی میں بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر کسی بزنس کے مالک نہیں ہیں۔

شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے،تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کراﺅ، چیف جسٹس کے ریمارکس،بول کے مالک کے بغیر اطلاع ملک چھوڑنے پر پابندی

کراچی چیف جسٹس پاکستان جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں سفارشیں کرانے پرشعیب شیخ پر اظہار برہمی کیا اورشعیب شیخ کوعدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تم کس کس سے سفارشیں کرا رہے ہو؟،میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، خبردار اگرسفارش کرائی،پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارش کر رہا ہے؟،شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے،تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کراﺅ۔

خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کرلیا، 157 کی بجائے 168 سے حصہ لیں گے

لاہور سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کے سینئر رہنما  اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خواہش پر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ پی پی  157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔پی پی 157سے اب ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق انتخاب لڑیں گے۔

این جی او ،اخوت اربوں ڈکار گئی ،23لاکھ گھرانوں میں رقم تقسیم کے دعوے جھوٹے

لا ہور (کامرس رپورٹر) عوا می غربت مکا ﺅ مہم ذاتی غربت ختم کرنے مےں تبدےل ہو گئی ، اخوت کے نام سے کا م کرنے وا لی اےن جی او نے اربوں رو پے کی امداد ذاتی اللے تللوں مےں لگا دی ، چاروں صوبوں اور گلگت بلستتان مےں مستحق افراد کو دی جا نے والی حکو متی رقم کا بےشترحصہ 210دفتروں مےں خرچ ہو نے لگا ،23لا کھ گھرانوں کو با ون ارب رو پے کی تقسےم کے دعوئے بھی ہو ائی ثا بت ہو ئے ، سر کا ری آڈٹ مےں سب اچھے کی رپورٹ ،چےک اےنڈ بےلنس نہ ہو نے کی وجہ سے ملا زمےن اپنوں کو ہی نوازتے ہےں۔ تفصےلا ت کے مطا بق اخوت کے نا م سے چلا ئی جا نے وا لی اےن جی او تقرےبا چھ سا ل پہلے بنا ئی گئی جس مےں گو رنمنٹ سے اربوں رو پے فنڈ کی صورت مےں بٹو رے گئے اور لگثری دفا تر بنا ئے گئے جس مےں اپنے من پسندےدہ شخصےات کو غرےب اور مستحق بنا کر قرضے دئےے گئے جن مےں عا رضی بنا ئے گئے غرےب اور مستحق افراد نے قر ضے معاف کروا لئے۔ ذرائع کے مطا بق من پسند افراد کو کئی کئی با ر قرضہ دےا گےا اور ہر با ر معا ف کر دےا جا تا رہا حکو متی اربوں رو پے کی امداد کا فائدہ صرف اپنوں کی حد تک رکھا گےا اور خا نہ پو ری کرنے کے لئے اربوں رو پے کے فنڈ مےں سے صرف چندکروڑ چا روں صو بوں کی غرےب اور مستحق افراد مےں تقسےم کےا گےا اور وہ بھی کئی کئی چکر لگانے کے بعد خوب ذلےلو خوار کرنے کے بعد اےک افراد کو دس ہزار سے لے کر 75ہزار تک کاقرضہ دےا جا تا رہاہے ےہ اےن جی او صرف حکو مت کو ہی نہےں بلکہ سا دہ لوح عوام کو بھی بیووقوف بنا نے مےں لگی ہو ئی ہے ملک بھر کے بزنس مےن اورجو ےہ سوچ رکھتے ہےں کہ ہم غرےب اور مستحق افرادکا ذرےعہ معا ش کا بندو بست کر سکے ےا ما لی امداد کرنے کا جذبہ رکھتے ہےں اور لا کھوں کروڑوں رو پے کی اخوت مےں فنڈنگی کر رہے ہےں ان کے پےسوں سے دو سو دس لگثری دفا تر چا روں صو بو ں بنوا ئے گئے ہےںجس مےں سٹاف کو لگثری گا ڑےاں اور مو ٹر سا ئےکل تک فرا ہم کی جا تی ہےںاور اس اخوت فا ونڈےشن کو چلا نے والے مزےد دفا تر بڑھا نے کی خو اہش رکھتے ہےں23لا کھ گھرانوں کو با ون ارب رو پے کی تقسےم کے دعوئے بھی جھو ٹے ثا بت ہو ئے ہےں سر کا ری آڈٹ مےں سب اچھے کی رپورٹ دےتے ہو ئے حصہ اوپر تک پہنچا ےا جا تا ہے۔

 

سعد رفیق کی دوسری شادی، پہلی بیوی ناراض، کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

لاہور  سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں شفق حرا سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 63 , 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلئے سیاسی رہنماوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں ،ان میں سے ہی ایک خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

فیفا ورلڈ کپ: محمد صلاح کے گول کے باوجود مصر کو روس سے شکست

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں میزبان روس نے مصر کو 1-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کرلی۔گروپ اے کے میچ میں روس اور مصر ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے۔میزبان روس نے ابتداء ہی سے مصر پر دباؤ بڑھائے رکھا، مصر کی پوری ٹیم کا انحصار انجرڈ محمد صلاح پر تھا جو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی مصر کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مصر کے کھلاڑی فتح نے اپنے ہی پوسٹ پر گیند ڈال کر روس کو ایک صفر کی برتری دلادی۔

افغانستان کی بھی آبی جارحیت ، دریائے کابل سے پاکستان کا پانی چوری

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کا پانی چوری کرنے سے روکا جائے اور اسکی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے ۔افغانستان بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی میں شامل ہو کر پاکستان کو صحرا بنانے کی گھناونی سازش میں شامل ہو گیا ہے جس کا تدارک کیا جائے۔بھارت پاکستان کا پانی چوری کرنے یلئے سینکڑوں بنا رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین 18.5 ملین ایکڑ فٹ پانی کی تقسیم کا فارمولا متوازن نہیں رہا ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عالمی بینک بھی غیر جانبدار نہیں رہا بلکہ ایک عالمی طاقت کے اشارے پر بھارت کا ہمنوا بنا ہوا ہے جس کی نتیجہ پاک بھارت ایٹمی جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ افغان حکومت پاکستان کے دشمن ممالک کی مدد سے سات ارب ڈالر کی لاگت سے مختلف مقامات پر ایک درجن ڈیم بنا رہی ہے جو پانچ ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد کے حامل ہونگے جس سے صوبہ خیبر پختوان خواہ اور فاٹا میں رہنے والی پختون آبادی بری طرح متاثر ہو گی۔ ان متنازعہ منصوبوں سے دریائے کابل کے پانی میں پاکستان کا حصہ سترہ فیصد کم ہو جائے گا جس سے عوام،صنعت اورزراعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے ۔پشاور کے بیس لاکھ عوام سمیت ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان،شمالی وزیرستان اور کئی علاقوں کے عوام پینے اور زراعت کیلئے دریائے کابل کا پانی استعمال کرتے ہیں جبکہ ورسک ڈیم کی بجلی بھی اسی دریا کے پانی سے بنتی ہے جبکہ یہی دریا بیس سے اٹھائیس ملین ایکڑ فٹ پانی دریائے سندھ کو فراہم کرتا ہے۔اس پانی میں کمی سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا اس لئے افغانستان سے جلد از جلد پانی کی تقسیم کا منصفانہ معاہدہ کرنے پر غور کیا جائے جو دونوں ممالک کے مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے جبکہ افغانستان بھارت کا آلہ کار نہ بنے۔

 

رنجیت سنگھ کی برسی، سکھ یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

لاہور (خبرنگار) سکھ لیڈرمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لےے بھارت سے تقریباً 0 سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے کل (جمعرات) 21جو ن کو پاکستان پہنچیں گے۔ جہاں پرسیکرٹری بورڈ محمد طارق خان، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، سردار رمیش سنگھ اروڑا، پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ، سابق پردھان سردار بشن سنگھ، پی آر او عامر حسین ہاشمی، سکیورٹی آفیسر فضل ربی اور اعلیٰ افسران انکا استقبال کریں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کی رہائش، سیکورٹی اور سفری سہولیات سمیت دیگر تما م ضروری انتظامات مکمل کر لےے گئے ہیں۔تقریبات میں لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر زموجود ہوں گے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے لیے ریلوے انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، جبکہ میڈیکل کی سہولیات کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم یاتریوں کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کی وجہ سے روم کولرز اور فین استعمال کیے جائیں گے۔23جون کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں پر گورو دوارہ جنم استھان میں قیام کریں گے۔ قیام کے دوران گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد روانہ ہو جائیں گے جہاں یاتراکر نے کے بعد26جون کو لاہور آئیں گے اور گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے ۔ لاہور قیام کے دوران گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور یاترا کریں گے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اور مقامی سکھ برادری، پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنماءشریک ہوں گے ۔بھارت سے آئے سکھ یاتری30جون کو سپیشل ٹرین کے ذریعے بذریعہ واہگہ بارڈر واپس چلے جائیں گے۔

 

مہوش حیات اور ہمایوں سعید کو چین میں خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شنگھائی(شوبزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سٹار اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔چین میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) فلم فیسٹیول کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا جب کہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات خود وہاں موجود تھے۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کی ہے ۔

 

انتخابات: مختلف جماعتوں کی جانب سے فنکار بھی میدان میں ہونگے

لاہور (شوبزڈیسک)پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے عہدیداروں کو بھی الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی ٹکٹ مل گئے۔ پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے صدر اداکار قیصر نظامانی اور ایوب کھوسو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں میں برابری پارٹی کے سربراہ گلوکار جواد احمد ،،تحریک انصاف کے رہنما گلوکار ابرار الحق اور (ن) لیگ کی جانب سے اداکارہ کنول نعمان اور پروڈیوسر عاصمہ بٹ بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں جن میں قوی خان ،طارق عزیز ،کمال احمد ،عنایت حسین بھٹی ،مصطفی قریشی سمیت دیگرکئی فنکاروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

اداکار شامل ہیں۔