لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اپنے خلاف کیسز کا ہر صورت سامنا کرنا پڑیگا، تاخیری حربے زیادہ دیر تک نہیں چل سکتے، سعودی عرب اب نوازشریف کی پناہ گاہ نہیں رہا، وہاں سے انہیں کوئی سپورٹ نہیں مل سکی، لگتا یہی ہے کہ کوئی این آر او نہیں ہونے جارہا، بھارت نے کشمیریوں کو غلام بنائے رکھنے کیلئے یہ حربہ استعمال کیا لیکن بہادر کشمیریوں نے ناکام بنادیا، کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ، انہیں استعمال رائے کی کی آزادی ملنی…
Author: Daily Khabrain
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ خواجہ آصف امریکہ جاتے ہیں تو بیان دیتے ہیں کہ ڈومور کیلئے تیار ہیں جہاں آپ کہیں گے بمباری کرینگے۔ اب یہاں مختلف بیان دے دیا کہ مزید کچھ نہیں کہہ سکتے سمجھ سے باہر ہے کہ ان کی کون سی بات پر یقین کر لیا جائے۔ خواجہ آصف بڑی اہم ذمہ داری پر تعینات ہیں انہیں ہر دوسرے دن رائے تبدیل نہیں کرنی چاہیے۔ تاکہ ان کی بات…
لاہور (نیوز ڈیسک) پشاور میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن حلقہ این اے 4 میں پی پی تحریک انصاف، ن لیگ اور اے این پی میں جوڑ آج پڑے گا۔ یہ نشست پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 3لاکھ 97 ہزار904 ہے،837 پولنگ بوتھ جبکہ 269 پولنگ اسٹیشن بنے ہیں۔ دیہی علاقوں میں مشتمل حلقے میں ایک لاکھ 62ہزار470 خواتین ووٹر ہیں۔ این اے 4ماضی میں اے این پی کا گڑھ رہا ہے۔ حساس علاقہ ہونے کے باعث سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ امن و امان قائم…
لندن(خصوصی رپورٹ)پاکستانی میڈیا نے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے مبینہ گھر ڈھونڈ نکالے ، انکی مالیت کم وبیش لین پانڈز اور 12ایکڑ پر مشتمل ہے ، جہانگیر خان ترین کا مبینہ گھر لندن کے امیر ترین افراد کے گھروں کے درمیان ہے ۔ معروف صحافی مرتضی علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جہانگیر خان ترین کی ملکیت اس جائیداد کی مالیت کم وبیش 7بلین پانڈ ز ہے جبکہ یہ جائیداد لندن سے باہر نیوبری کے علاقے میں موجود ہے، ہائیڈ ہاس نامی جائیداد جہانگیر ترین کے بیٹوں کی ملکیت ہے جبکہ اس فارم…
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کی کمپنیوں میں اربوں کے گھپلے کی خبروں پر پنجاب حکومت متحرک ہوگئی، خراب کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو بند کرنے پر غور شروع کردیاگیا، پنجاب کی 56کمپنیوں میں اربوں روپے کے گھپلے کے معاملے پر حکومت عہدیداروں اور افسروں کی نیندیں حرام ہوگئیں، میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبران بھی متحرک ہوگئے، ایک دن پہلے ہی شہبازشریف کو بریفنگ دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب نے 56کمپنیوں کی تھرڈ پارٹی ایویلوایشن کی منظوری دیدی، جبکہ رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ کونسی کمپنیاں چلتی رہیں گی اور…
لاہور (کرائم رپورٹر) ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں 6گھنٹےتک پولی گرافک ٹیسٹ ہوا ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران مفتی قوی کا بلڈ پریشر اور ہارٹ بیٹ میں اپ ڈاﺅن آئے جس سے ظاہر ہوتارہا کہ کئی سولات پر ملزم نے غلط بیانی سے کام لیتا رہا کے بعد ملزم کو ملتان پولیس واپس لے گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ کی تفتیش کے دوران مقتولہ کے بھائی اور موبائل ڈیٹا سے مفتی عبدالقوی کے حوالے سے کئی اہم انکشافات…
باسل(نیوزایجنسیاں) سوئس انڈور مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق شکست سے دوچارہوگئے۔اعصام الحق اور ان کے جرمن پارٹنر میخائل زیویروو کو کروشین جوڑی فرانکو اسکوگر اور نکولا میکٹک نے 2-0 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ اس شکست کے ساتھ اعصام کا اس ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا ہے۔
آئر لینڈ (خصوصی رپورٹ) اداکارہ میرا کی والدہ اور بہن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے طابق گزشتہ روز آئر لینڈ میں مقیم ادارہ میراکی والدہ سیدہ زہرہ اور انکی بہن شائستہ عباس نے صدر پی ٹی آئی آئر لینڈ امتیاز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اس موقع پر سیدہ زہرہ اور شائستہ عباس نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو ملکی حالات بہتر کر کے پاکستان میں خوشحالی، امن میرٹ کی بالادستی قائم کرینگے۔ نواز شریف اور زرداری کرپٹ حکمران ہیں…
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) بنیادی صحت مرکز میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی‘ ہسپتال جاتے ہوئے رکشہ میں بچے کی پیدائش جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق گائناکولوجسٹ موجود نہ ہونے کے باعث خاتون کو ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کرائی جائے گی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔ بتایا جائے کہ بلدیاتی نظام کی موجودگی میں یہ کمپنیاں کیسے چل رہی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ محمد اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن…