لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک کے معروف ستارہ شناسوں نے ملکی سیاست میں اگلے دو ماہ نہایت اہم قرار دے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر نہیں ہوں گے۔ ایک بالکل نیا سیٹ اپ آنے والا ہے جس میں پرانے لوگوں کی اکثریت قصہ پارینہ بن جائے گی۔ پس منظر میں جان والے سیاستدانوں میں نواز شریف، آصف زرداری اور ان خان بھی شامل ہوں گے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معروف آسٹرولوجسٹ ڈاکٹر نثار ملک کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت سے نواز شریف اور ان کی فیملی کو سزا ہو جائے گی…
Author: Daily Khabrain
ملتان (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے، 40سال سے متبادل قیادت پیدا نہ ہونے دینے والے شریف خاندان کی لندن اور دبئی میں مزید جائیدادوں کے ثبوت ملے ہیں۔ حدیبیکیس کھل گیا تو شریف خاندان نہیں بچے گا۔60سے زائد لیگی ارکان سیٹی کے منتظر ہیں25جنوبی پنجاب سے ہیں ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے دنیا میں جب بھی نواز شریف کا نام…
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی ترقی و منصوبہ بندی و داخلہاحسن اقبال نے کہا ہے گوادر کے منصوبوں کا جائزہ لیا ہے اور کام کی رفتار کو بڑھانے کے لیے چینی حکام پر زور دیا ہے، آئندہ ماہ گوادر میں 330 میگا واٹ منصوبے کی گراونڈ بریکنگ وزیر اعظم کریں گے جب کہ گرین لائن کا منصوبہ مئی 2018 تک مکمل کر لیں گے، عمران خان کرکٹر بہت اچھے ہیں مگر لیڈر نہیں بن سکتے، کوئی کھلاڑی لیگ کھیلے بغیر ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتا اور جب بھی دنیا میں اناڑی سیاست دان آیا ہے وہ ناکام ہوا…
اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا کہ والد کے امیر یا غریب ہونے سے فرق نہیں پڑتا‘ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد رقم تحفہ کرنے میں کوئی حرج نہیں‘ ابھی تک ہمیں ٹرسٹ ڈیڈ نہیں دی گئی‘ بینک ریکارسے ثابت ہوگیا کہ منی لانڈرنگ نہیں ہوئی‘ درخواست گزار کا کیس بیرون ملک گھر ظاہر نہ کرنے کا تھا‘ جہانگیر ترین کیس میں صرف ایمانداری کا جائزہ لے رہے ہیں‘ جہانگیر ترین کے جواب میں بے ایمانی نظر نہیں آئی‘ پانامہ کیس میں بھی بینی فیشل مالک کا معاملہ سامنے آیا تھا‘ جسٹس عمر…
گلگت (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسیکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں جس کام کا اعلان ہوتا ہے، اسے شروع بھی کیا جاتا ہے، فنڈنگ بھی ہوتی ہے اور مکمل بھی کیا جاتا ہے۔ واحد ہماری حکومت ہے جو ترقیاتی منصوبے شروع کر کے مکمل بھی کرتی ہے، سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے ، کس جماعت نے حکومت کرنی ہے ، اس کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، نواز شریف نے کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا اور یہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی ہے۔کون شخص روزانہ جاتی عمرہ ڈھیروں…
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسز کو یکجاکرنے کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2 نومبر کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے تینوں ریفرنسز پر چارج شیٹ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کو کارروائی سے نہیں روک سکتے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی کے ذریعے احتساب عدالت کے 19 اکتوبرکے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے 3ریفرنسز میں الگ الگ فرد جرم کی گئی…
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت عبادت ہے۔ وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کتکمیل سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ملک کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور پنجاب کے طول و عرض میں آج…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی نے کہا ہے کہ سرفرازالیون ٹی 20میں بھی بہترحکمت عملی کیساتھ میدان میں اترے۔شارٹ فارمیٹ میں ریلکس ہونے کاوقت نہیں ہوتا، ون ڈے میچ میں اگر کوئی ٹیم 50اوورز کھیلے اور ہر اوور میں 5سکور بنائے تو 250سکور ہوتا ہے ، پاکستانی ٹیم نے یہ حکمت عملی اپنا کر بھرپور فائدہ اٹھایا، چینل 5کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کی الگ الگ رینکنگ ہے، لہٰذا یہ نہ کہا جائے کہ ہم نے بدلہ لے لیا، ٹی 20 لوگ اسلئے دیکھ…
ڈاکٹرنوشین عمران چہرے کے پٹھوں کو ”فیشیل نرو“ کنٹرول کرتی ہے۔ جس میں انفیکشن، کمزوری یا فالج کے باعث چہرے پر لقوہ ”بیلز پالسی“ ہو جانا ہے۔ دائیں اور بائیں فیشل نرو چہرے کے دونوں جانب سے الگ الگ کام کرتی ہیں۔ یہ نس چہرے، غدود، آواز پیدا کرنے والا ساﺅنڈ بکس، کان کا کچھ حصہ، لعاب دہن، زبان کا اگلہ حصہ، ذائقے کی حس، آواز کے کان میں جانے والے حصے کو کنٹرول کرتی ہے۔ اسی لئے لقوہ میں چہرے کے یہ تمام حصے متاثر ہوتے ہیں۔ انفیکشن کے باعث چہرے پر آنے سے پہلے والے حصے میں سوزش…