Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف نے کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

    By Daily Khabrainاکتوبر 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahid khakaan abbasi
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گلگت (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسیکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں جس کام کا اعلان ہوتا ہے، اسے شروع بھی کیا جاتا ہے، فنڈنگ بھی ہوتی ہے اور مکمل بھی کیا جاتا ہے۔ واحد ہماری حکومت ہے جو ترقیاتی منصوبے شروع کر کے مکمل بھی کرتی ہے، سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے ، کس جماعت نے حکومت کرنی ہے ، اس کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، نواز شریف نے کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا اور یہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی ہے۔کون شخص روزانہ جاتی عمرہ ڈھیروں پھل بھیجتا ہے ؟پنجاب اسمبلی میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیاسکردو میں بلتستان یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہوزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے منصوبے شروع کئے لیکن فنڈنگ نہیں کی،6حکومتوں نے اعلان کے باوجود دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کاکام نہیں کیا۔ن لیگ کے پاس گلگت بلتستان میں دوتہائی اکثریت ہے، ن لیگ کی حکومت آپ کے مسائل حل کررہی ہے، ناقدین بھی یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہماری حکومت کام کرتی ہے، اسکردو میں کیڈٹ کالج بھی مسلم لیگ ن نے بنایا اور یونیورسٹی کا سہرا بھی ہمارے سر ہے۔ گلگت جگلوٹ شاہراہ کا سنگ بنیاد نواز شریف نے 2 سال قبل رکھا اور اس شاہراہ کی تعمیر مشکل ترین منصوبوں میں شامل تھی جسے دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں ٹمبرکامسئلہ ہے،ہم نے اس معاملے میں بہت سی غلطیاں کی ہیں ، اب ٹمبر کا مسئلہ حل ہو چکا ہے کیوں کہ ہم نے اس خطے کے سارے درخت ہی کاٹ دئیے ہیں ، یہ کوئی حل نہیں ، درخت علاقے کی خوبصورتی اور معیشت کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کو ریکارڈ ترقیاتی فنڈزدئیے ہیں، سی پیک اس خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا، اس منصوبے کے تحت کو سکردو صدیوں تک مستفید ہوتا رہے گا۔ سی پیک سے انڈسٹریل زونز بنیں گے جبکہ لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت محض نعروں یا دعوﺅں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ہم نہ صرف منصوبے شروع کرتے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں، ، گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں مقصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، جمہوریت کے تسلسل ،حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے ہی عوامی مسائل حل ہونگے،گلگت کیلئے گیس کی فراہمی کا کام شروع ہو چکا،ہنزہ اور سکردو میں گیس کی فراہمی میں کچھ پیچیدگیاں ہیں تاہم ان علاقوں کو بھی گیس کی فراہمی کا عمل جلد شروع ہو گا،سی پیک سے علاقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ،روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو بلتستان یونیورسٹی کے افتتاح اور گلگت۔سکردو روڈ پر کام کی پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی پوری دنیا میں مانی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں 1970ءکے عشرے سے یہاں آ رہا ہوںاور مجھے یہاں آ کر ہمیشہ خوشی ہوئی ہے میں یہاں کے عوام کی محبت سے بہت متاثر ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ جتنا خوبصورت ہے یہاں کے عوام اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1994ءمیں مسلم لیگ (ن) کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے کوئی نشست نہیں ملی تھی اور آج اﷲ کے فضل و کرم سے یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی دوتہائی اکثریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت چلتی رہی، اور حکومتیں اپنی مدت پوری کرتی رہیں تو عوامی مسائل حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے 2 سال قبل سکردو۔جگلوٹ۔گلگت روڈ کا سنگ بنیاد رکھا تھا اس سڑک کا شمار مشکل ترین سڑکوں میں ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ دسمبر 2019ءسے پہلے مکمل ہو جائےگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں اور انہیں بنیادی سہولیات پہنچائیں، ہماری حکومت دعوے یا اعلانات نہیں کرتی بلکہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم جو منصوبے شروع کرتے ہیں انہیں پایہ تکمیل تک بھی پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی حکومتوں نے وعدے اور اعلانات کئے لیکن ان کیلئے فنڈز فراہم نہیں کئے ہم جس منصوبے کا اعلان کرتے ہیں اس کیلئے فنڈز بھی فراہم کرتے ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.